Tag: الوداعی ملاقات

  • پی سی بی ڈائریکٹر ایچ آر سرینہ آغا بھی عہدے سے الگ ہوگئیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں تبدیلی کا عمل جاری ہے، ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا بھی عہدے سے الگ ہو گئیں۔

    ذرائع کے مطابق سرینا آغا گزشتہ روز بورڈ آفیشلز سے الوداعی ملاقات کر کے گھر چلی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف میڈیکل افسر اور ڈائریکٹر این ایچ پی سی ندیم خان کی چھٹی کا بھی امکان ہے۔

    مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کیاگیا جبکہ آنے والےدنوں میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔

  • الوداعی ملاقات: وزیراعظم کا بطورکور کمانڈر پشاور تعیناتی پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    الوداعی ملاقات: وزیراعظم کا بطورکور کمانڈر پشاور تعیناتی پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے الوداعی ملاقات میں بطور کورکمانڈر پشاور تعیناتی پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکی الوداعی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

    وزیراعظم نے بطورکور کمانڈر پشاور تعیناتی پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات ہوئی ‏تھی۔

    صدر مملکت نے ملکی سیکورٹی کیلئے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہتے ہوئے جنرل فیض حمید کیلئے پشاور کور کمانڈر کے نئے عہدے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    خیال رہے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض ‏حمید 19نومبر تک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ ‏سنبھالیں گے۔

  • عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے، ملیحہ لودھی

    عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حل میں کردار ادا کرے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق پُر امن حل خطے و دنیا کے امن کے لیے ناگزیر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مدت ملازمت ختم ہونے پر ملیحہ لودھی نیو یارک سے لندن روانگی سے قبل یو این جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے سے الوداعی ملاقات کی۔

    صدر جنرل اسمبلی تجانی محمد باندے نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو کامیابی سے ذمہ داریاں سرانجام دینے پر مبارکباد دی۔

    اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حل میں کردار ادا کرے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق پُر امن حل خطے و دنیا کے امن کے لیے ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کو چارٹر میں درج رہنما اصولوں پر کام کی ضرورت ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ دہائیوں سے تصفیہ طلب مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے، تصفیہ طلب مسائل کا حل نکالنے پر ہی لوگ اقوام متحدہ پر بھروسہ کریں گے۔

    مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے کا بدستور حصہ رہے گا، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ دو روز قبل ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے کا بدستور حصہ رہے گا، بھارتی اقدامات سے کشمیر تنازعے کی حیثیت ختم نہیں ہوگی۔

  • آرمی چیف سے امریکی سفیرڈیوڈ ہیل کی الواداعی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی سفیرڈیوڈ ہیل کی الواداعی ملاقات

    راولپنڈی : امریکہ کے سبکدوش سفیرڈیوڈ ہیل نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ نے امریکی سفیر کی پاکستان میں خدمات پران کا شکریہ ادا کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ نے پاک امریکہ تعلقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی خدمات کو تسلیم کیا۔

    میجرجنرل آصف غفور کے مطابق امریکی سفیر نے بھی علاقائی امن واستحکام میں پاک فوج کی خدمات پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ کا شکریہ ادا کیا۔

    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات

    قبل ازیں امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، اس موقع پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے میں امریکہ میں گہری دلچسپی پائی جاتی ہے، وزیراعظم عمران خان کے اصلاحاتی ایجنڈے کو مثبت لیا جا رہا ہے۔

    امریکی سفیرکا اپنی تعیناتی اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں گزرے ہوئے وقت اور لوگوں کے اچھے مراسم کو یاد رکھیں گے۔

  • امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات

    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات

    اسلام آباد : پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم آفس میں عمران خان سے الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈیوڈہیل کی بطور سفیرخدمات کو سراہا، امریکی سفیر نے بھی اپنی تعیناتی اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزرے ہوئے وقت اور لوگوں کے اچھے مراسم کو یاد رکھیں گے۔

    ڈیوڈہیل کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نئی حکومت کے ریفارمز ایجنڈے میں دلچسپی رکھتی ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ مستحکم تعلقات چاہتا ہے، پومپیو کے دورہ پاکستان کا مقصد ہی مستحکم تعلقات کا فروغ ہے۔

    امریکی سفیر نے شاہ محمودقریشی اور دفتر خارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارا تعلق ایمانداری اورخلوص نیت سے ہوگا۔

    امریکا سے فائدہ مند اور مستحکم پارٹنر شپ چاہتے ہیں،یاد رہے کہ امریکی ڈیوڈ ہیل نے گزشتہ تین سال قبل 2015میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

  • نیول چیف کی سربراہ فضائیہ اور وزیر دفاع سے الوداعی ملاقاتیں

    نیول چیف کی سربراہ فضائیہ اور وزیر دفاع سے الوداعی ملاقاتیں

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیر دفاع، سربراہ پاک فضائیہ اور وزیر دفاعی پیداوار سے الوداعی ملاقاتیں کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے وفاقی وزیر برائے دفا ع خرم دستگیر خان سے وزارت دفا ع میں الوادعی ملا قات کی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر دفاع نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی خدمات کو سراہا اور پاک بحریہ کو ایک مضبوط فورس بنانے میں ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

    اسی طرح چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے الوداعی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    دریں اثنا چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے بھی الوداعی ملاقات کی۔

  • وزیراعظم نوازشریف سےبرطانوی ہائی کمشنرکی الوداعی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سےبرطانوی ہائی کمشنرکی الوداعی ملاقات

    اسلام آباد : برطانیہ کے ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے وزیراعظم نوازشریف سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے برطانوی ہائی کمشنرسے ملاقات میں کہا کہ برطانیہ سے تجارت وسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    وزیراعظم نے پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات مضبوط بنانے میں فلپ بارٹن کے کردار کوسراہا۔

    برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن کا کہنا تھا برطانیہ اورپاکستان کے دوستانہ تعلقات ہیں۔برطانیہ کی ترقی اورخوشحالی میں پاکستانی تارکین وطن کا کردارقابل تحسین ہے۔دونوں ملکوں کو قریب لانے میں بھی برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے اہم کرداراداکیا ہے۔

  • وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات

    وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام نے الوداعی ملاقات کی۔

    الوداعی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام سات نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔

    جس کے بعد سابق ڈی جی رینجرز لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

  • وزیرِاعظم سے نیول چیف ایڈمرل آصف سندھیلہ کی الوداعی ملاقات

    وزیرِاعظم سے نیول چیف ایڈمرل آصف سندھیلہ کی الوداعی ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف سے نیول چیف ایڈمرل آصف سندھیلہ کی الوداعی ملاقات ہوئی۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے ایڈمرل آصف سندھیلہ کی ملکی دفاع اور پاک بحریہ کیلئے پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا، اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آصف سندھیلہ نے نوازشریف کو پاک بحریہ کی مجموعی صلاحیتوں اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آصف سندھیلہ سات اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

  • اسرائیل کے ظلم اور جارحیت کا کوئی جواز نہیں ہے، سرتاج عزیر

    اسرائیل کے ظلم اور جارحیت کا کوئی جواز نہیں ہے، سرتاج عزیر

    اسلام آباد : میشیر خارجہ سرتاج عزیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ظلم اور جارحیت کا کوئی جواز نہیں ہے جنگ بندی کے فوری اقدامات کئیے جائیں۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیر کا کہنا تھا غزہ پر اسرائیل کے ظلم اور جارحیت کا کوئی جواز نہیں ہے ۔غزہ میں جنگ بندی کے فوری اقدامات کئیے جائیں، ان کا کہنا تھا مسلہ فلسطین کے حل کے لئے سنجیدہ مذاکرات ہونے چاہیئں دوسری جانب دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں ابتر صورتحال کے باعث کوئی بھی ائیر پورٹ کام نہیں کررہا ہے، لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہیں،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو سرحد پر ہی ویزے کی سہولت دی جائے گی۔