Tag: القدس اسپتال

  • ’اسرائیل کی القدس اسپتال فوری خالی کرنے کی دھمکی‘

    ’اسرائیل کی القدس اسپتال فوری خالی کرنے کی دھمکی‘

    اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بے دریغ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث معصوم بچے، خواتین اور مرد کوئی بھی محفوظ نہیں، حال ہی میں غزہ کے ترکش اسپتال میں بمباری سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل صیہونی افواج کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 500 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد اب ایک بار پھر غزہ کے ترکش اسپتال میں بمباری سے تباہی دیکھنے میں آئی ہے۔

    اسرائیل فورسز کی جانب سے غزہ کا دوسرا بڑا القدس اسپتال فوری خالی کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے القدس اسپتال کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

    اسپتال کے اطراف میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، بارود اور دھوئیں سے زخمیوں اور پناہ لینے والوں کا دم گھٹنے لگا ہے۔ محفوظ مقامات ناپید ہوتے جارہے ہیں۔

    غزہ کے القدس اسپتال میں 14 ہزار افراد موجود ہیں، بچوں اور عورتوں سے کوریڈور بھی بھرے ہوئے ہیں۔اس کے باوجود اسرائیل کی جانب سے القدس اسپتال پر بمباری کی دھمکی نیتن یاہو کے پاگل کو ظاہر کرتی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے، فوجی ٹھکانوں پر حملے کے جواب میں حزب اللہ نے بھی کمر کس لی ہے۔

    لبنان کی حزب اللہ نے آج سے اسرائیل کی حدود میں واقع فوجی چوکی العباد پر حملے کا اعلان کردیا ہے، حزب اللہ کے ٹیلی گرام پیج پر اس موضوع سے متعلق ویڈیو مناظر اور تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔

    ویڈیو مناظر کے مطابق العباد فوجی چوکی پر اسرائیل کے کیبل والے اور وائرلیس نیٹ ورک میں خفیہ خبریں سُننے والے اور سگنل خراب کرنے والے سامان، ریڈارز اور کیمرہ سسٹم پر مشتمل مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • اسرائیل کی القدس اور الشفا اسپتالوں  کے قریب بمباری ،  عمارتیں لرز اٹھیں

    اسرائیل کی القدس اور الشفا اسپتالوں کے قریب بمباری ، عمارتیں لرز اٹھیں

    غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ کے دو بڑے اسپتالوں کے قریب بمباری کی ، صہیونی فوج نے القدس اسپتال کے20 میٹر قریب حملہ کیا ، جس سے اسپتال کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور دھواں پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں کو نشانے پر رکھ لیا، اسرائیلی فورسزنے غزہ کےسب سےبڑے الشفااسپتال کے قریب بمباری کی ، اسپتال میں ہزاروں زخمیوں اورسیکڑوں خاندانوں نے پناہ لے رکھی ہے

    صہیونی فوج نے القدس اسپتال کے 20 میٹر قریب بھی فضائی حملہ کیا ،جس سے اسپتال کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، دھواں پھیل گیا، بارود کی بُو اور دھوئیں سے زخمیوں اور پناہ لینے والوں کا دم گُھٹنے لگا۔

    حملے سے آئی سی یو اور انکیوبیٹر وارڈ میں بھی دھواں بھرگیا، القُدس اسپتال میں میں چودہ ہزار افراد موجود ہیں، بچوں اور عورتوں سے کوریڈور بھرے ہوئے ہیں جبکہ القدس اسپتال کی طرف آنے والے راستے بھی بمباری میں تباہ ہوگئے ہیں۔

    تازہ حملوں میں ساڑھے چار سوعمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ، مسلسل بمباری اورامدادی سامان کی ترسیل بند ہونے کے باعث قحط کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

    ہفتے کے روز بلیک آؤٹ کے بعد بند ہونے والی انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جزوی طورپربحال ہوگئی ہے۔

    خیال رہے ۔سات اکتوبر سے جاری سیہونی فورسز کی غزہ پر گولہ باری کے نتیجے میں شہدا کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی، تین ہزار تین سو سے زائد بچے بھی شہداءمیں شامل ہیں اور زخمیوں کی تعداد بیس ہزار سےاوپر چلی گئی ہے۔

  • اسرائیلی فوج کا القدس اسپتال خالی کرنے کا الٹی میٹم ، نتائج بھگتنے کی دھمکی

    اسرائیلی فوج کا القدس اسپتال خالی کرنے کا الٹی میٹم ، نتائج بھگتنے کی دھمکی

    غزہ : اسرائیلی فوج نے القدس اسپتال کو خالی کرنے کاالٹی میٹم دیتے ہوئے نتائج بھگتنے کی دھمکی دے دی، القدس اسپتال میں آٹھ ہزاربےگھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر بمباری پندرہویں دن بھی جاری ہے، صیہونی فورسز کی جارحیت انتہا کو پہنچ گئی۔

    اسرائیلی فوج نے القدس اسپتال کو خالی کرنے کاالٹی میٹم دے دیا اور دھمکی دی ہے اسپتال خالی کرو ورنہ نتائج بھگتنا ہوگا، القدس اسپتال میں آٹھ ہزاربےگھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

    اسرائیلی جارحیت میں شہدا کی تعداد اکتالیس سو سے تجاوز کرگئی ہے اور غزہ کھنڈربن چکا ہےم جابجا خون میں لت پت لاشیں اور زخمی پڑے ہیں۔

    غزہ رات بھر دھماکوں سے گونجتا رہا، جس سے مزید تیس فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ چوبیس گھنٹےمیں تین سوباون فلسطینی شہید ہوئے۔

    غزہ والوں پر دو ہفتوں سے پانی بند ہے، شہرمیں بجلی معطل ہے اور کھانے پینے کی چیزیں ختم ہورہی ہیں، محاصرے نے فلسطینیوں کی زندگی جہنم بنادی ہے۔

    دوسری جانب سربراہ عالمی ادارہ صحت نے اسرائیلی فوج کے القدس اسپتال کو خالی کرنے کے احکامات تشویشناک قرار دے دیے۔

    ڈبلیوایچ او کا کہنا تھا کہالقدس اسپتال میں اس وقت 400 سے زیادہ مریض زیرعلاج ہے اور 12 ہزار سے زیادہ بے گھر شہریوں کا مسکن ہے، مریضوں سے بھری اسپتال کو محفوظ طریقے سے خالی کرنا ممکن نہیں ہے، عام شہریوں اور مریضوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

  • اسرائیلی سفاکیت کی انتہا ، غزہ میں 24 گھنٹے بعد ایک اور اسپتال پر بمباری

    اسرائیلی سفاکیت کی انتہا ، غزہ میں 24 گھنٹے بعد ایک اور اسپتال پر بمباری

    غزۃ : اسرائیل نے القدس اسپتال کے اطراف بمباری کردی، القدس اسپتال میں آٹھ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے سفاکیت کی انتہا کردی، غزہ میں چوبیس گھنٹے بعد ایک اور اسپتال نشانہ بنادیا گیا ، اسرائیل نے القدس اسپتال کے اطراف بمباری کی، القدس اسپتال میں آٹھ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے، صہیونی ریاست نے دوہزار نو میں بھی القدس اسپتال کو نشانہ بنایا تھا۔

    غزہ میں الشفا اسپتال کے نواحی علاقے کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا، اسپتال زخمیوں سے بھرے ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے زخمیوں میں چالیس فیصد تعداد بچوں کی ہے۔

    اس سے قبل صہیونی فوج نے غزہ میں اسپتال پربم برسادیے تھے اور ایک ہی حملے میں اسپتال کو قبرستان میں بدل دیا تھا، جس میں پانچ سو کے قریب فلسطینی شہید ہوئے تھےجبکہ سیکڑوں شہری شدید زخمی ہیں۔

    بعد ازاں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے واقعے پر تین دن کےسوگ کا اعلان کیا تھا۔