Tag: الو

  • خاتون اور اُلو آمنے سامنے، عجیب وغریب واقعہ

    خاتون اور اُلو آمنے سامنے، عجیب وغریب واقعہ

    نئی دہلی: بھارتی خاتون نے الو کی جان بچا کر پرندوں سے دوستی کی نئی مثال قائم کردی، خاتون کچن میں اچانک الو کو دیکھ کر چونک گئی تاہم اس نے فوراً حالات کو بھانپ کر اسے کوّوں سے بچا لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ الو دن کی روشنی میں بھٹک گیا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوّوں اور چیلوں سمیت دیگر پرندوں نے بھی الو پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ بچا کر ایک گھر کے کچن میں گھس گیا جہاں خاتون کھانا پکا رہی تھی۔

    خاتون نے فضا میں کوّوں اور چیلوں کی اڑان دیکھ کر فوراً کچن کی کھڑکی اور دروازہ بند کردیا اس طرح الو کی جان بچ گئی۔ قبل ازیں خاتون اپنے سامنے الو کو دیکھ کر ڈر اور خوف کا شکار ہوگئی تھی۔

    بھارتی خاتون کے شوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الو کی تصاویر شیئر کیں اور اپنی بیوی کا کارنامہ صارفین کو بتایا جس پر صارفین نے مذکورہ عورت کی خوب تعریف کی اور اسے پرندوں سے دوستی کی نئی مثال قرار دی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ الو کی بصیرت دن کی روشنی میں کم ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ رات کی تاریکی میں اپنا شکار کرتے ہیں اور دن بھر سو کر اپنا وقت گزارتے ہیں۔

  • موت سے لڑتا ہوا نایاب نسل کا الو شہری کے گھر میں آ گرا

    موت سے لڑتا ہوا نایاب نسل کا الو شہری کے گھر میں آ گرا

    خان پور: پنجاب کی تحصیل رحیم یار خان کے شہر خان پور میں ایک نایاب نسل کا الو موت سے لڑتا ہوا ایک شہری کے گھر میں آ گرا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع بہالپور کی تحصیل رحیم یار خان کے شہر خان پور میں نایاب نسل کا ایک الو بھوک اور پیاس سے نڈھال ہو کر شہری کے گھر میں ڈھیر ہو گیا۔

    مذکورہ الو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بھوک اور پیاس کا شکار تھا، یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ الو نے بھوک اور پیاس کی حالت میں کتنا فاصلہ طے کیا تھا، اپنی موت سے لڑتا ہوا آخر کار بے دم ہو کر گر پڑا۔

    مشرق میں بے وقوف اور مغرب میں عقل مند سمجھے جانے والے اس شکاری پرندے کی خوش قسمتی تھی کہ وہ پاکستان چوک کے رہایشی سراج پتافی کے گھر میں گرا، سراج پتافی نے الو پکڑ کر اس کی ہر طرح سے دیکھ بھال کی۔

    شہری سراج پتافی کا کہنا تھا کہ وہ نایاب نسل کے اس الو کو وائلڈ لائف محکمے کے حوالے کر دیں گے۔

    خیال رہے کہ یہ واقعہ چند دن قبل رحیم یار خان میں پیش آیا تھا، محکمہ جنگلی حیات کے حکام کا کہنا ہے کہ نایاب نسل کا الو پاکستان میں نہیں پایا جاتا۔ الو کو وائلڈ لائف پارک رحیم یار خان میں رکھا جائے گا۔

  • الوؤں کے ساتھ چائے پینا چاہیں گے؟

    الوؤں کے ساتھ چائے پینا چاہیں گے؟

    مختلف ممالک میں ریستورانوں میں مختلف جانور اور پرندے رکھے جاتے ہیں جو دراصل سیاحوں کو ان ریستورانوں کی طرف متوجہ کرنے کے لیے رکھے جاتے ہیں۔

    روسی دارالحکومت ماسکو میں ایسا ہی ایک انوکھا کیفے لوگوں میں مقبول ہورہا ہے جہاں انہیں لبھانے کے لیے الو رکھے گئے ہیں۔

    اولز ہاؤس کیفے نامی اس ریستوران میں 11 الو رکھے گئے ہیں، ان الوؤں سے صرف ایک منٹ ملاقات کی قیمت 6 امریکی سینٹ ہیں۔

    جو گاہک ان الوؤں کو اپنے ہاتھ سے کچھ کھلانا چاہیں تو اس کے لیے انہیں الگ سے قیمت ادا کرنی ہوگی۔

    کسی ریستوران میں الو رکھنے کا یہ خیال نیا نہیں ہے، اس سے قبل جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں بھی اول کیفے کھولے جاچکے ہیں۔

    روس میں الو کیفے بچوں اور ہیری پوٹر فلم کے شائقین کو متاثر کرنے کے لیے کھولا گیا ہے تاہم جاپان میں الو خوش قسمتی اور مختلف آفتوں سے بچاؤ کی علامت سمجھا جاتا ہے، اور اسے گھروں اور کاروباری مقامات پر رکھنا قدیم عقیدے کا حصہ ہے۔

    تاہم جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اس رجحان کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔

    ماہرین حیاتیات کے مطابق دن بھر ریستوران میں لوگوں کی بھیڑ بھاڑ اس پرندے کی قدرتی نیند کی عادات کو تبدیل کر رہی ہے جس سے ان کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ ان معصوم پرندوں پر ایک قسم کا تشدد ہے۔

    تحفظ حیاتیات پر کام کرنے والے ایک کارکن کا کہنا ہے، ’کسی جانور کو جسمانی نقصان پہنچانا یا اسے تکلیف دینا ہی تشدد نہیں کہلاتا۔ کسی جانور کو نہایت چھوٹی سی جگہ پر رکھ دینا، اس کی نمائش کرنا اور اس کی قدرتی عادات میں خلل ڈالنا بھی ایک قسم کا تشدد ہے‘۔

    ماہرین کے مطابق رات میں جاگنے اور اسی حساب سے حسیں ہونے کے باعث انہیں پرشور اور پرہجوم جگہوں سے مطابقت کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

    تحفظ حیاتیات کے ایک کارکن کے مطابق ان کے علم میں آیا ہے کہ جاپان میں ایک اول (الو) کیفے میں گزشتہ برس 7 الو ہلاک ہوگئے۔

    جاپان میں اس رجحان کی مخالفت کے باوجود روس کا اولز کیفے دن بدن مقبولیت حاصل کررہا ہے اور لوگ الوؤں سے ملنے کے لیے جوق در جوق اس کیفے کا رخ کر رہے ہیں۔

  • برفانی الو کا برفیلا جھولا

    برفانی الو کا برفیلا جھولا

    شمالی امریکا میں واقع اونٹاریو جھیل پر برفانی الو دیکھا گیا جو جھیل کی برف پر بیٹھا تھا، اس نایاب منظر نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

    امریکی شہر نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے سنگم پر واقع اس جھیل میں نہایت حسین منظر دیکھنے میں آیا جب ایک برفانی الو یہاں بیٹھا ہوا دیکھا گیا۔

    برفانی الو جھیل کی جھولتی ہوئی برف پر بیٹھا رہا جس نے دیکھنے والوں کی حیران کردیا۔

    برفانی الو عام الو کی نسل سے ہی تعلق رکھتا ہے اور یہ نایاب پرندہ آرکٹک اور امریکا کے برفانی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

    یہ الو سارا سال آرکٹک کے کناروں پر گزارتے ہیں تاہم سردیوں کے موسم میں یہ غذا کی تلاش میں کینیڈا اور امریکا کی سرحد پر آجاتے ہیں۔

  • آپ کے گھر کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل الو

    آپ کے گھر کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل الو

    اگر آپ کو کسی گھر میں الو کا ہم شکل ایک پیارا سا کھلونا نظر آئے جو آپ کے قریب آنے پر آنکھیں کھول دے تو ہوشیار ہوجائیں، کیونکہ یہ کوئی کھلونا نہیں بلکہ آپ کی نگرانی کے لیے سیکیورٹی کیمرہ ہے۔

    گھر کی حفاظت کے لیے لگایا گیا کیمرہ ’الو‘ یوں اپنی آنکھوں جیسے سینسرز بند رکھتا ہے لیکن جیسے ہی کوئی حرکت ہو تو یہ فوراً اسے ریکارڈ کرلیتا ہے۔

    اس کے ساتھ یہ اس حرکت کی ویڈیو بنا کر گھر کے مالک کو ای میل بھی کردیتا ہے۔

    موبائل فون ایپ سے کنٹرول ہونے والا یہ کیمرہ اس کمرے میں بھی لگایا جاسکتا ہے جہاں آپ کا چھوٹا بچہ کھیل رہا ہے، اس کے بعد یہ آپ کو لائیو اسٹریمنگ سے دکھائے گا کہ آپ کا بچہ کیا کر رہا ہے۔

    اس میں کلر ایڈجسمنٹ اور تصویر کھینچنے کا آپشن بھی ہے جبکہ بیٹری ختم ہونے کے بعد اسے چارج کیا جائے گا جس کے بعد یہ پھر سے اپنا کام سر انجام دے گا۔

  • بڑے پروں کے باوجود الو میں خاموشی سے اڑنے کی حیرت انگیز صلاحیت

    بڑے پروں کے باوجود الو میں خاموشی سے اڑنے کی حیرت انگیز صلاحیت

    دن میں سونے اور رات میں جاگنے کے لیے مشہور الو کافی بے ضرر قسم کا پرندہ ہوتا ہے اور دنیا بھر میں اس کی بے شمار اقسام پائی جاتی ہیں۔ حال ہی میں کیے جانے والے ایک تجربے میں اس معصوم پرندے کی ایک اور خاصیت سامنے آئی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ برن اول نامی الو جب ہوا میں اڑتا ہے تو دیگر پرندوں کے برعکس اس کے پروں کے پھڑپھڑانے یا اڑنے کی کوئی آواز پیدا نہیں ہوتی۔

    اس تجربے کے لیے ماہرین نے ایک قطار میں مائیک نصب کیے اور ان کے اوپر الو سمیت دیگر جانوروں کو اڑایا۔ ماہرین نے دیکھا کہ کبوتر اور باز نے جب ان مائیکس کے اوپر پرواز کی تو ان کے اڑنے کی آواز بہت زیادہ تھی۔

    اس کے مقابلے میں جب برن الو مائیکس کے اوپر سے اڑا تو بالکل کم نہ ہونے کے برابر آواز پیدا ہوئی۔

    ماہرین کے مطابق الو کے پر بڑے ہوتے ہیں تاہم پروں کے مقابلے میں اس کا جسم چھوٹا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اڑتے ہوئے کوئی آواز پیدا نہیں کرتا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خاموشی سے اڑنے کی یہ صلاحیت الوؤں کی تقریباً تمام اقسام میں موجود ہوتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکا میں سفید برفانی الو

    امریکا میں سفید برفانی الو

    آپ نے اب تک سفید برفانی بھالوؤں کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سفید برفانی الو بھی پایا جاتا ہے؟

    عام الو ہی کی نسل سے تعلق رکھنے والا یہ نایاب پرندہ آرکٹک اور امریکا کے برفانی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

    امریکی ماہرین جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ رواں برس امریکی ریاست کینٹکی میں یہ الو دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ الو برف کی تلاش اور ٹھنڈے موسم کی تلاش میں اپنی رہائش گاہ سے نکل کر شہری علاقوں کی طرف آگیا ہے۔

    نایاب سفید الو کو دیکھنے والے افراد نے اسے نہایت خوشگوار لمحہ قرار دیتے ہوئے زندگی کا حسین ترین منظر قرار دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جاپان کے ریستوران الوؤں کی قتل گاہیں

    جاپان کے ریستوران الوؤں کی قتل گاہیں

    مختلف ممالک میں ریستورانوں میں مختلف جانور اور پرندے رکھے جاتے ہیں۔ یہ جانور دراصل سیاحوں کو ان ریستورانوں کی طرف متوجہ کرنے کے لیے رکھے جاتے ہیں۔ یہاں پر ان جانوروں کا بے حد خیال بھی رکھا جاتا ہے اور یہاں آنے والے گاہک ان جانوروں کو دیکھ بھال اور نگہداشت کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

    روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کا کیٹ ری پبلک کیفے، اور ہانگ کانگ کا خرگوش کیفے ایسی ہی ایک مثال ہے۔

    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی قدیم جاپانی عقیدے کے تحت گھروں اور ریستورانوں میں الو کو رکھا جاتا ہے۔ جاپان میں الو خوش قسمتی اور مختلف آفتوں سے بچاؤ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

    owl-5

    ٹوکیو کے مختلف ریستورانوں میں الوؤں کو رکھنے کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے۔

    نرم پروں والا یہ جانور ریستوران میں چہل قدمی کے دوران وہاں موجود افراد کو خوشگوار تفریح فراہم کرتا ہے اور لوگ اسے دیکھ کر بے حد خوش ہوتے ہیں۔

    لیکن اس قدیم ثقافتی رواج کی وجہ سے الو شدید خطرات کا شکار ہو گئے ہیں۔ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اس رجحان کے خلاف اب آواز اٹھا رہی ہیں۔

    owl-2

    ماہرین حیاتیات کے مطابق دن بھر ریستوران میں لوگوں کی بھیڑ بھاڑ اس پرندے کی قدرتی نیند کی عادات کو تبدیل کر رہی ہے جس سے ان کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ ان معصوم پرندوں پر ایک قسم کا تشدد ہے۔

    تحفظ حیاتیات پر کام کرنے والے ایک کارکن کا کہنا ہے، ’کسی جانور کو جسمانی نقصان پہنچانا یا اسے تکلیف دینا ہی تشدد نہیں کہلاتا۔ کسی جانور کو نہایت چھوٹی سی جگہ پر رکھ دینا، اس کی نمائش کرنا اور اس کی قدرتی عادات میں خلل ڈالنا بھی ایک قسم کا تشدد ہے‘۔

    owl-3

    جاپان میں اس سے قبل بھی کئی ریستورانوں میں بکریوں، بلیوں، عقاب اور خار پشت کو رکھا گیا تھا۔ ان جانوروں کی صحت کو بھی شدید خطرات لاحق ہوگئے تاہم الو پر اس کے مزید منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق رات میں جاگنے اور اسی حساب سے حسیں ہونے کے باعث انہیں پرشور اور پرہجوم جگہوں سے مطابقت کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

    تحفظ حیاتیات کے ایک کارکن کے مطابق ان کے علم میں آیا ہے کہ ایک اول (الو)  کیفے میں ایک سال کے دوران 7 الو ہلاک ہوگئے۔

    owl-4

    دوسری جانب ان ریستورانوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ وہ ان الوؤں کو رکھنے سے قبل اپنے عملے کی تربیت کرتے ہیں کہ ان الوؤں کی کیسے نگہداشت کی جائے۔

    اس کے ساتھ ساتھ وہ ریستوران میں آنے والے گاہکوں کو بھی ہدایت کرتے ہیں کہ ان معصوم پرندوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھا جانا چاہیئے۔

  • الو کی حیران کن تیراکی نے سب کے دل موہ لیے

    الو کی حیران کن تیراکی نے سب کے دل موہ لیے

    شکاگو: امریکہ میں الو نے بھی تیراکی سیکھ لی،انٹرنیٹ پر الو کی تیراکی کی فوٹیج نے دھوم مچادی۔

    رات جاگنے اور دن بھر سونے والے پرندےکے من میں جانے کیا سمائی کہ مشی گن جھیل کے یخ بستہ پانی میں ڈبکی لگادی، الو کی مہارانہ تیراکی کیمرے کی آنکھ سے چھپ نہ سکی۔ الو کو اپنے پروں کی مدد سے کسی ماہرتیراک کی طرح جھیل میں تیررہا ہے، الو کی حیران کن تیراکی فوٹیج انٹرنیٹ پر تیزی مقبول ہورہی ہے ۔