Tag: المکلا

  • عدن : یمن کے جنوبی شہر المکلا میں خودکش دھماکے،پانچ فوجی ہلاک

    عدن : یمن کے جنوبی شہر المکلا میں خودکش دھماکے،پانچ فوجی ہلاک

    عدن : یمن کےجنوب مشرقی شہر المکلا میں آرمی کی دو چیک پوسٹوں کو خودکش دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا،دھماکوں کے نتیجے میں پانچ فوجی جان کی بازی ہارگئے.

    تفصیلات کےمطابق یمن کے جنوبی شہر المکلا میں دہشت گردوں کی جانب سے آرمی کی دو چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا،پہلا دھماکہ شہر کے جنوب میں آرمی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا اور دوسرادھماکہ شہر کے مرکز میں کیا گیا.

    یمن کے جنوبی شہر المکلا پر ایک سال تک القاعدہ قبضہ تھا،تاہم گزشتہ سال حکومت نواز فوجیوں نے سعودی قیادت میں اتحاد کی حمایت حاصل کرکے اپریل میں شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا تھا.

    یاد رہے کہ یمن میں تباہ کن تنازعہ مارچ 2015 سے شروع ہوا جس میں سعودی زیر قیادت فضائی حملوں اور ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے جھڑپیں شروع ہوئیں اور اس کے بعد باغیوں نے ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں پر قبضہ کرلیا.

    یمن میں کشیدگی کے دوران د صنعا کو متعدد بار بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جن کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ قبول کرتی رہی ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ دولت اسلامیہ نے یمن کے شہر المکلا میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، دھماکوں میں یمنی فوج کے 42 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

  • یمن کے شہر المکلا میں خودکش حملے، 38 افراد ہلاک

    یمن کے شہر المکلا میں خودکش حملے، 38 افراد ہلاک

    عدن : یمن کے جنوبی شہر المکلا میں پانچ خود کش حملوں میں اڑتیس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق یمن کے جنوب مشرقی شہر المکلا میں خودکش حملوں کے نتیجے میں 38 فوجی اہلکار جاں بحق، جبکہ ہلا ک ہونے والوں میں ایک بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں.

    سیکورٹی فورسز کے مطابق رمضان المبارک کے ماہ میں یمن کے شہر المکلا میں سیکورٹی چیک پوائنٹس اور فوج کے ہیڈ کوارٹر کو خود کش دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا،جب فوجی اہلکار روزہ کھولنے کے لیے بیٹھے تھے.

    دھماکوں کی ذمداری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کی جانب سے قبول کر لی گئی ہے.

    دھماکوں میں 24 افراد زخمی ہوئے جنہیں شہر کے مرکزی اسپتال ابن سنیا میں منتقل کردیاگیا،اسپتال انتظامیہ نے عوام سے خون کے عطیات کی اپیل کردی.

    گذشتہ ماہ المکلا کے قریب پولیس کےٹریننگ سینٹر میں خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے خیزمواد سے اُڑا دیا،جس میں پچیس پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے.

    یاد رہے گذشتہ ماہ اس سے قبل المکلا شہر سے باہرعسکریت پسندوں کی جانب سے دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی کو فوجی اڈے میں اُڑایا گیا،جس کے نتیجے میں پندرہ فوجی جاں بحق ہوئے تھے،داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی.

    واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں صدر ہادی منصور کی حامی افواج نے سعودی اتحاد کی مدد سے شہر کا کنٹرول القاعدہ سے دوبارہ حاصل کیا تھا.