Tag: القادر ٹرسٹ کیس

  • جوڈیشل کمیشن مطالبے پر پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات کا ’دی اینڈ‘ ہو جائے گا: شوکت یوسفزئی

    جوڈیشل کمیشن مطالبے پر پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات کا ’دی اینڈ‘ ہو جائے گا: شوکت یوسفزئی

    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے اگر 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے معاملے پرپیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات کا ’دی اینڈ‘ ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ فیصلہ مؤخر ہونے پر کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخر ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنا قانون انصاف کا مذاق ہے یہ عدالتی سسٹم پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، اعلیٰ عدلیہ کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت این آر او لینے کے چکر میں ہے لیکن واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نہ این آر او لیں گے نہ  ہی دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 31 جنوری تک مذاکرات جاری ہیں اس کے بعد مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے، جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر پیشرفت ہوئی تو مذاکرات جاری رکھنے کا امکان ہوسکتا ہے، بصورت دیگر مذاکرات کا ’’دی اینڈ‘‘ ہو جائے گا۔

  • جج نے اپنی مرضی سے القادر ٹرسٹ کیس کا  فیصلہ مؤخر کیا، بیرسٹر گوہر

    جج نے اپنی مرضی سے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ مؤخر کیا، بیرسٹر گوہر

    راولپنڈی : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کیلیے تیار تھے لیکن جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم تو ذہنی طور پر تیار تھے کہ آج فیصلہ سنایا جانا ہے، فیصلے کیلئے ہم تیار ہو کرآئے تھے لیکن جج نے اپنی مرضی سے تاریخ دے کرفیصلہ مؤخر کیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ عدالتی عملےنے آگاہ کیا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں آج 11 بجے فیصلہ سنایا جائے گا اور اڈیالہ جیل میں داخلے سے پہلے بتایا گیا فیصلہ مؤخر اور 17جنوری کو سنایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر 

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف القادرٹرسٹ کیس سیاسی ہے ، فیصلہ انصاف پر ہو تو بانی پی ٹی آئی کو آج بری ہوناتھا ، بانی پی ٹی آئی نے بھی کہا ہے القادرٹرسٹ کا فیصلہ ہونا چاہئے، ہمیں دیوار پر لکھا نظر آتا رہا، ناانصافی ہوتی رہی ہے، ہمارے ساتھ ٹرائل کورٹ کا رویہ غیر منصفانہ رہا ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کیلئے بشریٰ بی بی کوبھی شامل کیا گیا، بشریٰ بی بی عدالت میں پیشی کیلئے راستے میں تھیں اور بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، بشریٰ بی بی توابھی پہنچی ہی نہیں ان کی غیرموجودگی میں فیصلہ مؤخر ہوگیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی کیس میں اپنے لئے فیور نہیں مانگا۔ اعلیٰ عدلیہ سے پوری امید ہے انشااللہ انصاف کا فیصلہ ہوگا، ہم اعلیٰ عدلیہ بھی جائیں گے، وہاں اپنا کیس لڑیں گے القادریونیورسٹی ٹرسٹ کی ہے بانی پی ٹی آئی کی نہیں۔

  • پی ٹی آئی  کا  القادر ٹرسٹ کیس سننے والے جج کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ کیس سننے والے جج کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے القادر ٹرسٹ کیس سننے والے جج کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا جج ناصر جاوید رانا بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف القادر ٹرسٹ کے کیس میں خفیہ ٹرائل چل رہاہے، جیل کے بند کمروں میں اسوقت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

    ابوذر سلمان نیازی کا کہنا تھا کہ کیس کی روزانہ سماعت 6سے8گھنٹے ہوتی ہے ، اس سے اوپن کورٹ ٹرائل کی مکمل نفی ہورہی ہے۔

    رہنما ہی ٹی آئی نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس سننےوالےجج کیخلاف ہائی کورٹ جارہےہیں، جج ناصرجاویدرانادوران سماعت اپنا مائنڈ واضح کرچکے جج نےطےکرلیاہےوہ بانی پی ٹی آئی کوسزاسنائیں گے۔

    ابوذر سلمان نے مطالبہ کیا کہ جج ناصرجاویدرانا کو کیس سے علیحدہ ہوجانا چاہیے۔

  • نیب کا  القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ

    نیب کا القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب) نے بشریٰ بی بی کو کیس میں گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا اور کہا بشریٰ بی بی کو نوٹس بطور ملزمہ نہیں، بطورگواہ جاری ہوا۔

    نیب کا کہنا ہے کہ 7جون کو بشریٰ بی بی کا بطور گواہ بیان قلمبند ہوگا ، طلبی بطور ملزم ہے یا گواہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب نوٹس میں بتانے کا پابند ہے۔

    بشریٰ بی بی کوجاری نوٹس میں بطورگواہ طلبی کا ذکرموجود ہے، نیب عدالت میں پہلےہی کہہ چکا ہے بشریٰ بی بی کی گرفتاری نہیں چاہیے۔

    نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات ، القادرٹرسٹ کی رجسٹریشن اور پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن سے منظوری کا ریکارڈ طلبک کیا ہے۔

    اس کے علاوہ بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کو ملنے والےعطیات کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔

    یاد رہے تین روز قبل احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں تھیں۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ نیب کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن نیب کسی دباؤ میں نہیں آئے گا قانون کے مطابق کام کرے گا، نیب نے نہ تو کوئی چھاپہ مارا نہ وارنٹ جاری کیے، نیب کا کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں قانون کے مطابق تفتیش کریں گے۔

    تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر موثر قرار دے دی تھی۔

  • القادر ٹرسٹ کیس : بشریٰ بی بی کل  نیب دفتر میں طلب

    القادر ٹرسٹ کیس : بشریٰ بی بی کل نیب دفتر میں طلب

    لاہور : القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب ) اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی تین رکنی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی ، نیب ٹیم بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں نوٹس وصول کرائے گی۔

    ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد نیب دفتر نے بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ ڈویژن بینچ نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت23 مئی تک منظور کررکھی ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کو بھی کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عمران خان کو دوبارہ اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

  • القادر ٹرسٹ کیس : عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت

    القادر ٹرسٹ کیس : عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادرٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوشامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوملی عبوری ضمانت کاتحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان تفتیش میں رکاوٹ ڈالیں تونیب ضمانت منسوخی کی درخواست کرسکتاہے، تفتیشی کو جب بھی ضرورت ہوعمران خان ان کےسامنےپیش ہوں۔

    حکمنامے میں کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اورایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکہاآرٹیکل245کانفاذہےعمران خان کوریلیف نہیں مل سکتا، ایڈووکیٹ جنرل اورایڈیشنل اٹارنی جنرل کایہ موقف جارحانہ ہے۔

    عدالتی حکم میں مزید کہا ہے کہ اس موقف کامطلب وہ بنیادی حقوق غصب کرناہےجوجمہوری اوراسلامی ریاست کی بنیادہیں ، تصورنہیں کیاجاسکتاایک ذمہ دارحکومت شہریوں کیلئےانصاف کی رسائی میں یہ رکاوٹ ڈالےگی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرٹیکل245 کے نفاذ میں عدالت تک رسائی کے نکتےپر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان سے اہم آئینی نکتے پر معاونت طلب کرلی۔

    عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اورایڈیشنل اٹارنی جنرل نےمتعلقہ فورم احتساب عدالت ہونےکااعتراض بھی اٹھایا، عمران خان کوسپریم کورٹ احکامات پرہائیکورٹ پیش کیا گیا، ایڈوکیٹ جنرل اورایڈیشنل اٹارنی جنرل کااعتراض درست نہیں، ہائی کورٹ کوڈآف کرمنل پروسیجر کی سیکشن561اے کے تحت بھی کیس سننےکااختیاررکھتی ہے۔