Tag: الیکشن ڈے

  • الیکشن ڈے پر موبائل  اور انٹرنیٹ سروس بند ہوگی یا نہیں ؟  اعلان ہوگیا

    الیکشن ڈے پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہوگی یا نہیں ؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن ڈے پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے الیکشن ڈے پر موبائل سروس اور انٹرنیٹ بند ہونے افواہوں کو مسترد کردیا۔

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے انتخابات کے موقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

    نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں مشکل اور سخت ترین حالات میں بھی انتخابات ہوئے ہیں، ووٹ ڈالنا حب الوطنی کا تقاضہ ہے، پاکستان کےعوام اورمنتخب پارلیمان پاکستان کے سیاسی اور جمہوری مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

  • الیکشن ڈے پر سندھ کے 10 اضلاع میں تصادم کا خدشہ ہے، رپورٹ

    الیکشن ڈے پر سندھ کے 10 اضلاع میں تصادم کا خدشہ ہے، رپورٹ

    کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر کے 19 ہزار 236 میں سے 12 ہزار 460 پولنگ اسٹیشن حساس اور انتہائی حساس قرار دے دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بارہ ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

    سندھ حکومت کی ایک رپورٹ کے مطابق الیکشن ڈے پر سندھ کے 10 اضلاع میں تصادم کا خدشہ ہے، سانگھڑ اور خیرپور میں جی ڈی اے اور پیپلز پارٹی میں تصادم، کراچی میں ایم کیو ایم، پی پی، پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی میں تصادم کا خدشہ ہے۔

    چمن : انتخابی دفتر پر مسلح افراد کی فائرنگ، اے این پی رہنما ظہور احمد جاں بحق

    رپورٹ کے مطابق صوبے میں 2 ہزار فوجی جوان اور 4 ہزار رینجرز اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر بھاری تعداد میں پولیس تعینات ہوگی۔

    کوئٹہ: پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے 22 کروڑ جاری کر دیے گئے، فورسز کے کھانے کے لیے الیکشن ڈیوٹی پر تعینات عملے کے لیے 21 کروڑ جاری کیے گئے۔