Tag: الیونتھ آور

  • حکومت نااہل ہوسکتی ہے، اعتزاز احسن نے خبردار کردیا

    حکومت نااہل ہوسکتی ہے، اعتزاز احسن نے خبردار کردیا

    سینیئر سیاستدان اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ جس کمیشن پرجابیٹھےحکومت اس پرنااہل ہوسکتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آڈیولیکس پرجوڈیشل کمیشن بنا کرآئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے، ایسےفیصلےموجود ہیں کہ جس میں عدلیہ کی آزادی کے واضح احکامات ہیں۔

    اعتزاز احسن نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کرنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کوجوڈیشل کمیشن کی سربراہی سےانکارکرنا چاہیئے تھا اور وہ کہتے کہ چیف جسٹس اس کی نامزدگی کریں گے، حکومت کی جانب سےچیف جسٹس کونامزدگی کیلئےلکھناچاہیےتھا۔

    سینیئر سیاستدان نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ جس کمیشن پرجابیٹھےحکومت اس پرنااہل ہوسکتی ہے، آڈیوٹیپ کرنا غیرقانونی اقدام ہے،بےنظیربھٹوکا کیس مثال کےطورپرموجود ہے، کیابےنظیربھٹو کیلئےالگ اور شہبازشریف کےلیےالگ قانون ہوگا؟۔

    انہوں نے کہا کہ وائرٹیپنگ پر حکومت برخاست اوراسمبلی تحلیل ہوسکتی ہے ،وائرٹیپنگ کےمعاملےپرتو عدالت میں رٹ پٹیشن دائرکرنی چاہیے۔

    اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان سرزمین بےآئین ہوگیا ہے،آئین کہتاہے کہ نوے دن میں الیکشن ہونگے مگر اس وقت پنجاب اورخیبرپختونخوا کی نگراں حکومتیں موجود ہیں جو کہ غیرآئینی ہیں۔

  • نورین نے سہیلی سے جہاد پر جانے کا کہا تھا، ایس ایس پی

    نورین نے سہیلی سے جہاد پر جانے کا کہا تھا، ایس ایس پی

    کراچی: نورین لغاری کیس پر اول روز سے تفتیش کرنے والے ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ نورین کے خیالات انتہاپسندانہ تھے، اس نے اپنی دوست کو ہم خیال بنانے کی کوشش کی اور کہا کہ میں جہاد پسند افرد سے رابطے میں ہوں اور جہاد کرنا چاہتی ہوں۔


    یہ پڑھیں: مجھے خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا: نورین لغاری


     یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں لائیو بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ نورین کے لاپتا ہونے کا اس کے والد عبدالجبار سے پتا چلا تھا جس پر فوری طور پر تحقیقات شروع کردیں تھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ طالبہ نورین نے لاہور جانے کے لیے اپنا نام تبدیل کیا،نورین لاہور پہنچی لیکن اس سے آگے کا معاملہ معلوم نہیں تھا،لاہور کی سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کررہے تھے۔

    انہوں ںے آگاہ کیا کہ نورین لغاری نے اپنی دوست سے جہاد سے متعلق باتیں شیئر کیں،نورین کالج میں اپنے دوستوں کے ساتھ تبلیغ کرتی رہی اور وہ سہیلیوں کو ہم خیال بنانے کی کوشش کرتی رہی۔

    ایس ایس پی حیدرآباد نے مزید بتایا کہ متنازع مواد پر مبنی پوسٹوں پر نورین کا فیس بک اکاؤنٹ بھی دو بار بلاک ہوچکا تھا۔

    کون ہے یہ نورین لغاری؟؟جانیں

  • پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پرغورکررہے ہیں، عمران خان

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پرغورکررہے ہیں، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر غور کررہی ہے۔ نواز شریف نے پاکستان میں کرپشن ایجاد کی، وہ کرپشن کا بادشاہ ہے۔ نواز شریف نے کہا تھا ہم احتساب کے لئے تیار ہیں اور اب وہ وقت مانگ رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے بتایا کہ ترک سفیر کی درخواست پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے اہم اجلاس بلالیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج شام تک شریف خاندان نے ثبوت عدالت میں پیش کرنے تھے ،جو نہیں کئے گئے۔شریف خاندان اگر ثبوت پیش کردے تو عدالت جلد ہی سماعت کرے گی ۔وزیرا عظم اپنی کرپشن بچانے کے لئے ادارے تباہ کرتا ہے،ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک بھی خوشحال ہو جائے گا۔

     

    ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،مودی کی کوشش ہے کہ پاکستان کو دباو میں رکھا جائے جبکہ پلانٹڈ خبر کے زریعے مودی کا ہی موقف پیش کیا گیا تھا۔پاکستان کے عوام کو پاک فوج کی جتنی ضرورت آج ہے شاید ہی اس سے پہلے کبھی ہوئی ہو،فوج کو کبھی بھی اپنے لوگوں کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

     

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم پاناما کیس جیت گئے تو پاکستان بالکل بدل جائے گا،طاقت ور پہلی بار کٹہرے میں کھڑا ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ سپریم کورٹ میں نواز شریف کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں آیا،ہمارے وکلاء کی کوشش ہے کہ پاناما کیس جلد از جلد اپنے اختتام تک پہنچے۔ اگر سپریم کورٹ پاناما کیس خود سنتی ہے تو فیصلہ دو ہفتوں میں آجائے گا، اگرسپریم کورٹ نے کمیشن بنادیا تو کیس میں تھوڑا وقت لگ جائے گا۔

    پاناما لیکس کے بعد شریف خاندان کہانیاں ہی بناتا آیا ہے، سپریم کورٹ میں مجرم کو پیش کرنے کے لئے ہم نے جو کرنا تھا کیا۔ کیس سپریم کورٹ میں ہے، جو فیصلہ ہوگا ہم قبول کریں گے۔