Tag: القاعدہ

  • امریکا اور اس کے اتحادیوں کو نہیں چھوڑیں گے، حمزہ بن لادن

    امریکا اور اس کے اتحادیوں کو نہیں چھوڑیں گے، حمزہ بن لادن

    واشنگٹن : القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ بن لادن نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں امریکا کو پیغام دیا ہے کہ ’’وہ امریکا اور اُس کے اتحادی فوجیوں سے اپنے والد کی موت کا بدلہ ضرور لیں گے‘‘۔

    LADIN POST 2

    انہوں نے مزید کہاکہ ’’ہم سب اسامہ ہیں اور عالم اسلام کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف ہم امریکا سے اُس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک وہ اور اس کے اتحادی نیست و نابود نہیں ہوجاتے‘‘۔

    انٹیلی جنس گروپ کے مطابق اسامہ بن لادن کے بیٹے نے 21 منٹ سے زائد اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’القاعدہ امریکا کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور اب یہ مزید تیز کردی جائیں گی۔

    laden 3حمزہ بن لادن نے مزید کہا کہ ’’ان کارروائیوں کا مقصد محض اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینا نہیں ہے بلکہ فلسطین، افغانستان، شام، عراق، یمن سمیت دیگر اسلامی ممالک میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے‘‘۔

    واضح رہے  اسامہ بن لادن کو 2011 میں پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز نے کارروائی کرکے ہلاک کرنے اور اُس کی نعش کو سمندر برد کرنے کا دعویٰ کیا تھا، القاعدہ کا سربراہ امریکا میں 11 ستمبر کو ہونے والی دہشت گردی میں مطلوب تھا۔

    امریکی حکام کی جانب سے شائع ہونے والے پیپرز میں ایران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ حمزہ بن لادن ایران میں نظر بند تھا تاہم اب اُس نے عسکریت پسندوں سے رابطے کرنے شروع کردیئے ہیں۔

    laden mainایمن الظواہری کے آیڈیو پیغام کے بعد اسامہ بن لادن کے بیٹے کا پیغام سامنے آنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ’’اس کی آمد سے دنیا بھر کے عسکریت پسند پھر سے متحد ہوجائیں گےا ور دنیا بھر میں قائم ہونے والی امن و امان کی صورتحال کو خراب کریں گے‘‘۔

  • القاعدہ کے سربراہ نے افغان طالبان کے نئے امیر کی بیعت کا اعلان کردیا

    القاعدہ کے سربراہ نے افغان طالبان کے نئے امیر کی بیعت کا اعلان کردیا

    قاہرہ: عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے افغان طالبان کے نئے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کی بیعت کا اعلان کردیا۔

    دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری نے چودہ منٹ کے ایک آڈيو پیغام میں افغان طالبان کے نئے امیر کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا، جس کی تقرری طالبان سربراہ ملا اختر منصور کے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے کے بعد گزشتہ ماہ کی گئی ہے۔

    قابل ذکر ہے کہ 2011 میں پاکستان کے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد الظواہری کو القاعدہ کے اہم عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔

    ایمن الظواہری نے کہا، ‘ جہادی تنظیم القاعدہ کے سربراہ کی حییت سے میں ایک بار پھر نئے افغان سربراہ کی بیعت کا اعلان کرتا ہوں اور ساتھ ہی مسلمانوں کو امارت اسلامیہ کے قیام کے لیے اسامہ بن لادن کے نقطہ نظر کی حمایت کی دعوت دیتا ہوں’۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں 1996 سے 2001 کے دوران افغان طالبان نے افغانستان میں اپنی حکومت امارت اسلامیہ قائم کی تھی اور وہ ایک مرتبہ پھر ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جنگ میں مصروف ہیں۔

    ایمن الظواہری کی مذکورہ آڈیو ریکارڈنگ کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

    اسامہ بن لادن کے بعد جب سے القاعدہ کی سربراہی ایمن الظواہری کے حصے میں آئی، القاعدہ کو شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے مسلسل شکست کا سامنا ہے۔

  • علی حیدرگیلانی کے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں . یوسف رضا گیلانی

    علی حیدرگیلانی کے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں . یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد: یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی سلامتی کے لئے دعا کرنے والوں کا شُکر گزار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو ایک آپریشن کے ذریعے بازیاب کروایا گیا ہے۔

    میرے بیٹے کی بازیابی کے حوالے سے سب سے پہلے اطلاع آرمی چیف آف اسٹاف جرنل راحیل شریف نے دی پھر وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے تصدیق کی تھی۔

    امریکی سفیر نے فون پر رابطہ کر کے تصدیق کی ہے کہ علی حیدر گیلانی کو ایک آپریشن کے ذریعے بازیاب کروایا گیا ہے، اس آپریشن میں القاعدہ کے کئی اراکین مارے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں:  علی حیدر گیلانی تین سال بعد اپنے گھر پہنچ گئے

    رہنماء پیپلزپارٹی نے بتایا کہ تین سال کے دوران ہمارے پاس افغانستان سے کئی فون آئے مگر ہر کال پر ایک ہی جواب دیا کہ میرے پاس آپ سے بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔‘ آنے والی کال کا نمبر اور تفصیل ہر دفعہ انٹیلی جنس اداروں کو اطلاع مہیا کیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ میں عدالت میں جاری کیس کے باعث اسلام آباد میں موجود ہوں بیٹے سے ابھی تفصیلی ملاقات نہیں ہوسکی۔ امریکی سفیر نے رابطہ کر کے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر علی حیدر گیلانی اسلام آباد آتے تو میں خود اُن کا استقبال کرتا، مگر مجھے افسوس ہے کہ میں استقبال نہیں کرسکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی سلامتی کیلئے دعا کرنے والوں کا شُکر گزار ہوں۔

    پڑھیں : سابق وزیراعظم گیلانی حفاظتی ضمانت پر رہا


    پاک فوج کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، انٹیلی جنس کے روابط کے باعث علی حیدر گیلانی کے مقام کی نشاندہی کی گئی اور پھر اُس مقام پر آپریشن کیا گیا۔


     

    مزید پڑھیں : علی گیلانی کی بازیابی: آرمی چیف کا افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ سے اظہار تشکر

     واضح رہے علی حیدر گیلانی کو تین سال قبل الیکشن مہم کے دوران اغواء کر کے افغانستان منتقل کردیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد انہیں لاہور گیلانی ہاؤس منتقل کیا گیا ہے جہاں علی حیدر سے ملنے والوں کا تانتا بندا ہوا ہے۔
  • کراچی: القاعدہ کے مبینہ سہولت کار شیبا احمد کی ضمانت منظور

    کراچی: القاعدہ کے مبینہ سہولت کار شیبا احمد کی ضمانت منظور

    کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے القاعدہ کے مبینہ سہولت کار شیبا احمد کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں شیبا احمد کے وکیل کا موقف تھا کہ ان کے موکل پرلگے الزامات قابل ضمانت ہیں جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظور کر لی۔

    پولیس نے فرد جرم میںشیبا احمد پر کالعدم تنظیم سے تعلقات رکھنے اور جہادی لٹریچر برآمد کرنے کا الزام عائد کیا تھا شیبا احمد کو صفورا واقعے میں گرفتار ملزمان سعد عزیز اور اظہر عشرت کی نشاندہی پر شیبا احمد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • کراچی : القاعدہ کے مبینہ سہولت کارشیبا احمد کی ضمانت منظور

    کراچی : القاعدہ کے مبینہ سہولت کارشیبا احمد کی ضمانت منظور

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے القاعدہ کے مبینہ سہولت کار شیبا احمد کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں شیبا احمد کے وکیل کا موقف تھا کہ ان کے موکل پرلگے الزامات قابل ضمانت ہیں جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظورکرلی۔

    پولیس نے فرد جرم میں شیبا احمد پر کالعدم تنظیم سے تعلقات رکھنے اور جہادی لٹریچر برآمد کرنے کا الزام عائد کیا تھا،ملزم پر الزام ہے کہ شیبا کے کالعدم تنظیموں سے روابط ہیں۔

    عدالت نے ملزم کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔ اس سے قبل شیبا احمد سی ٹی ڈی پولیس کی نوے روز کی تحویل میں رہے تھے۔

    شیبا احمد کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ القاعدہ برصغیر کے سرگرم رکن ہیں اور انہوں نے ہی سانحہ صفورہ کے ملزمان کی برین واشنگ کی ہے ۔

     شیبا احمد کو سی ٹی ڈی نے ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا تھا ۔ چالان میں پولیس نے اپنے دعووں کے برعکس ملزم کا تعلق القاعدہ اور سانحہ صفورہ کے ملزمان سے ظاہر نہیں کیا۔

    ملزم پرمحض انسداد دہشت گردی کے 11ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے باعث ملزم کی ضمانت ممکن ہے ۔ شیبا احمد کو صفورا واقعے میں گرفتار ملزمان سعد عزیز اور اظہر عشرت کی نشاندہی پرگرفتار کیا گیا تھا۔

  • اٹلی دہشتگردی: گرفتار8پاکستانیوں کاسراغ مل گیا

    اٹلی دہشتگردی: گرفتار8پاکستانیوں کاسراغ مل گیا

    اسلام آباد: دہشتگردی کےالزام میں گرفتارآٹھ پاکستانیوں کاتعلق صوابی سےہے، مقامی ایم پی اے عبدالکریم کاکہناہےیہ لوگ بے قصور ہیں شک کی بنیاد پرگرفتار کیاگیا۔

     اٹلی میں دہشتگردی کےالزام میں گرفتارپاکستانیوں کا کیس نیا رخ اختیارکرگیا، آر وائی نیوز نےکھوج لگایااورگرفتارافراد کی پاکستان میں رہائش گاہ کاسراغ لگالیا۔

    آٹھ گرفتارافراد کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی سے ہے، صوابی سےرکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم کا کہناہےکہ اٹلی میں گرفتارافراد بےگناہ ہیں وفاقی حکومت انھیں رہاکرائے، گرفتار امتیازکےبھانجے کا نام اسامہ ہےاسےصرف اس بنا پر پکڑا گیا کہ وہ ٹیلی فون پراسکی طبعیت پوچھتا تھا۔

    ذرائع کاکہناہےکہ صوبائی حکومت نےصورتحال کاجائزہ لینےکیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دےدی ہے۔

      حال ہی میں اطالوی پولیس نے اٹھارہ پاکستانیوں کی گرفتاری ظاہرکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ افراد اکتوبردوہزارنوکے پشاورمینا بازار دھماکےمیں ملوث ہیں، پولیس نے گرفتار پاکستانیوں پر ویٹی کن سٹی پرحملےکی منصوبہ بندی کابھی الزام لگایا ہے۔

  • اٹلی : القاعدہ سے تعلق کے الزام میں اٹھارہ افراد گرفتار

    اٹلی : القاعدہ سے تعلق کے الزام میں اٹھارہ افراد گرفتار

    روم : اٹلی میں اٹھارہ افراد کو القاعدہ کے ساتھ رابطہ رکھنے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار افراد میں پشاور مینا بازار حملے کے بعض ملزمان بھی شامل ہیں۔

    اطالوی حکام کے مطابق زیادہ تر گرفتاریاں سارڈینیا کے علاقے سے ہوئیں جہاں ان مشتبہ افراد نے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بنایا ہوا تھا۔گرفتار شدگان میں القاعدہ کے مقتول رہنما اسامہ بن لادن کے دو سابق گارڈ بھی شامل ہیں۔

    جبکہ کچھ گرفتار افراد کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اکتوبر2009میں پشاور مینا بازار حملے میں ملوث تھے۔اطالوی حکام نے اس آپریشن کو سیکورٹی ایجنسیوں کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

  • افغانستان میں نیٹو کا تیرہ سالہ مشن مکمل

    افغانستان میں نیٹو کا تیرہ سالہ مشن مکمل

    کابل: اتحادی افواج نے تیرہ برس بعد افغانستان میں مشن ختم کرنے کااعلان کردیا، اختتامی تقریب خفیہ مقام پرکی گئی۔

    نیٹو نے تیرہ سال بعد افغانستان کی سیکیورٹی مقامی فورسز کے حوالے کردی، برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو مشن کی اختتامی تقریب کابل میں ہوئی ،جس میں افغٖانستان اورنیٹو کے اعلیٰ فوجی افسران کی موجودگی میں نیٹوکاجھنڈا اتاراگیا۔

    مشن کے اختتام کے باوجود امریکی فوج کا ایک دستہ افغان سکیورٹی فورسز کی مدد کرتارہے گا،نیٹومشن تواختتام پذیر ہوگیا لیکن اس کی کامیابی کااندازہ اس بات لگایاجاسکتاہے کہ اختتامی تقریب بھی چھپ کرکرناپڑی، افغٖانستان کوبارود سے بھسم کرنے کے باوجود طالبان ملک کے بیشترعلاقوں میں اب بھی موجود ہیں۔

  • شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ رہنما سمیت چھ ہلاک

    شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ رہنما سمیت چھ ہلاک

    شمالی وزیرستان : تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملے میں چھ افراد مارے گئے جبکہ دوزخمی ہوگئے۔ حملے میں القاعدہ کے رہنما استاد عمرفاروق کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے خڑتنگی میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گھرپردومیزائل داغے۔ جس سے چھ افراد ہلاک جبکہ دوزخمی ہوگئے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں القاعدہ کارہنما استاد عمرفاروق بھی ماراگیا ہے۔ استادعمرفاروق ماضی میں پاکستان میں القاعدہ کا ترجمان رہ چکا ہے۔

  • کاہنہ سے داعش سے تعلق کے شبہے میں اہم کمانڈر گرفتار

    کاہنہ سے داعش سے تعلق کے شبہے میں اہم کمانڈر گرفتار

    لاہور: قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے داعش سے تعلق کے شبہ میں اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق محمد عمر ملزم کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کاہنہ کے علاقے سے گرفتارکیا ، ملزم کے قبضہ سے لیپ ٹاپ اور حساس دستاویزات برآمد ہوئی ہیں ، ملزم کی نشادہی پر اسلام آباد اور راولپندی میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔