Tag: الیکشن مہم

  • الیکشن مہم کے دوران احسن اقبال کرکٹ سے لطف اندوز ہونے لگے

    الیکشن مہم کے دوران احسن اقبال کرکٹ سے لطف اندوز ہونے لگے

    نارووال: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال الیکشن مہم کے دوران کرکٹ سے بھی بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال اپنی سیاسی مہم کے دوران بھی خود کو کرکٹ کھیلنے سے نہ روک پائے۔ احسن اقبال نارووال میں الیکشن مہم کے دوران کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

    اپنے دورے کے دوران رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کرکٹ کھیل کر بچوں کو محظوظ کیا اور بیٹنگ بھی کی۔

    رہنما ن لیگ نے کرکٹ کھیلنے کے دوران اپنی بیٹنگ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور شارٹ پر چھکا بھی مارا۔

    دریں اثنا پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے الیکشن میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے فلیگ مارچ کیا۔

    فلیگ مارچ ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے بجلی گھرچوک تک نکالا گیا، فلیگ مارچ کی قیادت ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرملک خلیل نے کی۔

  • آسمان سے طیاروں کے ذریعے الیکشن مہم کے لیے نجی کمپنی کے دو طیارے مختص

    آسمان سے طیاروں کے ذریعے الیکشن مہم کے لیے نجی کمپنی کے دو طیارے مختص

    کراچی: وقت بدلنے کے ساتھ انتخابی مہم چلانے کے لیے بھی نئے طریقے اپنائے جانے لگے ہیں، اور الیکشن 2024 میں ملک میں پہلی بار آسمان سے طیاروں کے ذریعے انتخابی مہم چلائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم چلانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے نجی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کر لی ہیں، اسکائی ونگز کو فضا سے انتخابی مہم کے لیے سیاسی جماعتوں کی طرف سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

    نجی ایوی ایشن کمپنی کو کراچی، نوابشاہ اور دیگر شہروں میں فضا سے امیدواروں کی طرف سے انتخابی پمفلٹ گرانے کے لیے ایم کیو ایم امیدواروں نے رابطے کیے۔

    کراچی میں ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی طرف سے فضا سے طیاروں کے ذریعے اپنے حلقے میں انتخابی مہم کے لیے نجی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے طیارہ بک کرالیا

    نجی ایوی ایشن کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابی مہم چلانے کے لیے سیاسی جماعتوں کی طرف سے رابطے کیے گئے ہیں، یعنی پہلی بار فضا سے انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ انتخابی مہم کے لیے کمپنی کے 2 طیارے مختص کر دیے گئے ہیں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے طیارہ بک کرالیا

    ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے طیارہ بک کرالیا

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے طیارہ بک کرالیا، حیدرآباد، میرپور خاص اور نواب شاہ کے امیدوار جہاز کا استعمال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے امیدواروں نے جہاز سے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے مین ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے طیارہ بک کرالیا ہے۔

    ایم کیوایم انتخابی مہم کیلئے طیارے کی بکنگ کے لئے سی اے اے سے اجازت نامہ جاری کردیا ہے، ایم کیو ایم نے الیکشن مہم کیلئے اسکائی ونگ کا جہاز 3 اور 4 فروری کیلئے بک کرایا۔

    اسکائی ونگز کی جانب سےڈپٹی کمشنرنواب شاہ کو بھی تحریری خط لکھ دیا گیا ہے، حیدرآباد، میرپور خاص اور نواب شاہ کے امیدوار جہاز کا استعمال کریں گے۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار آصف علی زرداری بھی عام انتخابات میں حلقہ این اے 207 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 سے قبل بلوچستان اور خیبرپختونخواہ (کے پی) میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا لیکن وقت پر انتخابات کرانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

  • ن لیگ کا اگلے ہفتے سے الیکشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    ن لیگ کا اگلے ہفتے سے الیکشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    لاہور : مسلم لیگ ن نے اگلے ہفتے سے الیکشن مہم شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا ،مہم کےلئے ن لیگ مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قائد نواز شریف کی واپسی کے بعد ن لیگ نے الیکشن مہم شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا، الیکشن مہم اگلے ہفتے سے شروع کی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس لاہور میں ہو گا ، جس میں الیکشن مہم کےلئے ن لیگ مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جبکہ امیدواروں کے انتخاب کیلئےبھی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

    یاد رہے سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے وطن واپسی پر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ 23 سال میں 15 سال ملک سے باہر یا جیل میں یا مقدمے بھگتتا رہا ہوں، یہ 23 سال پاکستان کو دیے ہوتے تو ملک جنت بن چکا ہوتا، پوچھتا ہوں ہمارے ملک میں جو ایک دور گزرا ہے اس کا کوئی ایک کارنامہ یا منصوبہ بتا دیں، ملک کی تعمیر و ترقی کا کون ساکام ہے جو ہم نے نہیں کیا؟

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمر کے اس حصے میں ملک کی تبدیلی چاہتا ہوں، عوام آئندہ کسی کو اجازت نہ دیں کہ آپ کے ملک کے ساتھ کوئی کھلواڑ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی موقع ملا بڑے خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کی، جیلوں میں مجھے ڈالا گیا، ملک بدر کیا گیا اور جعلی کیسز بنائے گئے لیکن اس باوجود مسلم لیگ ن کا جھنڈا ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

  • اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم مہنگائی میں کمی نہیں لاسکے، راناثنااللہ

    اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم مہنگائی میں کمی نہیں لاسکے، راناثنااللہ

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم مہنگائی میں کمی نہیں لاسکے جو تباہی عمران حکومت نے کی ابھی تک اس کو کنٹرول کیا ہے۔

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا آنے والے وقت میں میں مہنگائی کو کنٹرول کرینگے،  جب الیکشن میں جائیں گے تو حقائق سامنے رکھیں گے، بتائیں گے کہ یہ تباہی  6 ماہ میں نہیں ہوئی بلکہ تین سال کی ہے، امید ہےکہ عوامم ہماری بات مانیں گے۔

    وزیر  داخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف الیکشن مہم  کرینگے تو لوگ ان کی بات سنیں گے جب کہ  یہ بات طے ہے کہ پنجاب یا جنرل اسمبلی کے الیکشن نومبر یا دسمبر یا جب بھی ہوں نوازشریف واپس آئیں گے۔

    وزیر داخلہ راناثنااللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاست میں مذاکرات کے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے، حزب اختلاف کوبھی ساتھ لیکر چلنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کل تک وہ کہتےتھےکہ میں ساتھ بیٹھنےکو تیار نہیں، اب آپ کہہ رہےہیں کہ ساتھ بیٹھنےکو تیار ہوں، عمران خان کہتےتھے ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے مرجاؤں۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں مسائل مشاورت سےحل ہوتے ہیں،  2014 سے وہ کہتا ہے میں اپنے سیاسی مخالفین کو چھوڑوں گا نہیں۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں تو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑی دیں، ان کے اقدام سے وفاقی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑےگا، سندھ میں بھی اسمبلی برقرار رہےگی۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا پنجاب میں عدم اعتماد پیش کرنی ہے یا نہیں اس پرفیصلہ نہیں ہوا، ہم اپنے قائد نواز شریف سے مشورہ  لیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ مونس و الہیٰ کے بیان نے ادارے کے موقف پر بھی ڈاؤٹ اٹھادیا ہے، انہوں نے جو بیان دیا اس کی تعریف کرتا ہوں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ فرح گوگی نے پوسٹنگ کی وجہ سے کروڑوں روپے پنجاب سے نکالے گھڑیاں بیچ کر ملک کی عزت کو خراب کیا گیا۔

  • امریکی صدر نے عمران خان کے لیے الیکشن مہم چلانے کا اعلان کر دیا

    امریکی صدر نے عمران خان کے لیے الیکشن مہم چلانے کا اعلان کر دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لیے الیکشن مہم چلانے کا حیرت انگیز اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر کے مابین تاریخی ملاقات ہوئی، امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان الیکشن لڑیں گے تو ان کی کام یابی کے لیے وہ خود مہم چلائیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا الیکشن میرا بھی ہوگا اور عمران خان کا بھی، عمران خان کے پاس ابھی وقت ہے لیکن میرے پاس وقت کم ہے، وہ الیکشن لڑیں گے تو ان کی کام یابی کے لیے خود مہم چلاؤں گا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ انھیں عمران خان کی موجودہ حکومت سے بہت توقعات وابستہ ہیں، جس طرح عمران خان سخت ہیں اسی طرح پاکستانی عوام بھی سخت جان ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  عمران خان ٹرمپ ملاقات، امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کر دی

    ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کیا کہ پاکستان نے مجھے آج تک بلایا ہی نہیں، پاکستان مجھے جب بھی بلائے گا میں ضرور جاؤں گا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت 10 نہیں 20 گنا زیادہ ہونی چاہیے، ہم امداد سے زیادہ پاکستان کے ساتھ تجارت کرنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہوں، پاکستان چاہے تو کردار ادا کر سکتا ہوں، ایران کے معاملے پر شدید تحفظات ہیں، ایران نے اپنی حدیں پار کی ہیں، خطے کے امن کو خراب کر رہا ہے، پاکستان کی پچھلی حکومتوں نے تعاون نہیں کیا، اوباما حکومت بھی مسئلے کا حل نہ نکال سکی، امید ہے وزیر اعظم عمران خان اس مسئلے کو حل کریں گے۔

  • ٹرمپ انتظامیہ کی الیکشن مہم، اسرائیل مخالف ممالک سے تعلقات پر نظرثانی کی تجویز

    ٹرمپ انتظامیہ کی الیکشن مہم، اسرائیل مخالف ممالک سے تعلقات پر نظرثانی کی تجویز

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی ایلچی ایلن کار نے اسرائیل مخالفین کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا یہود مخالف ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات پر غور کرے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے تعلقات اس وقت جاری ہیں جب غاصب صیہونی ریاست اسرائیل معرض وجود میں آیا تھا اور اس کے وجود کو اقوام متحدہ میں سب سے پہلے امریکا نے تسلیم کیا تھا اور آج تک اسرائیل کے خلاف پیش کی جانے والے تمام قرار دادوں کو امریکا ہی ویٹو کرتا آرہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہود مخالف نظریات و جذبات کی انسداد اور ان کی نگرانی کےلیے امریکی عہدیدار ایلن کار کا دورہ اسرائیل کے موقع پر کہنا تھا کہ ایسے ممالک کے ساتھ تعلقات باعث تشویش ہیں لہذا امریکا کو ان ممالک کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایلن کار نے کسی خاص ملک کا نام نہیں لیا اور نہ یہ وضاحت کی کہ امریکا کی موجودہ حکومت یہود مخالف ممالک کے خلاف کیا اقدامات اٹھائے گی۔

    ایلن کار کا کہنا تھا کہ ’میں ہر سطح پر اس مسئلے کو اٹھاؤں گا اور خصوصی اجلاسوں اور ملاقاتوں میں بھی اس معاملے پر بات کروں گا‘۔

    امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے دیگر ساتھی و جماعت اسرائیل کی حمایت حاصل کرکے امریکا میں مقیم یہودیوں کے ووٹ حاصل کرسکیں گے۔

    ناقدین کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ قوم پرستی پر مبنی مہم چلا رہے ہیں جس کے باعث امریکا کے امن کو خراب کرنے والے گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم امریکی انتظامیہ نے ناقدین کے بیان کی تردید کی ہے۔

  • ووٹرز کو مائل اور قائل کرنے کے لیے سیاست دانوں نے دل چسپ انداز اپنا لیا

    ووٹرز کو مائل اور قائل کرنے کے لیے سیاست دانوں نے دل چسپ انداز اپنا لیا

    کراچی: ووٹرز کو مائل اور قائل کرنے کے لیے سیاست دانوں نے دل چسپ انداز اپنالیا ہے، مختلف سیاست دانوں نے دل چسپ کام کرکے ووٹرز کو اپنی جانب مائل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاست دانوں کی انتخابی مہم کے خاتمے میں صرف دو گھنٹے رہ گئے ہیں، بارہ بجے رات کے بعد ہر قسم کے انتخابی مہم پر الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق پابندی ہوگی۔

    انتخابی مہم کے سلسلے میں سیاسی جلسوں اور ریلیوں کی گہما گہمی کے دوران عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری نے بھرپور انداز میں اپنی مہمات چلائیں، شہباز شریف نے بھی طوفانی دورے کیے۔

    دوسری طرف متحدہ مجلس عمل، عوامی نیشنل پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی نے بھی جلسے اور کارنر میٹنگوں کے ذریعے عوام کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

    کراچی میں ایم کیو ایم کی انتخابی مہم پہلے جیسی جان دار نظر نہ آئی، تاہم ملک کی بڑی جماعتوں نے بھرپور انتخابی مہم چلائی، کچھ امیدواروں نے دل چسپ مہمیں چلائیں۔

    25 جولائی کو کون سے کام ’جرائم‘ میں شمار ہوں گے؟


    ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں کلیجی بھونی اور پراٹھے تلے، فیصل واوڈا بن کباب والے بنے اور انھوں نے برگر بنایا، شیخ رشید نے تندور پر کھڑے ہو کر روٹیاں لگائیں اور حلقے میں موٹرسائیکل پر گھومتے پھرے۔

    عارف علوی نے بھی دل چسپ مہم کا راستہ اختیار کرتے ہوئے رکشا چلایا، خورشید شاہ بھی موٹر سائیکل پر بیٹھ مہم چلاتے رہے، کراچی سے آزاد حثیت میں کھڑے امیدوار ایاز میمن موتی والا نے حد ہی کردی، گندے پانی میں لیٹ گئے اور منہ بھی دھویا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ٹویٹر نے الیکشن مہم کی پالیسی کا اعلان کردیا

    ٹویٹر نے الیکشن مہم کی پالیسی کا اعلان کردیا

    واشنگٹن: مائیکرو بلاگنگ اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے انتخابات پر اثر انداز  نہ ہونے کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت ہر الیکشن مہم پر خاص نظر رکھی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹویٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر بڑھتے ہوئے سیاسی اثر رسوخ اور انتخابی مہم کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے لیے مخصوص دائرہ کار کی پالیسی کا اعلان کیا۔

    ٹویٹر کے مطابق انتخابات میں انتخابی مہم کی مؤثر نگرانی اور کسی بھی قسم کی منفی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ’سیاسی مہمات پالیسی‘ وضع کردی گئی جس پر تمام ہی ممالک کی سیاسی جماعتوں کو عمل کرنا ضروری ہوگا۔

    مائیکربلاگنگ ویب سائٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم چلانے والی سیاسی جماعتوں کے اشہارات بنائے جائیں گے جو شناخت اور مقصد کی جانچ پڑتال کریں گے نیز یہ اگر کسی فریق نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی تو اُس کی مہم کمپنی کی  طرف سے متاثر بھی کی جاسکے گی۔

    ٹویٹر کا مزید کہنا ہے کہ اس نئی پالیسی کا مقصد کسی بھی ملک میں ہونے والے انتخابات میں دیگر ممالک کی جانب سے اثر انداز ہونے کے امکانات کو بالکل ختم کرنا ہے کیونکہ اس سے قبل امریکا کے صدارتی الیکشن میں روس پر مبینہ مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جس ملک میں انتخابات ہوں گے وہی کے مقامی افراد آسانی کے ساتھ اپنی سیاسی مہم چلانے کے مجاز ہوں گے بصورت دیگر دوسرے ملک میں بیٹھے کسی امیدوار نے اگر حمایت میں ٹویٹ کیا تو اُس کا نوٹس لیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔