Tag: الیکشن فراڈ کیس

  • ٹرمپ کے مطالبے پر واشنگٹن کی عدالت نے کوئی رد عمل نہیں دیا

    ٹرمپ کے مطالبے پر واشنگٹن کی عدالت نے کوئی رد عمل نہیں دیا

    واشنگٹن: الیکشن فراڈ کیس میں جج تانیا چُٹکن کو ہٹانے اور کیس واشنگٹن سے کہیں اور منتقلی کے ٹرمپ کے مطالبے پر ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی ضلعی عدالت نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 جنوری حملہ کیس کی سماعت کرنے والی جج تانیا چُٹکن پر اعتراض کر دیا ہے، ٹرمپ نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ان کے خلاف ووٹنگ پر واشنگٹن ڈی سی سے کیس کہیں اور منتقل کیا جائے۔

    دوسری طرف ٹرمپ کے مطالبے پر ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی ضلعی کورٹ نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے، خیال رہے کہ سابق صدر پر کیپٹل حملہ اور خفیہ دستاویزات کیسز میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے، اور وہ دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے ریپبلکنز نمائندگی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

    ٹرمپ نے الیکشن فراڈ کیس میں جج تانیا چُٹکن کو ہدف بنا لیا

    ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ نے جج پر ٹرمپ کے اعتراض کو درست قرار دے دیا ہے، جب کہ ڈیموکریٹ رہنما کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کیس میں تاخیر کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔

  • ٹرمپ نے الیکشن فراڈ کیس میں جج تانیا چُٹکن کو ہدف بنا لیا

    ٹرمپ نے الیکشن فراڈ کیس میں جج تانیا چُٹکن کو ہدف بنا لیا

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے الیکشن فراڈ کیس میں ڈسٹرکٹ جج تانیا چُٹکن کو ہدف بنا لیا ہے، اور جج کی تبدیلی کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ واشنگٹن کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں ان کے خلاف ووٹ دیا تھا، اس لیے اُن کے کیس کو واشنگٹن سے منتقل کیا جائے، اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وہ جج تانیا چٹکن کی دست بردار کے لیے بھی کوشش کر رہے ہیں۔

    روئٹرز کے مطابق ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ اس بات کا امکان ہے کہ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے ججوں کو منتخب کیا جا سکتا ہے، اس لیے موجودہ جج کی موجودگی میں منصفانہ ٹرائل کا امکان نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ 2 اگست کو ٹرمپ پر چار ماہ میں تیسری بار مجرمانہ الزامات عائد کرتے ہوئے انھیں 2020 کے انتخابات کے نتائج کو بدلنے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔

    تاہم، سابق صدر نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس مقدمے کا مقصد 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ان کی مہم کو نقصان پہنچانا ہے۔ واضح رہے کہ مقدمے کی اگلی سماعت 28 اگست کو ہوگی۔