Tag: القادر کیس

  • پی ٹی آئی کا القادر کیس کا فیصلہ 48 گھنٹے میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا القادر کیس کا فیصلہ 48 گھنٹے میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس میں القادر کیس کا فیصلہ اڑتالیس گھنٹے میں چیلنج کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے میں قانونی سقم ہیں، کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کور کمیٹی نےکور کمیٹی کا اجلاس ہر ہفتے بلا نے کا مطالبہ کیا ہے، ارکان نے کہا ہمیں میڈیا سے تمام باتوں کا پتہ چلتا ہے، اعتماد میں لیا جائے، ارکان نے کہا حکومت مذاکرات سے فرار چاہتی ہے ان کا رویہ غیر جمہوری ہے، انہیں لگتا تھا بانی تحریک انصاف مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں آئیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب نے کہا تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ہم مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں، حکومتی مطالبے پر اپنے مطالبات تحریری طور پر بھی دیے ہیں، عالیہ حمزہ نے بانی کو سزا کے فیصلے کے بعد احتجاج نہ کرنے پر تنقید کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے کہا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آٹھ فروری کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا، اس پر گنڈاپور سے مشاورت کے بعد پارٹی سطح پر انتظامات کو جلد حتمی شکل دیے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

  • القادر ٹرسٹ کیس  کے فیصلے سے قبل  بیرسٹر سیف کا  اہم بیان آگیا

    القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے قبل بیرسٹر سیف کا اہم بیان آگیا

    پشاور : خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ امید ہے آج فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید ہے کہ آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہوگا، 3 بار فیصلہ مؤخر ہونے سے پہلے ہی شکوک و شبہات نے جنم لے لیا ہے۔

    صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے، بیرسٹر سیفالقادر ٹرسٹ کیس جعلی حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، کیس میں پیسہ بیرون ملک سے آیا اوراسے ریاست کے فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کوسیرت النبیﷺسےروشناس کرانے پرحکومت سزادینےکی کوشش کر رہی ہے، اگر نوجوانوں کو سیرت النبیﷺسے روشناس کرانا جرم ہےتو یہ جرم بانی کرتا رہے گا۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج ہوگا

    صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ بانی یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم منتقل نہیں ہوئی، بانی کے خلاف تمام جعلی مقدمات کی حقیقت عدالتوں میں بے نقاب ہو رہی ہے، جعلی حکومت نے ملک میں لاقانونیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

    خیال رہے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

    اس ریفرنس کا فیصلہ تین مرتبہ مؤخر کیا جاچکا ہے، احتساب عدالت نے فیصلہ اٹھارہ دسمبر دوہزار چوبیس کو محفوظ کیا تھا۔ فیصلہ سنانے کیلئے پہلے تئیس دسمبر پھر چھے جنوری اور اس کے بعد تیرہ جنوری کی تاریخ دی گئی۔