Tag: الہ آباد ہائی کورٹ

  • مودی کے نام نہاد سیکولر ہندوستان کی حقیقت ایک بار پھر آشکار

    مودی کے نام نہاد سیکولر ہندوستان کی حقیقت ایک بار پھر آشکار

    اتر پردیش میں الہ آباد ہائی کورٹ نے مدرسہ ایکٹ 2004 کو غیر آئینی قرار دے دیا اور ریاستی حکومت کو حکم دیا کہ وہ اسلامی نظام میں داخل طلباء کو مرکزی اسکولوں میں منتقل کردیں۔

    مودی کے نام نہاد سیکولر ہندوستان کی حقیقت ایک بار پھر آشکار ہوگئی ، بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں مدرسوں اوراسلامی اسکولوں پر فوری طور پر مؤثر پابندی لگادی ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارہ سی این این نے بتایا کہ اتر پردیش میں الہ آباد ہائی کورٹ نے مدرسہ ایکٹ 2004 کو غیر آئینی قرار دے دیا اور ریاستی حکومت کو حکم دیا کہ وہ اسلامی نظام میں داخل طلبا کومرکزی اسکولوں میں منتقل کردیں۔

    سی این این کا کہنا تھا کہ مدارس ایک ایسا نظام تعلیم فراہم کرتے ہیں جس میں طلبا کو ریاضی اور سائنس جیسےعمومی مضامین کے ساتھ قرآن اور اسلامی تاریخ کے بارے میں بھی پڑھایا جاتا ہے،کچھ ہندو بھی اپنے بچوں کو ایک مساوی نظام میں بھیجتے ہیں جسے گروکلز کہا جاتا ہے، گروکل ایسے رہائشی تعلیمی ادارے ہیں جہاں طالب علم "گرو” یا استاد کے تحت عام مضامین کے ساتھ قدیم ویدک صحیفوں کے بارے میں بھی سیکھتے ہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے نے کہا کہ مودی سرکار سیکولر ریاست کی آڑ میں محض مسلمانوں کے سکولوں کو ہی ٹارگٹ کررہی ہے، 2011 کی بھارتی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق، اتر پردیش کی کل آبادی تقریباً 200 ملین ہے، جن میں سے تقریباً 20 فیصد مسلمان ہیں، اتر پردیش میں مودی کی ہندوتوا بی جے پی کی حکومت ہے اور گزشتہ دہائی کے دوران یہاں بے شمار متنازعہ قوانین لاگو ہوئے ہیں جو مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    جمعہ کے عدالتی حکم سے 25 ہزار مدارس کے 27 لاکھ طلباء اور 10 ہزار اساتذہ متاثر ہوں گے، جنوری 2024 میں مودی سرکار نے 25 ہزار سے زائد مسلمان اساتذہ کو تنخواہیں دینے سے انکار کردیا تھا۔

    دسمبر 2020 میں آسام میں بھی اسلامی اسکولوں کو بند کرنے کے لیے قانون پاس کیا گیا تھا۔

  • اینٹی رومیواسکواڈ کی تشکیل‘ الہ آباد ہائی کورٹ نےمنظوری دے دی

    اینٹی رومیواسکواڈ کی تشکیل‘ الہ آباد ہائی کورٹ نےمنظوری دے دی

    لکھنو: الہ آباد ہائی کورٹ نےاترپردیش میں’اینٹی رومیو اسکواڈ ‘ کو لڑکیوں اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی قانونی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق الہ آباد ہائی کورٹ کےلکھنو بینچ نےاترپردیش حکومت کی جانب سے ’اینٹی رومیو اسکواڈ ‘کی تشکیل کوگرین سگنل دے دیا۔

    گورَوگپتا کی جانب سے اینٹی رومیو اسکواڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ ریاست کی جانب سےاس اقدام کےبعد لوگوں کی نجی زندگی میں مداخلت بڑھ گئی ہے۔


    بھارتی ریاست اترپردیش میں اب پولیس کی ڈیوٹی میں عاشقوں کو پکڑنا بھی شامل


    وکیل گورَوکاکہناتھاکہ بھارت میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ روکنے کےلیے بنائےگئے بی جے پی کے اینٹی رومیو اسکواڈ کی غنڈہ گردی جاری ہے۔

    لکھنو بینچ کےجج اے پی ساہی نےکہاکہ ریاست کو حق حاصل ہےکہ وہ موجودہ قوانین میں تبدیلی کرسکتی ہےلیکن اس بات کا خیال رکھتے ہوئےکہ اس طرح کے قوانین دیگرریاستوں میں موجود ہوں۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل لکھنو بینچ کی جانب سےلکھنوپولیس چیف کو طلب کیاگیاتھاکہ وہ اینٹی رومیو اسکواڈ کے حوالے سے عدالت کوبریفنگ دیں۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اترپردیش کے نئے وزیراعلی آدتیہ ناتھ نے ضلع کے ہر تھانے میں اینٹی رومیو اسکواڈ بنانے کےاحکامات جاری کیے تھے۔

    واضح رہےکہ الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش حکومت کی جانب سےاینٹی رومیو اسکواڈ کی تشکیل کو قانونی قرار دے دیا ہے۔