Tag: الیکشن میں تاخیر

  • پیپلز پارٹی کا الیکشن میں تاخیر پر عدالت جانے کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا الیکشن میں تاخیر پر عدالت جانے کا اعلان

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تاخیرکسی صورت قبول نہیں، الیکشن میں تاخیرہوگی توہم بالکل عدالت جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر مہربخاری کے ساتھ گفتگو میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے اعلان پر کہا کہ حلقہ بندیوں کےبعداسمبلی کی نشستیں بڑھاناپڑتی ہیں اور اسمبلی کی نشستیں بڑھانےکیلئےآئینی ترمیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں الیکشن کےبعدبھی ہوسکتی ہیں، حلقہ بندیاں ہرصورت کرنی ہیں تواسٹاف بڑھاکرکرلیں، حلقہ بندیوں کے بعد ہی الیکشن کرانا ہے تودال میں کچھ کالاہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کوکہا60دن میں الیکشن کرائیں تو اتحادی جماعتوں نےکہانہیں90دن میں الیکشن کرانے ہیں، اتحادی جماعتوں کی نیت پرشک نہیں ہے۔

    انھوں نے واضح کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کےحلقہ بندیوں کےفیصلےکونہیں مانتی، الیکشن میں تاخیرکسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

    فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کےتحفظات دورکیےگئےاسی لیےسی سی آئی میں ووٹ کیا،الیکشن میں تاخیرہوگی توہم بالکل عدالت جائیں گے اور بروقت انتخابات کیلئے ہرحربہ استعمال کریں گے۔

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا کل بھی اورآج بھی بروقت انتخابات کامؤقف ہے، الیکشن کمیشن کےپاس بھی جائیں گےکہ حلقہ بندیاں بعدمیں کریں۔

    نئی نگراں کابینہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نئی نگراں کابینہ کیلئےدعاگوہوں،دکان توکھلنےدیں پھرپتہ چلےگا، نگراں کابینہ میں کچھ لوگ ہیں جن کاسیاسی جماعتوں سےتعلق ہے، نگراں کابینہ میں کوئی پارٹی بنےگاضرورآوازاٹھائیں گے۔

  • عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، خیبرپختونخوامیں350ڈیم کہاں گئے؟ سعد رفیق

    عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، خیبرپختونخوامیں350ڈیم کہاں گئے؟ سعد رفیق

    لاہور : سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر کی آوازیں آرہی ہیں لیکن ملک میں عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، خیبرپختونخوامیں350ڈیم کہاں گئے؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، نگراں وزیراعظم اورچیف جسٹس بھی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں گے، انتخابات میں تاخیر کی آوازیں نہیں آنی چاہئیں۔

    اپنی گفتگو میں انہوں نے پی ٹی آئی اور خیبر پختونخوا حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں دھرنے، گالیاں اور جھوٹ بولنے والوں کو ناکامی ہوگی، عوام انہیں مسترد کردیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھرنے، سازشیں اور  نااہلی جیسے فیصلے نہ آتے تو ملک  بھر سے لوڈشیڈنگ ختم ہوجاتی، جمہوریت کو عمران خان کے رویےنے نقصان پہنچایا جبکہ ہم نے بڑھکیں نہیں ماریں، کام کرکے دکھایا۔

    سعد رفیق نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ نالائقوں تم نے کیا کیا؟ ڈینگی سے ڈر کر نتھیا گلی بھاگ گئے تھے، تم نے جو عوام سے وعدہ کیا تھا خیبر پختونخوا میں وہ350ڈیم کہاں گئے؟

    سابق وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے، ملک کو آگےلے کر جانے کیلئے گالی اور نفرت کو ختم کرنا ہوگا، نوازشریف نےجمہوریت کیلئےبہت جدوجہدکی، نواز شریف کے نااہل ہونے سے ملک کو نقصان ہوا، وزرائےاعظم کی تذلیل نہیں ہونی چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔