Tag: الیکشن کا اعلان

  • کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے 21 اکتوبر کو الیکشن کا اعلان کردیا

    کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے 21 اکتوبر کو الیکشن کا اعلان کردیا

    ٹورنٹو : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے اکیس اکتوبر کو الیکشن کا اعلان کردیا، کینیڈا میں ہرچارسال بعد الیکشن کا انعقاد ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مدت پوری ہونے پر پارلیمنٹ تحلیل کردی اور 21 اکتوبر کو الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔

    وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے گورنر جنرل جولی پائٹے کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا ، پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد آئندہ الیکشن 6 ہفتے بعد ہوں گے۔

    خیال رہے کینیڈا میں ہر چار سال بعد الیکشن کا انعقاد ہوتا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو امید ہیں کہ وہ آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدہ سنبھال لیں گے۔

    یاد رہے اگست 2018 میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات میں چوتھی مرتبہ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ، لیبرل پارٹی کے سربراہ جسٹن ٹروڈو کو ان کی پارٹی نے سرکاری طور پر آئندہ برس ہونے والے الیکشن کے لیے دوبارہ نامزد کردیا ہے، ٹروڈو سنہ 2008 سے کینیڈین حکومت میں عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔

    جسٹن ٹروڈو نے سنہ 2011 میں دوسری مرتبہ الیکشن میں کامیابی اور سنہ 2015 میں تیسری مرتبہ انتخابات جیتنے کے بعد ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

  • پانامالیکس : مالٹا کے وزیراعظم مستعفی، الیکشن کا اعلان کردیا

    پانامالیکس : مالٹا کے وزیراعظم مستعفی، الیکشن کا اعلان کردیا

    ویلیٹا : پاناما پیپرز میں اہلیہ کا نام آنے پر مالٹا کے وزیراعظم نے حکومت توڑ کر نئے الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے پیپرز نے دنیا بھر میں ایک تہلکہ مچایا ہوا ہے، پیپرز میں نام آنے کے بعد مختلف ممالک کی کئی اہم شخصیات اپنے سرکاری عہدوں سے مستعفی ہوئیں تو کئی لوگ اس کیس مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اسی حوالے سے مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکت بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

    اس کی وجہ یہ نہیں کہ وہ خود اس معاملے میں ملوث تھے بلکہ انہوں نے پانامہ پیپرز میں اپنی اہلیہ کا نام آنے پر استعفیٰ دیا۔
    پاناما پیپرز میں وزیراعظم مالٹا جوزف مسکت کی اہلیہ کی آف شور کمپنیاں سامنے آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر ملک میں نئے الیکشن کرانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاناما لیکس : مالٹا کےعوام کا وزیراعظم کیخلاف مظاہرہ، استعفے کا مطالبہ

    اس سے قبل اپریل2016میں پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد مالٹا میں بھی ہنگامہ برپا ہوگیا تھا، ہزاروں افراد نے مظاہرے کے دوران وزیراعظم جوزف مسکت سے استعفےکا مطالبہ کیا۔

    ویلیٹا میں ہونے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اخلاقی طور پر حکومت کرنے کا کوئی اختیار نہیں رہا۔ انہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔