Tag: الماتی

  • قازقستان: الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

    قازقستان: الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

    قازقستان کا سب سے بڑا شہر الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قازقستان کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قازقستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اسکا مرکز الماتی شہر کے جنوب میں 31 کلومیٹر دور تھا، جبکہ یہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    رپورٹس کے مطابق 5 شدت کے اس زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہوگیا ہے، تاہم زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت

    قازقستان میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کو پڑوسی ملک کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں بھی محسوس کیا گیا، تاہم وہاں سے بھی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • قازقستان میں 100 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ، 14 ہلاک

    قازقستان میں 100 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ، 14 ہلاک

    الماتی: قازقستان میں ایک مسافر طیارہ الماتی ایئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے، حادثے کے شکار طیارے میں 100 مسافر سوار تھے، حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سو مسافروں کو لے جانے والا طیارہ بک ایئر آج صبح قازقستان میں الماتی ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، قازقستان سول ایوی ایشن کمیٹی نے حادثے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جب کہ 22 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بک ایئر کا طیارہ الماتی ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کے فوراً بعد ایمرجنسی سروس کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا، طیارے میں زندہ بچ جانے والوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

    طیارہ قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی سے ملک کے دارالحکومت نور سلطان جا رہا تھا، الماتی ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں 95 مسافر اور پانچ عملے کے ارکان سوار تھے۔

    رپورٹس کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے بعد مطلوبہ بلندی حاصل نہ کر سکا اور ایک کنکریٹ بیرئیر سے ٹکراتے ہوئے ایک دو منزلہ مکان پر گر گیا۔ طیارے میں آگ نہیں لگی، جس کی وجہ سے اموات زیادہ نہ ہونے کا امکان ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ایک خصوصی کمیشن قائم کیا جائے گا۔