اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ آج اتوار کو وزیر اعظم القادر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے، القادر یونیورسٹی دینی اور دنیاوی تعلیم کو ساتھ ساتھ دے گی، دنیا میں اسلامو فوبیا پھیل رہا ہے۔
یونیورسٹی علاقے کے لوگوں کے لیے تحفہ ہے، یونیورسٹی سواہاوا کا سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ (آج) اتوار کو وزیر اعظم القادر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی دینی اور دنیاوی تعلیم کو ساتھ ساتھ دے گی ،یہ تمام مسلم امہ کے لئے ایک اہم قدم لیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی اس علاقے کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وزیراعظم کے ویژن کو سپورٹ کرنا ہے انہوں نے ریاست مدینہ کی بات کی، یہ ایک ایسا قدم ہے جس میں پاکستان بہت ترقی کر سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ یونیورسٹی500کنال پر مشتمل ہے،یہ ایک پرائیوٹ یونیورسٹی ہے اس کے لئے بورڈ آف گراؤنڈ بنا رہے ہیں دنیا کے کامیاب ترین لوگ اس یونیورسٹی کے بورڈ کا حصہ ہوں گے۔