Tag: العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس

  • نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف آج العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر دوپہر 12 بجے کے بعد سماعت کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گے اور عدالت میں پیش ہوں گے، اس موقع پر نوازشریف ن لیگ کی قانونی ٹیم سے بھی ملاقات کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    سابق وزیراعظم شہبازشریف کی بھی اسلام آباد روانگی متوقع ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد نواز شریف کا مری میں قیام کاامکان ہے، جہاں ان کی خیبرپختونخواکے رہنماؤں سےاہم ملاقاتیں ہوں گی۔

    نواز شریف کی اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے ملاقات کاشیڈول طے کیا جارہاہے، نواز شریف رواں ہفتے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کےاعلان پر حتمی مشاورت کریں گے۔

  • العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس  : نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے

    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس : نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے

    اسلام آباد : العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں پرسماعت ہوگی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، نوازشریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، اس موقع پر نواز شریف کے ہمراہ سینیئرلیگی رہنما بھی پیشی پر اسلام آباد جائیں گے۔

    نواز شریف کی پیشی کے پیش نظر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکلر جاری کردیا ہے ، جس میں آئی جی اور ضلع انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔

    سرکلر میں کہا ہے کہ کورٹ روم نمبر 1 میں وکلااور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملازمین، عدالتی عملہ خصوصی پاس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    نواز شریف کے ساتھ 15 وکلاکو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی جبکہ اٹارنی جنرل ،ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلاکمرہ عدالت جاسکیں گے۔

    گذشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپنے دفاع میں جواب داخل کروانےکی درخواست منظور کرلی تھی اور بیان قلمبند کرانےکی اجازت دے دی تھی۔

  • العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس : نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے

    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس : نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے

    اسلام آباد : العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے ، عدالت نے آج 26 اکتوبر تک نوازشریف کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کر رکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ و ایون فیلڈریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی متفرق درخواستوں پر آج سماعت ہوگی۔

    اسلام آبادہائی کورٹ میں کیس کی سماعت2بجکر30منٹ پر ہوگی، چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

    عدالت نےآج26اکتوبرتک نوازشریف کی حفاظتی ضمانت بھی منظورکررکھی ہے اور نیب سےجواب طلب کیا ہے کہ نوز شریف کی اپیلوں کی پیروی کرنی ہے یا ریفرنس واپس لینا ہے ،

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ،ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کے کیس سے متعلق رجسٹرار آفس نے سیکیورٹی سرکلر جاری کردیا ہے۔

    جس میں کہا تھا کہ نواز شریف کیس کی سماعت کل ڈھائی بجے مقرر ہے خصوصی پاسز جاری ہوں گے اور نواز شریف کی لیگل ٹیم کے 15 افراد کی اجازت ہوگی جبکہ لا افسران کو 10 پاسز جبکہ صحافیوں کو 30 پاسز جاری کیے جائیں گے۔

    یاد ہے گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر بغیر چیکنگ 300 افراد کمرہ عدالت میں داخل ہو گئے تھے۔

  • نواز شریف کی درخواست ضمانت کا ابتدائی مسودہ تیار

    نواز شریف کی درخواست ضمانت کا ابتدائی مسودہ تیار

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں درخواست ضمانت 48 گھنٹے میں دائر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ قانونی ٹیم کی جانب سے 48 گھنٹے میں درخواست دائر کی جائے گی، درخواستیں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر کی جائے گی۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنس میں سزایافتہ ہیں ، احتساب عدالت نےنواز شریف کو دس سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ کی سزا سنائی تھی۔

    العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10سال کیلئے عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا اور اسلام آبادہائیکورٹ نے عدم پیروی پر نواز شریف کی اپیلیں خارج کردیں تھیں۔