Tag: الطاف حسین

  • ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کیمٹی معطل، منظور احمد نگراں انچارج مقرر

    ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کیمٹی معطل، منظور احمد نگراں انچارج مقرر

    لندن : ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کیمٹی کو معطل کردیا گیا ہے، کمیٹی کے انتظامات اب نگراں انچارج منظور احمد ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی لندن کو معطل کردیا ہے جبکہ کمیٹی کی معطلی کے بعد منظور احمد کو کمیٹی کا نگراں انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں کمیٹی کے نئے ممبران کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

    رابطہ کمیٹی کے معطل اراکین میں ڈاکٹر ندیم نصرت، مصطفیٰ عزیز آبادی، قاسم علی رضا، واسع جلیل ودیگر شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کو مذکورہ کیمٹی سے کچھ شکایات تھیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصٓل نہیں ہو سکی ہیں۔

  • سابق چیئرمین PTV اسلم اظہر کے انتقال پرہیومن رائٹس کمیشن کا اظہارتعزیت

    سابق چیئرمین PTV اسلم اظہر کے انتقال پرہیومن رائٹس کمیشن کا اظہارتعزیت

    لاہور: پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے سابق چیئرمین اسلم اظہر کے انتقال پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے عہدیداران نے اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے.

    اپنے جاری کردہ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایچ آر سی پی اسلم اظہر کی وفات پر پی ٹی وی ملازمین اور قوم کے دکھ میں برابر کی شریک ہے .

    انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلم اظہر کا شمار پی ٹی وی کے اہم عہدیداران میں ہوتا ہے ،وہ پی ٹی وی کے بانی ارکان میں شامل تھے اور مرحوم براڈ کاسٹنگ کے شعبے میں منفرد پہچان کے حامل تھے.

    وہ نوجوانوں کی جس طرح کی حوصلہ افزائی کرتے اور ٹیلنٹ کی جس طرح اُنھیں پہچان تھی وہی ان کا خاصہ تھا، بذاتِ ِخود نہایت منجھے ہوئے براڈکاسٹر تھے اور اُن کی آواز کا جادو اور منفرد انداز اپنی پہنچان تھا۔

  • الطاف حسین اپنا بیان حلفی دوبارہ جمع کرائیں، لاہور ہائی کورٹ

    الطاف حسین اپنا بیان حلفی دوبارہ جمع کرائیں، لاہور ہائی کورٹ

    لاہور : الطاف حسین پابندی کیس کی سماعت سترہ نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے الطاف حسین کو نیا بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار وں نے عدالت کو بتایا کہ الطاف حسین کی جانب سے جو بیان حلفی جمع کروایا گیا اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

    عدالتی حکم کے مطابق نہ تو انہوں نے اپنے بیانات پر معافی مانگی اور نہ ہی آئندہ ایسی تقاریر سے اجتناب برتنے کا حلف لیا۔

    عدالت نے قرار دیا کہ الطاف حسین کا بیان حلفی غیر تسلی بخش ہے، لہذا وہ نیا بیان حلفی جمع کروائیں۔عدالتیں آئین کے مطابق کام کرتی ہیں اور جو خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    الطاف حسین کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے دلائل دیئے کہ پابندی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے ہائیکورٹ اس فیصلے کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھائے۔

    بیان حلفی پر عدالت عبوری حکم دے اس کے مطابق نیا بیان حلفی جمع کرادیا جائے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ الطاف حسین کے وکلاء ان سے ہدایات لے کر عدالت میں پیش ہوں جس کے بعدعدالت بیان حلفی پر تحریری حکم جاری کرے گی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت سترہ نومبر تک ملتوی کردی۔

  • پانچ دسمبرکو الگ صوبے کا ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے، فاروق ستار

    پانچ دسمبرکو الگ صوبے کا ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں پانچ دسمبر کو الگ صوبے کا ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پانچ دسمبر کو الگ صوبے کا ریفرنڈم ہونے جارہا ہے، پانچ دسمبر کو الگ صوبے کی تحریک کا آغاز ہوگا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں ایم کیو ایم کا مقابلہ آٹھ سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے ہے، فاروق ستار نے امید ظاہر کی کہ حیدر آباد میں ایم کیو ایم کا بلا مقابلہ میئر منتخب ہوگا، جلسے میں خون رنگ لائےگا، نیا صوبہ آئے گا کا نعرہ بھی لگایا گیا۔

  • انسداد دہشتگردی کی عدالت سے الطاف حسین کیخلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    انسداد دہشتگردی کی عدالت سے الطاف حسین کیخلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    گوجرانوالہ:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ا کے جج چوہدری امتیاز احمد نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ملک اور حساس اداروں کے خلاف نازیبا تقریر کرنے کے دو مقدمات میں دائمی وارنٹ جاری کردیئے ۔

    عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ الطاف حسین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

    استغاثہ کے مطابق تھانہ سٹی منڈی بہاؤالدین ،منڈی بہاؤالدین میں پندرہ جولائی دو ہزار پندرہ کو مدعیان ظہیرعباس اور ظہیر خان کی مدعیت میں ملک اور حساس اداروں کے خلاف نازیبا تقریر کرنے کے خلاف ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • سانحہ 31 اکتوبر کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، الطاف حسین

    سانحہ 31 اکتوبر کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، الطاف حسین

    لندن / کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ 31 اکتوبر1986ء کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورتحریک اپنی منزل مقصودپر ضر ورپہنچے گی۔

    سانحہ 31 اکتوبر86ء کے شہداء کی 29 ویں برسی کے موقع پراپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ31اکتوبر 1986ء کوتحریک کے دوسرے بڑے عوامی جلسہ عام میں شرکت کے لئے جلوس کی شکل میں کراچی سے حیدرآبادجانے والے ایم کیوایم کے کارکنوں پر جس بیدردی سے فائرنگ کی گئی اورایم کیوایم کے کارکنوں کوخون میں نہلایاگیا۔

    وہ خونریزواقعہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کاایساسیاہ باب ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ الطاف حسین نے سانحہ31 اکتوبر 86ء کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس روزتحریک کی خاطراپنی قیمتی جانوں کانذرانہ ردینے والے وہ شہید کارکنان بہت عظیم ہیں۔

    ایم کیوایم کے ان جیالے ، جانباز، وفاشعار اورسچے کارکنوں نے اپنے خون سے جس شمع کوروش کیاتھاوہ کبھی بھی بجھ نہیں سکتی،ان شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورہماری تحریک اپنے مشن ومقصدمیں کامیابی سے ضرور ہمکنار ہوگی۔

  • لاہورہائی کورٹ میں الطاف حسین کی جانب سے بیان حلفی جمع

    لاہورہائی کورٹ میں الطاف حسین کی جانب سے بیان حلفی جمع

    لاہور : الطاف حسین پابندی کیس میں الطاف حسین کی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں بیان حلفی جمع کروا دیا گیا۔

    الطاف حسین کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے فوج کیخلاف بیان بازی نہیں کی، ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کی جانب سے بیان حلفی جمع کروایا دیاگیا، لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

    بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کبھی پاک فوج کے خلاف بیان بازی نہیں کی، انکے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، جس کی وضاحت وہ مختلف مواقع پر کر چکے ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ بھی پاک فوج کی اتنی ہی عزت کرتے ہیں جتنی کوئی اور پاکستانی کرتا ہے، تاہم جب ایم کیو ایم کو غدار کہا جاتا ہے تو اس پر انہیں دکھ ہوتا ہے۔

    الطاف حسین کے مطابق عدالت کی جانب سے پابندی بنیادی حقوق کے خلاف ہے لہٰذا اسے واپس لیا جائے .

    وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ الطاف حسین دہری شہریت رکھتے ہیں تاہم ان کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ نہیں ہے.

    عدالت نے الطاف حسین کے بیان حلفی اور حکم امتناعی کے خلاف درخواست پر وکلاء کو 9 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی .

    سماعت کے بعد وکلاء نے احاطہ عدالت میں عاصمہ جہانگیر اور الطاف حسین کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

  • الطاف حسین کی وکالت کرنے پرعاصمہ جہانگیر کیخلاف وکلاء برادری مشتعل

    الطاف حسین کی وکالت کرنے پرعاصمہ جہانگیر کیخلاف وکلاء برادری مشتعل

    لاہور : متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کی وکالت کرنے پر وکلاء برادری عاصمہ جہانگیر کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی،۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الطاف حسین کا وکیل بننے پر عاصمہ جہانگیر کے خلاف وکلاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مشتعل وکلاء الطاف حسین اور عاصمہ جہانگیر کیخلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔

    احتجاج کرنے والے وکلاء کا کہنا تھا کہ بارہ مئی دو ہزار سات کو کراچی میں ایم کیو ایم نے وکلاء کو زندہ جلایا، وکلاء کو زندہ جلانے والی جماعت کی وکیل بننے پر عاصمہ جہانگیر کی بار ممبر شپ منسوخ کی جائے۔

    وکلاء کا کہنا تھا عاصمہ جہانگیر نے خود بیان دیا تھا کہ ایم کیو ایم دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہی ہے ۔وکلاء نے عاصمہ جہانگیرکی شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرےسے ملاقات سمیت بھارت میں مختلف ناپسندیدہ سرگرمیوں سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔

  • پاک فوج پر تنقید : الطاف حسین ودیگر کیخلاف ایک اورمقدمہ درج

    پاک فوج پر تنقید : الطاف حسین ودیگر کیخلاف ایک اورمقدمہ درج

    اٹک : افواج پاکستان کے خلاف شر انگیز تقاریر کرنے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت پانچ افراد کے خلاف اٹک کے تھانہ صدرمیں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    مقدمے میں رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کو بھی نامز د کیا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف اٹک کے سابقہ ضلعی صدر احمد نواز ملک کی جانب سے روا ں سال بائیس اپریل کو تھانہ صدر میں الطاف حسین کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

    مقدمہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ22-اے کے تحت مدعی احمد نواز کی درخواست پرپانچ ماہ بعد ایڈیشنل سیشن جج اٹک راجہ قمر زمان نے مقدمے کے اندراج کا حکم جاری کیا ۔

    مقدمہ زیر دفعہ 153اے ت پ کے تحت درج کیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم اختر، ڈاکٹر فاروق ستار ،حیدر عباس رضوی اور قمر منصور کو مقدمہ میں ٹیلی فون کی سہولت فراہم کرنے پر ملزم نامزد کیا گیاہے۔

  • استعفے فوری منظورکیےجائیں، مزیدمذاکرات نہیں کریں گے، فاروق ستار

    استعفے فوری منظورکیےجائیں، مزیدمذاکرات نہیں کریں گے، فاروق ستار

    کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت کو اختیارات استعمال کرکے مسائل حل کرنے کا مشورہ دے دیا، کہتے ہیں کہ اگر کسی ادارے کا معاملہ ہے تو حکومت اس سے بات کرے۔ استعفوں کے ساتھ کیا کرنا ہے یہ حکومت کی صوابدید ہے۔

    کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت معاملات اپنے ہاتھ میں لے اور اختیارات استعمال کرکے مسائل حل کرے، انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل مشاورت کے بعد مذاکراتی عمل سے باہر آنیکا فیصلہ کیا، ہمارے 3 بنیادی مطالبات اب بھی موجود ہیں، استعفے منظور ہوں یا نہ ہوں ہمارے تحفظات دور کئے جانے چاہئیں۔

    فاروق ستار نے دفاتر کھولنے، فلاحی سرگرمیوں کی اجازت اور الطاف حسین کے خطاب پر پابندی ختم کرنے کے حوالے سے بتایا کہ تین مطالبات میں سے ایک بھی تسلیم نہیں کیا گیا۔

     فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت کا طرز عمل غیر سنجیدہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو تمام حقائق سے آگاہ کر دیا ہے کیونکہ انہوں نے حکومت کی ایماء پر مذاکرات کے مراحل طے کئے تھے،ان کے ساتھ احترام کا رشتہ قائم رہے گا۔ تاہم مولانا فضل الرحمان نے گلہ ہے کہ انھیں کل کے مذاکرات میں شرکت کرنا چاہیے تھی۔

    ایم کیو ایم رہنماء نے کہا کہ کراچی سے جرائم کا مستقل خاتمہ ہمارا بھی مطالبہ ہے لیکن جس کارکن نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا اسے گرفتار کرنا سیاسی انتقام ہے۔ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ایسے لگتا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں بدترین آمریت نافذ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری شکایات کا ازالہ کرنا وزیراعظم کا فرض ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کو کہا تھا کہ ریاستی اداروں کے بڑوں سے بات کرنی ہے تو کریں۔ ہمارے آئینی حقوق پامال ہو رہے ہیں، وزیراعظم بتائیں کہ آئین کی کس شق کی خلاف ورزی کے تحت خطاب پر پابندی لگائی۔