Tag: الیکشن ڈیوٹی

  • الیکشن ڈیوٹی پر مامور 200 سرکاری ملازمین غائب ہوگئے

    الیکشن ڈیوٹی پر مامور 200 سرکاری ملازمین غائب ہوگئے

    دادو: الیکشن ڈیوٹی پر مامور 200 سرکاری ملازمین غائب ہوگئے، ان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور 200 سرکاری ملازمین غائب ہوگئے، ڈی آر او کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والوں میں پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران سمیت دیگرشامل ہیں.

    فیاض راہوجو نے بتایا کہ دادو میں ڈیوٹی سےغائب ہونے والے 200 سرکاری ملازمین کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

    نوٹ: الیکشن کی تمام رپورٹس، خبروں اور تجزیوں کیلیے لنک پر کلک کریں

    ابتدائی طور پر 10 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دیگر غائب ملازمین کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے۔

    ڈی آراو فیاض راہوجو کا کہنا تھا کہ غائب سرکاری ملازمین کی جگہ متبادل الیکشن عملے کا بندوبست کردیا گیا ہے۔

  • الیکشن ڈیوٹی سے انکار:  سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر

    الیکشن ڈیوٹی سے انکار: سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر

    جامشورو: الیکشن ڈیوٹی سے انکار کرنے پر 134 سرکاری ملازمین کی گرفتاری کا حکم دے دیا، آراو سیہون نے سرکاری ملازمین کی گرفتاری کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیہون کے ریٹرننگ آفیسر کی زیر صدارت پولیس افسران کا ہنگامی اجلاس جامشورو میں طلب کیا گیا ،جس میں سرکاری ملازمین کی جانب سے تفویض کردہ انتخابی ڈیوٹی کی عدم تعمیل پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں الیکشن ڈیوٹی سے انکار کرنے پر 134 سرکاری ملازمین کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا، آراو سیہون نے سرکاری ملازمین کی گرفتاری کا حکم دیا۔

    آر او کا کہنا تھا کہ 134 سرکاری ملازمین غیر حاضر ہیں، گرفتار کرکے پیش کریں، ملازمین کا تعلق محکمہ تعلیم، صحت،آبپاشی ودیگر محکموں سے ہیں، الیکشن ڈیوٹی سےانکارکرنےوالےسرکاری ملازم کو گرفتارکریں۔

    یاد رہے اس سے قبل کراچی میں الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر محکمہ صحت سندھ نے خواتین سمیت 267 ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

  • الیکشن سامان کی ترسیل کے دوران گاڑی کو حادثہ، پاک فوج کے 5 جوان شہید

    الیکشن سامان کی ترسیل کے دوران گاڑی کو حادثہ، پاک فوج کے 5 جوان شہید

    اسلام آباد: گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے لیے ڈیوٹی دینے والے پاک فوج کے مزید 5 جوان شہید ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوانوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی کے دوران پاک فوج کے مزید 5 جوان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق این اے 12 بٹگرام میں انتخابی مواد کی فراہمی کے بعد واپس آنے والی آرمی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور گاڑی 250 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

    حادثے میں گاڑی میں سوار پاک فوج کے جوان نائیک جمشید، حوالدار حمید، لانس نائیک مدثر، لقمان اور رمیز شہید ہوگئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ قوم کے 5 بیٹوں نے اپنے فرض کی راہ میں جانیں قربان کیں۔

    انہوں نے کہا کہ فرض کی راہ میں دی گئی قربانی سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔

    خیال رہے کہ الیکشن سے ایک رات قبل راولپنڈی کے این اے 271 بلیدہ میں پولنگ اسٹاف کی حفاظت پر معمور ٹیم پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید اور 14 زخمی ہوئے تھے۔

    واقعہ پاک ایران بارڈر کے قریب پیش آیا جس میں پاک فوج کے سپاہی عمران، جہانزیب، اکمل اور اسکول ٹیچر صفی اللہ شہید ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن ڈیوٹی کے لیے فوجی جوان تعینات کردیے گئے، آئی ایس پی آر

    الیکشن ڈیوٹی کے لیے فوجی جوان تعینات کردیے گئے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ انتخابات میں ڈیوٹی کے لیے فوجی جوان تعینات کر دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے تعاون کے لیے فوجی دستوں کی تعیناتی مکمل ہوگئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے فوجی دستے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے، تاکہ پُر امن ماحول میں انتخابات ہوں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ فوجی دستے مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطوں کو یقینی بنائیں گے، محفوظ اور پُر امن ماحول میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دو دن قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت مسلح افواج سے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تعاون طلب کیا تھا۔

    شہریوں کو جمہوری فرض ادا کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کریں‌ گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے شہریوں کو جمہوری فرض ادا کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسسٹنٹ کمشنر کی انوکھی کارروائی، سرکاری گاڑیاں چھیننا شروع کردیں

    اسسٹنٹ کمشنر کی انوکھی کارروائی، سرکاری گاڑیاں چھیننا شروع کردیں

    کراچی: اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نجیب جمالی کی انوکھی کارروائی سامنے آگئی، ناکا لگا کر سرکاری گاڑیاں ضبط کرنا شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نے الیکشن ڈیوٹی کو جواز بنا کر سرکاری ملازمین سے ان کی گاڑیاں چھیننے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نے انتخابات کے سلسلے میں ابھی سے قیوم آباد کے قریب ناکہ لگا کر سرکاری گاڑیاں ضبط کیں، گاڑیاں ضبط کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    اے سی کورنگی نجیب جمالی نے گاڑیاں ضبط کرنے کے لیے ٹریفک اور تھانہ پولیس سے مدد حاصل کی، پولیس اہل کاروں کے ہم راہ کئی گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔

    خیال رہے کہ انتخابات کو جواز بناکر جس طرح گاڑیاں ضبط کی جا رہی ہیں اسے کسی بھی طور اچھا عمل قرار نہیں دیا جاسکتا، چلتی سڑک پر گاڑی کی چابی نکال کر عملے اور ڈرائیور کو جانے کا کہا جا رہا ہے۔

    الیکشن سبوتاژ ہوا تو غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھاسکتی ہیں، گورنر سندھ


    اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نجیب جمالی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کو الیکشن ڈیوٹی کے لیے ضبط کر رہے ہیں، ان کو انتخابات میں استعمال کیا جائے گا۔

    کارروائی کی کوریج روکنے کے لیے اے سی کورنگی کی جانب سے میڈیا کو دھمکی بھی دی گئی، انھوں نے صحافیوں سے کہا کہ اگر فوٹیج بنائی تو کیمرہ چھین لیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں،مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی:الیکشن ڈیوٹی کا معاوضہ نہ ملنے پر ٹیچرزکااحتجاجی مظاہرہ

    کراچی:الیکشن ڈیوٹی کا معاوضہ نہ ملنے پر ٹیچرزکااحتجاجی مظاہرہ

    آل سندھ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور عام انتخابات میں فرائض انجام دینے والے چھ ہزار سے زائد اساتذہ کو معاوضہ ادا کرنے مطالبہ کیا۔

    کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب میں آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر شبیر جامڑو کا کہنا تھا کہ اساتذہ کا معاوضہ ادا نہ کیا گیا تو بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کرینگے اورکوئی ٹیچر ڈیوٹی ادا نہیں کرے گا۔

    شبیر جامڑو نے مطالبہ کیا کہ تھرپارکر میں151 اساتذہ کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس واپس لیے جائیں۔ آل سندھ پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو تیرہ جنوری کو سیکریٹری تعلیم کے دفترکا گھیراؤ کیا جائے گا۔