Tag: الیکشن کمشنر

  • چیف الیکشن کمشنر سے اختلافات پر اہم افسران مستعفی

    چیف الیکشن کمشنر سے اختلافات پر اہم افسران مستعفی

    ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سے اختلافات کے باعث ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن منظوراخترملک نےاستعفیٰ دےدیا ہے۔

    اس کے علاوہ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ای سی پی محمد سعد نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ڈائریکٹر ایچ آر انجم بشیرشیخ بھی الیکشن کمیشن کو چھوڑ گئے۔

    ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے اختلافات کے باعث پرنسپل اسٹاف آفیسرندیم زبیراور دیگر اسٹاف کومعطل کردیاگیا ہے۔

  • کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج ہوگا

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج ہوگا

    اسلام آباد : کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا، سندھ حکومت 3 باربلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست کر چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن پر اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں چیف الیکشن کمشنر ، ممبران الیکشن کمیشن،سیکرٹری ودیگرحکام شریک ہوں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں سیکرٹری دفاع اور داخلہ بھی شریک ہوں گے جبکہ چیف سیکر ٹری سندھ اور آئی جی سندھ بھی آن لائن شرکت کریں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں 3 بار بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست کر چکی ہے کہ سیکورٹی ادارے اور پولیس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں، بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی کئے جائیں۔

    اجلاس میں سیکرٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کی جانب سے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ چیف سیکرٹری سندھ ،آئی جی سندھ بھی الیکشن کمیشن کو بریف کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا، کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

  • گھوٹکی: صوبائی الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخاب موخر کرنے کی درخواست دے دی

    گھوٹکی: صوبائی الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخاب موخر کرنے کی درخواست دے دی

    گھوٹکی :صوبائی الیکشن کمشنر نے این اے205 گھوٹکی کے ضمنی انتخاب مؤخرکرنے کی درخواست دے دی.

    تفصیلات کے مطابق ادارے کی جانب سے این اے 205 گھوٹکی ضمنی انتخابات کی پولنگ 25 جولائی کو کرانے کی درخواست دی گئی ہے.

    اس ضمن میں صوبائی الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے. اس حلقے میں 18 جولائی کو انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    خط میں‌موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے متعلق حتمی فیصلے میں تاخیر ہوئی. تاخیر ہونے کے سبب الیکشن کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے.

    کاغذات نامزدگی سے متعلق عدالتی فیصلہ 16 جولائی کو سنایا جائے گا، صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق دو روز میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل ممکن نہیں.

    پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی کاحتمی فیصلہ الیکشن کمیشن پاکستان کرے گا، جس کا جلد اعلان کیا جائے گا.

    یاد رہے کہ آج اپنے ایک بیان میں‌ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مخالفین گھوٹکی الیکشن میں اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں، دباؤ بھی ہے اور سازشیں بھی، جنھیں ہم ناکام بنائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مخالفین گھوٹکی الیکشن میں اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں، وہ الیکشن نہیں سلیکشن چاہتے ہیں، سردار مہر پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ پی پی چھوڑ کر الیکشن لڑیں۔

  • ریٹرننگ افسرغلام مرتضیٰ کوتبدیل کیاجائےورنہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے‘ ایاز صادق

    ریٹرننگ افسرغلام مرتضیٰ کوتبدیل کیاجائےورنہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے‘ ایاز صادق

    لاہور: سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ افسر غلام مرتضیٰ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قبل ازانتخابات دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ افسر غلام مرتضیٰ کے خلاف شکایات درج کرائی ہیں۔

    سردار ایاز صادق کی جانب سے لکھے گئے خظ میں کہا گیا ہے کہ ان کے غیرملکی دوروں کی تفصیلات اور ترقیاتی کام سے متعلق غیرضروری سوالات کیے گئے جن کا کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سے تعلق نہ تھا۔

    الیکشن کمشنرکو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کے پیش ہونے پرریٹرننگ افسر نے کہا کہ آپ کیو آئے آپ جائیں اپنی مہم چلائیں آپ کے کاغذات منظور ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پرکاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے بلایا گیا جبکہ علیم خان کو استثنیٰ دیا گیا پھر ہمارے احتجاج پرعلیم خان کو 19 جون کو بلایا گیا۔

    سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے الیکشن کمیشنرسے مطالبہ کیا کہ ریٹرننگ افسر کو تبدیل کیا جائے وہ سیاسی مخالف علیم خان کو سپورٹ کررہے ہیں اور مکمل طور پرجانبدار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ریٹرننگ افسر غلام مرتضیٰ برقراررہے تو ان کی طرف سے اعلان کردہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • انتخابات 2018 کی تیاریاں جاری ہیں: الیکشن کمشنر پنجاب

    انتخابات 2018 کی تیاریاں جاری ہیں: الیکشن کمشنر پنجاب

    لاہور: الیکشن کمشنر پنجاب کا کہبنا ہے کہ انتخابات 2018 کی تیاریاں جاری ہیں۔ انتخابی فہرستیں 30 اپریل کو منجمد کردی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر کام جاری ہے۔ 26 مارچ سے فہرستیں آویزاں کر دی گئی ہیں جو 24 اپریل تک آویزاں رہیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ فہرستوں میں اضافہ، تبدیلی اور درستگی ہوسکتی ہے۔ ووٹرز فارم پر کر کے انہیں ڈسپلے سنٹرز میں جمع کروائیں۔

    الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابی فہرستیں 30 اپریل کو منجمد کر دی جائیں گی۔ انتخابی عملے کی تربیت 2 اپریل سے شروع ہوگی۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2018 کے لیے شہریوں کو ووٹ کے اندراج، اخراج یا درستگی کے لیے آخری ہدایت جاری کرچکی ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری اپنے ووٹ کا اندراج، کسی غیر متعلقہ یا فوت شدہ شخص کے ووٹ کا اخراج یا کوائف کی درستگی کروا سکتے ہیں۔

    ووٹ کے اندراج کے لیے فارم 15، اخراج کے لیے فارم 16 اور کوائف کی درستگی کے لیے فارم 17 استعمال کیا جاسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن ٹریبونلز کے طریقہ کار کا نوٹس لیں، خورشید شاہ کا مطالبہ

    الیکشن ٹریبونلز کے طریقہ کار کا نوٹس لیں، خورشید شاہ کا مطالبہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الیکشن ٹریبونلز کے طریقہ کار کا نوٹس لیں۔

    سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں دوسرے نمبر پر آنے والے کو کامیاب قرار دیا جارہا ہے جبکہ پنجاب میں دوبارہ انتخابات کرائے جاتے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر نے الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں میں تضاد کیوں ہے۔