Tag: اللو ارجن

  • اللو ارجن فلمساز ایٹلی کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے، ویڈیو دیکھیں

    اللو ارجن فلمساز ایٹلی کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے، ویڈیو دیکھیں

    ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار اللو ارجن نے نامور فلم ساز ایٹلی کے ساتھ ایک نئی وی ایف ایکس سے بھرپور فلم میں کام کرنے کی تصدیق کردی ہے، جس کا عارضی طور پر نام ’ڈبل اے ‘22 رکھا گیا ہے۔

    اللو ارجن کی ہٹ فلم ’’پشپاٹو‘‘ کے بعد یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ اللو ارجن نے ایٹلی کمار اور سن پکچرز کے ساتھ اگلی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس کی تصدیق انہوں نے سوشل میڈیا پر کی۔

    ساؤتھ انڈیا کی سپرہٹ فلم پشپا کے اداکار اللو ارجن نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دی۔

    انہوں نے لکھا کہ ایٹلی سر کے ساتھ ایک شاندار منصوبے پر کام کر رہا ہوں جسے سن پکچرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

    تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بڑے بجٹ سے بننے والی یہ فلم بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔

    اس اعلان کے فوراً بعد ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں اللو ارجن اور ایٹلی کمار کو امریکی شہر لاس اینجلس میں دکھایا گیا، جہاں وہ معروف اسپیشل ایفیکٹس کمپنیوں سے ملاقاتیں کرتے نظر آرہے ہیں۔

    اگرچہ فلم کی کاسٹ اور کہانی کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، لیکن امریکی کمپنیوں سے ملاقات کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ فلم میں جدید ترین اسپیشل ایفیکٹس استعمال کیے جائیں گے۔

    اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہدایت کار ایٹلی نے کہا کہ یہ اسکرین پلے بنانے میں کئی سال لگے اور اب اسے ‘آئیکون اسٹار’ کے ساتھ اور سن پکچرز کے کلانیتھی مارن کی رہنمائی میں حقیقت میں بدلنا میرے لیے ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں ان دیکھی مخلوقات اور مناظر کو فلمایا جائے گا اور اللو ارجن کو نئے کردار اور نئی شناخت ساتھ دکھایا جائے گا۔

    ایٹلی کمار اور اللو ارجن کی اس فلم کو فی الحال ’’اے اے 22‘‘کا نام دیا گیا ہے جو پشپا کے اداکار کی 22ویں فلم ہے۔ اس فلم کے بعد وہ ’’پشپا فرنچائز‘‘کی تیسری فلم کیلئے کام کریں گے جسے ’’پشپا: دی ریم پیج‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اللو ارجن کی حالیہ فلم ‘پشپا 2’ نے باکس آفس پر زبردست دھوم مچائی اور دنیا بھر میں تقریباً 210 ملین ڈالر کما کر بھارت کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

  • پشپا 3 کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

    پشپا 3 کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

    حیدرآباد: پشپا 2 کی زبردست کامیابی کے بعد اللو ارجن کی آنے والی فلموں اور ‘پشپا 3’ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

    ‘پشپا 2’ کی زبردست کامیابی کے بعد ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن پورے ہندوستان کے اسٹار بن گئے ہیں، مداح ان کی آنے والی فلم ‘پشپا 3 – دی ریمپج’ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

    حال ہی میں پشپا کے میکرز نے اللو ارجن کی آنے والی فلموں اور ‘پشپا 3’ کی ریلیز کی تاریخ سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دی ہے جس نے مداحوں کا جوش بڑھا دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار 16 مارچ کو میتھری فلم بنانے والے روی شنکر نے تصدیق کی کہ ‘پشپا 3’ کی باضابطہ طور پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    انکم ٹیکس کی ٹیم کا بلاک بسٹر فلم ’پشپا 2‘ کے ڈائریکٹر کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

    ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم پروڈیوسر وائی روی شنکر نے انکشاف کیا کہ ‘پشپا 3  دی ریمپج’ 2028 میں دنیا بھر کے سینما میں ریلیز کی جائے گی۔

     انہوں نے بتایا کہ فلم ارجن کے شیڈول کی وجہ سے تاخیر سے ریلیز ہو رہی ہے، ‘پشپا 3’ پر کام شروع کرنے سے پہلے اللو ارجن کو دو بڑے پروجیکٹ مکمل کرنے ہیں، ایک ڈائریکٹر ایٹلی کے ساتھ اور دوسرا تریوکرم سری نواس کے ساتھ۔ ان فلموں کو مکمل ہونے میں تقریباً تین سال لگنے کی امید ہے، جس کے بعد ہم ‘پشپا 3’ کی منزلوں کی جانب بڑ ھیں گے۔

    دوسری جانب ‘پشپا’ کے ڈائریکٹر سوکمار اس وقت بریک پر ہیں، ‘پشپا 3’ پر کام شروع کرنے سے پہلے وہ سپر اسٹار رام چرن کے ساتھ اپنی اگلی فلم مکمل کریں گے، اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد وہ دوبارہ ‘پشپا’ کی تیسری فرنچائز کے لیے اللو ارجن کے ساتھ شامل ہوں گے۔

     واضح رہے کہ ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن کی ‘پشپا 2’ نے گزشتہ سال دسمبر میں ریکارڈ توڑ کمائی کرکے باکس آفس پر ہلچل مچا دی تھی۔

  • اللو ارجن کی ’پشپا 2‘ نے باکس آفس پر نئی تاریخ رقم کردی

    اللو ارجن کی ’پشپا 2‘ نے باکس آفس پر نئی تاریخ رقم کردی

    ساؤتھ انڈین سپر اسٹار اللو ارجن کی ’پشپا 2 دی رول‘ نے باکس آفس پر اوپننگ ڈے بزنس میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اللو ارجن کی پشپا 2 دی رول نے باکس آفس پر پہلے دن 175.1 کروڑ روپے نیٹ کمائی کرکے سنیما کی تاریخ میں سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

    باکس آفس پر اس سے قبل اوپننگ ڈے بزنس کا ریکارڈ ایس ایس راجا مولی کی فلم ’آر آر آر‘ کے پاس تھا جس نے 133 روپے کا بزنس کیا تھا۔

    پشپا 2 کے زیادہ تر کلیکشن تیلگو ورژن سے 95.1 کروڑ روپے کمائی کی ہے جبکہ ہندی ورژن سے فلم نے 67 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

    فلم کے تمل ورژن سے 7 کروڑ جبکہ ملیالم میں 5 اور کنڑ ورژں نے ایک کروڑ روپے کمائی کی ہے۔

    پشپا 2 کے تیلگو ورژن کے شوز کی اوسط نشستیں 82.6 فیصد تک رہیں جبکہ نائٹ شوز نے 90.19 فیصد تک کے اعدادو شمار حاصل کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم میں اللو ارجن نے اپنے مشہور کردار پشپا راج کو نبھایا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں رشمیکا مندانہ، فہد فاضل شامل ہیں، فلم کی کہانی سرخ چندن کی اسمگلنگ کے گرد گھومتی ہے اور اس کی ہدایت کاری کے فرائض سوکمار نے انجام دیے ہیں۔

    فلمی ناقدین کے مطابق پشپا 2 ایک ہفتے میں 250 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرسکتی ہے۔

  • اللو ارجن کی ’پشپا 2‘ نے ریلیز سے پہلے ہی 1000 کروڑ کمالیے

    اللو ارجن کی ’پشپا 2‘ نے ریلیز سے پہلے ہی 1000 کروڑ کمالیے

    تامل فلموں کے سپر اسٹار اللو ارجن کی بلاک بسٹر فلم  پشپا کے سیکوئیل نے اپنی ریلیز سے قبل ہی ایک ہزار کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات تھیں کہ فلم پشپا 2  نے قبل از ریلیز بکنگز سے ہی ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرلیا ہے، تاہم اب فلم پروڈیوسر روی شنکر اور نوین یرنینی نے اس سے متعلق وضاحت دے دی۔

    فلم سازوں کا کہنا ہے کہ نان تھیٹریکل بزنس میں پشپا 2 نے 425 کروڑ بنالیے ہیں لیکن اگر ہم اس کا تھیٹر بزنس شامل کریں تو یہ بات 1000 کروڑ سے اوپر نکل جائے گی، تاہم یہ سب ابھی اندازے ہیں۔

    فلم بزنس کی تجزیاتی ویب سائٹ کا ماننا ہے کہ مجموعی طور پر پشپا 2 کے تھیٹریکل حقوق کا اندازہ 600 کروڑ تک ہے، اس کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم رائٹس 275 کروڑ میں فروخت ہوئے جبکہ سیٹیلائٹ حقوق 85 کروڑ کے ہیں۔ فلم کے میوزک کے حقوق ممکنہ طور پر 65 کروڑ میں فروخت ہوا۔

    پشپا 2 سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ یہ بیک وقت 6 زبانوں میں ریلیز ہوگی جن میں تیلگو، ہندی، تامل، کناڈا، ملیالم اور بنگالی شامل ہیں، فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

  • اللو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق حیران کُن قمیت میں فروخت

    اللو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق حیران کُن قمیت میں فروخت

    جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار اللو ارجن کی زیر تکمیل فلم ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق فروخت ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار اللو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے حاصل کر لیے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پشپا دی رائز‘ کی شاندار کامیابی کے بعد آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ’پشپا دی رُول‘ 275 کروڑ روپے میں خرید لی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Allu Arjun (@alluarjunonline)

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تیلگو فلم کے لیے اب تک کا سب سے بڑا او ٹی ٹی معاہدہ ہے، اس سے قبل ہدایت کار سُکمار نے پشپا 2 کے لیے نارتھ انڈیا ڈسٹری بیوشن رائٹس کا معاہدہ انیل تھڈانی کے ساتھ 200 کروڑ میں کیا تھا، جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

    واضح رہے کہ پشپا 2 کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے، تیزر ریلیز ہونے کے ساتھ ہی یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ بن گیا جبکہ فلم کے ٹیزر کو اب تک کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    سال 2021 میں الو ارجن اور رشمیکا مندانہ کی فلم پشپا دا رائز ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے پوری دنیا سے پذیرائی حاصل کی تھی۔

    پشپا کی کامیابی کے بعد فلم میکرز نے پشپا 2 دی رول کے نام سے سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تھا اور رواں سال15 اگست میں فلم سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔