Tag: الٹ گئی

  • خانیوال میں بس اورٹرالرمیں تصادم ‘ 10 افراد جاں بحق

    خانیوال میں بس اورٹرالرمیں تصادم ‘ 10 افراد جاں بحق

    خانیوال : صوبہ پنجاب کے شہرخانیوال میں موٹروے ایم فور پر دھند کے باعث مسافربس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال میں ایم فور موٹروے پردھند کے باعث مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے، مسافربس لاہور سے راجن پور جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔


    قصورمیں کاراوررکشےمیں تصادم‘ 4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ چار روز قبل صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں تیزرفتار کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں برس 6 اگست کو پنجاب کے شہر حافظ آباد میں کوٹ سرور انٹر چینج کے قریب وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • جامشورو: انڈس ہائی وے پرکوچ الٹ گئی‘ 4افراد جاں بحق

    جامشورو: انڈس ہائی وے پرکوچ الٹ گئی‘ 4افراد جاں بحق

    جامشورو: صوبہ سندھ کے شہردادو میں بھان سعید آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق دادو میں بھان سعیدآباد کے قریب انڈس ہائی وے پرتیزرفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی حادثے میں 4افراد جاں بحق جبکہ21افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کےمطابق افسوناک حادثے میں زخمی ہونےوالےزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہےجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب خیبرپحتونخواہ کےشہر مردان میں وین کھمبےسےٹکراگئی،جس کےنتیجے میں2خواتین سمیت 3افرادجاں بحق، جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔


    بلوچستان میں مسافر کوچ الٹ گئی‘ 8افراد جاں بحق


    خیال رہےکہ دو روز قبل صوبہ بلوچستان کےضلع مستونگ میں مسافر کوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

    مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے میں 20افراد زخمی ہوئے جن میں سے11 کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیاتھا۔


    ڈی جی خان : ٹرالراور بس میں تصادم‘ 2افرادجاں بحق


    یاد رہےکہ رواں ہفتے ڈیرہ غازی میں انڈس ہائی وے پر اڈا پتافی کےقریب ٹرالر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    آزاد کشمیر میں مسافربس کھائی میں جاگری‘5افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں سال12 جنوری کو قبل آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئےتھے۔

  • بوریوالہ: زائرین کی بس الٹ گئی، 6افرادجاں بحق 47زخمی

    بوریوالہ: زائرین کی بس الٹ گئی، 6افرادجاں بحق 47زخمی

    بوریوالہ: سخی سرور کے مزار پر جانے والی زائرین کی بس تیزرفتاری کے باعث بورے والہ میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چھ افرادجاں بحق سینتالیس زخمی ہوگئے۔

    مانگا منڈی کے رہائشی زائرین کی بس سخی سرور جاتے ہوئے دیوان صاحب روڈپر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سکینہ اور شہنازبی بی سمیت پانچ افرادجاں بحق جبکہ سینتالیس سےزائد زخمی ہوگئے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں سکینہ، شہنازبی بی، منیر احمد، پرویز احمد اور محمد طفیل شامل ہیں۔

    واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، چھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بورے والا میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے ، ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے ہونے کا خدشہ ہے۔

  • کراچی: ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق، 7زخمی

    کراچی: ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق، 7زخمی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

    شہر قائد میں جان لیوا ٹریفک حادثات نے آج بھی کئی گھروں کے چراغ گل کر دیئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی نمبر پانچ کے قریب تیزرفتار بس بے قابو ہوکر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

     پولیس کے مطابق کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔

    ملیر ہالٹ کے قریب بھی تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ واقعہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں، کلفٹن برج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون زندگی کی بازی ہار گئیں ۔

  • کراچی: پولیس موبائل الٹ گئی ،6 پولیس اہلکار زخمی

    کراچی: پولیس موبائل الٹ گئی ،6 پولیس اہلکار زخمی

    کراچی: شاہراہ فیصل کے قریب پولیس موبائل الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

    ڈرائیور کے مطابق موبائل کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ پولیس موبائل کا اگلہ حصہ تباہ ہوگیا ہے۔

    حادثے کے باعث شاہراہ فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تاہم کچھ دیر بعد کرین کی مدد سے موبائل کو جائے حادثہ سے ہٹا دیا گیا اور سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

  • لاڑکانہ: باراتیوں کی وین حادثہ، 3افراد جاں بحق،20 زخمی

    لاڑکانہ: باراتیوں کی وین حادثہ، 3افراد جاں بحق،20 زخمی

    لاڑکانہ: باراتیوں کی وین ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی، خاتون سمیت دو افراد ہلاک سات بچوں سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے۔

    لاڑکانہ شہر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں روہڑی سے آنے والی باراتیوں کی وین اوٹھا چوک کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تیس سالہ خاتون ہنزہ اور پچاس سالہ مہر خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کے سات بچوں سمیت بیس افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ سے چانڈ کا میڈیکل اسپتال پہنچایا، جہاں زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔