Tag: القاعدہ

  • داعش کےسربراہ کی ایک اہلیہ اوربیٹی گرفتار

    داعش کےسربراہ کی ایک اہلیہ اوربیٹی گرفتار

      بیروت: داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ایک اہلیہ اور بیٹی کو بیروت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    زرائع کے مطابق دونوں کو شام سے لبنان آتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ابو بکر البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی جعلی دستاویزات پر سفر کر رہے تھے، ابو بکر البغدادی کی اہلیہ کی شناخت سجیٰ ال ضلیمی کے نام سے ہوئی ہے، پہلے بتایا جا رہا تھا داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی اہلیہ کو بیٹے کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے، بغدادی سے تعلق کی تصدیق کیلئے بچی کا ڈی این ٹیسٹ ہوگا۔

  • جنوبی وزیرستان میں داعش کے پمفلٹ کی تقسیم

    جنوبی وزیرستان میں داعش کے پمفلٹ کی تقسیم

    جنوبی وزیرستان : دہشت گرد تنظیم داعش کے پمفلٹ جنوبی وزیرستان کے واہگہ بازار میں تقسیم کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ اور طالبان کے خلا ف لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    حکمرانوں کی میں نہ مانوں کی رَٹ کے باوجود ملک میں داعش کی موجودگی ثابت ہونے لگی ۔جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے واہگہ بازار میں داعش کے پمفلٹ تقسیم کئے ہیں۔

    پمفلٹ میں لکھا ہے کہ جو بھی القاعدہ اور طالبان کے خلاف ہے اسے نہیں بخشا جائے گا۔ پمفلٹ میں نیچے ملک اجمل کا نام بھی درج ہے ،اس سے پہلے کراچی پشاور اور لاہور میں کئی دیواروں پر داعش کی حمایت میں نعرے لکھے گئے لیکن سیکیورٹی ادارے ابھی تک کسی بھی ذمہ دار کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں

  • دمشق: القاعدہ کے باغی گروپ کے سربراہ کا خانہ جنگی کے خاتمے کا مطالبہ

    دمشق: القاعدہ کے باغی گروپ کے سربراہ کا خانہ جنگی کے خاتمے کا مطالبہ

    دمشق میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے باغی گروپ کے سربراہ نے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لئے حزب اختلاف کے دھڑوں کے درمیان جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

    باغی گروپ کےسربراہ ابو محمد گولانی نے اپنے ایک آڈیو ریکارڈڈ پیغام میں شامی صدر بشار الاسد کیخلاف گذشتہ پانچ دن سے جاری خونریز لڑائی کے بعد دونوں دھڑوں کےدرمیان جنگ بندی کی اپیل کر دی۔

    حزب اختلاف کی ایک مانیٹرنگ گروپ کے مطابق گذشتہ سال سے تاحال باغی گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں تقریبا دو سو چوہتر افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • القاعدہ کی حراست میں قید امریکی کی صدر اوبامہ سے اپیل

    القاعدہ کی حراست میں قید امریکی کی صدر اوبامہ سے اپیل

    القاعدہ کی حراست میں دو سال سے قید و بند کی تکلیفیں برداشت کرنےوالے ایک امریکی نے اپنے صدر بارک اوبامہ سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ اسکی رہائی کے لئے ذاتی طورپر کوشش کریں۔

    امریکی صدر کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی شہری وارن وین اسٹائین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی حکومت کی مدد کے لئے آیا تھا لیکن امریکی حکومت نے اسے بھلا دیا۔

    وارن وین اسٹائین کے مطابق اس کی عمر باہتر سال ہے اور وہ دل کا مریض ہے ، اسکی ایک بیوی , دو بیٹیاں اور انکےبچے بھی ہیں، وارن وین اسٹائین نے کہا کہ جناب صدر آپ کا بھی ایک خاندان ہے ، اور میں امید کرتا ہوں کہ امریکی صدر اس کی تنہائی اور اس کے مسائل کو سمجھ سکتے ہیں۔

    وارن وین اسٹائین نے کہا کہ اسے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ حکومت نہ صرف اس سے کنارہ کش بھی ہوگئی ہے بلکہ ا س کے بارے میں سوچنا بھی چھوڑ دیا ہے، اب امریکی صدر سے ہی امید ہے کہ وہ اس کی رہائی کے لئے کچھ کریںگے اور اسے اس کے خاندان اور وطن واپس لائیں گے۔