Tag: الیکشن ٹریبونل

  • این اے 122دھاندلی کیس کی سماعت، عمران خان 6دسمبر کو طلب

    این اے 122دھاندلی کیس کی سماعت، عمران خان 6دسمبر کو طلب

    لاہور: لاہور کے الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 122 دھاندلی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چھ دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

    الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت کی ہے۔ چھ گواہان نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے جس پر جرح مکمل کر لی گئی۔

    عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دھاندلی سے حلقہ این اے ایک سوبائیس میں کامیابی حاصل کی لہذا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔

    اس سے پہلے سردار ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل کی کارروائی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی جس پر تیرہ ماہ تک الیکشن ٹریبونل کی کارروائی معطل رہی تاہم ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست خارج کیے جانے کے بعد باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا گیا تھا۔

  • لاہور: این اے 125 میں دھاندلی کا مقدمہ، کمیشن رپورٹ جمع

    لاہور: این اے 125 میں دھاندلی کا مقدمہ، کمیشن رپورٹ جمع

    لاہور: حلقہ این اے ایک سو پچیس دھاندلی کیس میں کمیشن نے اپنی رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادی گئی ہے۔

    لاہور کےالیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ٹربیونل کے حکم پر قائم کمیشن نے اپنی رپورٹ جمع کروائی، ٹریبونل نے دوبارہ گنتی کے لیے ووٹوں کو انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لیے نادرا کو بجھوا دیا ہے۔

    حلقہ این اے ایک سو پچیس میں خواجہ سعد رفیق نے کامیابی حاصل کی تھی، جس پر پی ٹی آئی کے حامد خان نے دھاندلی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

  • نادرا ایک بین الاقوامی شہرت کا حامل ادارہ ہے، ترجمان نادرا

    نادرا ایک بین الاقوامی شہرت کا حامل ادارہ ہے، ترجمان نادرا

    اسلام آباد: ترجمان نادر ا نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے ا حکامات کے تابع ہے، انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا پوراعمل نیک نیتی سے بغیر کسی کی خوشنودی یا خوف کے جاری ہے۔

    ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نادرا کو غیر ضروری دباوٴ میں لانے اور عدا لتی معاملات پر اثر اندازہونے سے اجتناب کرے۔نادرا انگوٹھوں کی تصدیق پر مبنی انتیس حلقوں کی رپورٹ متعلقہ الیکشن ٹر بیو نلز میں جمع کراچکا ہے، نادرا نے الیکشن ٹربیونلز کے جج کی موجودگی میں انگوٹھوں کی تصدیق پر مبنی رپورٹ کا نہ صرف دفاع کیا بلکہ درخواست گزار نے بھی اس پر تسلی کا اظہار کیا۔
    ترجمان نے کہا ہے کہ نادرا کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ حتمی فیصلہ نہیں ہے بلکہ صرف حقائق کی نشاندہی ہے، اس رپورٹ میں کسی امیدوار کو نہ تو ذمہ دار ٹہرایا گیا ہے اور نہ کسی کو بری الذمہ قرار دیا گیا ہے، حتمی فیصلہ کرنا الیکشن ٹربیونل کے دائرہ اختیار میں ہی ہے، الیکشن ٹربیونل قانون کے تحت نادرا کی رپورٹ یا کسی اور شہادت یا ثبوت کو مدنظررکھ کے کوئی نتیجہ اخذ کرے، نادرا ایک بین الاقوامی شہرت کا حامل ادارہ ہے جس نے ہر میدان میں اپنی شفافیت برقرار رکھی ہے۔

  • این اے118دھاندلی کیس : نادرا کا ووٹوں کےریکارڈ کی تصدیق سےانکار

    این اے118دھاندلی کیس : نادرا کا ووٹوں کےریکارڈ کی تصدیق سےانکار

    لاہور : الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے ایک سو اٹھارہ کے ووٹوں کے سرکاری تھیلوں کی بجائے آٹے اور کھاد کے تھیلے برآمد ہونے پر ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔

    الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت کی ۔ نادرا کی جانب سے ٹریبونل کو بتایا گیا انگوٹھوں کے نشانات کے لیے بھجوائے گئے 325 تھیلوں میں سے 143 تھیلے سرکاری نہیں تھے بلکہ ریکارڈ آئے اور کھاد کے تھیلوں میں پایا گیا جس کی وجہ سےنادرا ان کی تصدیق نہیں کر سکتا

    ٹریبونل نے نادرا کے جواب کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو ہدایات جاری کیں کہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کر کے انتیس ستمبر تک رپورٹ پیش کریں کہ سرکاری تھیلوں کی بجائے آٹے اور کھاد کے تھیلوں میں ریکارڈ کیوں پیش کیا گیا ۔ حلقے سے مسلم لیگ ن کے ملک ریاض نے کامیابی حاصل کی تھی جس پر دھاندلی کے الزامات کے تحت تحریک انصاف کے حامد زمان نے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی ۔

  • سوات کے حلقہ پی کے86 میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم

    سوات کے حلقہ پی کے86 میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم

    الیکشن ٹریبونل نے سوات کے حقلہ پی کے چھیاسی سے مسلم لیگ ن امیدوار قیموس خان کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

    الیکشن ٹریبونل نے سوات کے حلقہ پی کے چھیاسی میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے، پی کے چھیاسی سے مسلم لیگ ن کے قیموس خان دس ہزار چھ سو ستاسی ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر حیدر علی نے قیموس خان کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔
       

  • سندھ ہائیکورٹ:انگوٹھوں کےنشانات کی تصدیق سے متعلق درخواست مسترد

    سندھ ہائیکورٹ:انگوٹھوں کےنشانات کی تصدیق سے متعلق درخواست مسترد

    سندھ ہائی کورٹ نے این اے دو سو پرانگوٹھوں کےنشانات کی تصدیق سے متعلق الیکشن ٹریببونل کے فیصلے کیخلاف درخواست مسترد کردی ،دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے این اے 251سے مبینہ دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے۔

    کراچی کے حلقہ این اے دو سو اکیاون میں مبینہ دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل کی جانب سے درخواست مسترد کئے جانے کو پاکستان تحریک انصاف کے راجہ اظہر خان نے سندھ ہائی کورٹ چیلنج کر دیا درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ الکیشن ٹریبونل کی جانب دستاویزات نامکمل ہونے کا جواز بناکر ان کی درخواست مسترد کی گئی حالانکہ حقائق اس کے بر خلاف ہیں۔ کراچی کے حلقہ دو سو اکیاون سے متحدہ کے علی رضا عابدی کامباب قرار پائے تھے۔

    دوسری طرف ضلع گھوٹکی کے حلقہ دوسو کے انسٹھ پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے سےمتعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو رکوانے کے لئے سندھ ہائی کور ٹ میں دائر درخواست مستر دکر دی گئی۔اس حلقے سے پی پی پی کے علی گوہر کامیاب ہوئے تھےجن کی کامیابی کو خالد لوند نے چیلینج کیا تھا۔