Tag: الیکشن کمیشن آف پاکستان

  • کےپی سینیٹ انتخابات آئین و قانون کے مطابق غیرجانبدارانہ منعقد ہوئے، الیکشن کمیشن

    کےپی سینیٹ انتخابات آئین و قانون کے مطابق غیرجانبدارانہ منعقد ہوئے، الیکشن کمیشن

    پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کےپی سینیٹ انتخابات آئین و قانون کے مطابق غیرجانبدارانہ طریقے سے منعقد ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کےپی سینٹیٹ انتخابات کی پولنگ کے دوران امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کا کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا، کےپی اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران بیلٹ باکس سب کے سامنے تھا۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی عملہ قانون کے مطابق ارکان کو بیلٹ پیپرز دیتا رہا، ارکان اسمبلی پولنگ بوتھ میں بیلٹ پیپر بھرکر بیلٹ باکس میں ڈالتے رہے۔

    اس سے قبل الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے مکمل نتائج جاری کیے تھے، جاری کردہ مکمل نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 143 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

    خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی روبینہ ناز نے 89 ووٹ حاصل کیے، پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد نے 52 ووٹ حاصل کیے، خواتین کی نشست پر عائشہ بانو اور ماہ وش علی خان کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکیں۔

    خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات، تمام اُمیدوار بلامقابلہ منتخب، ذرائع

    الیکشن کے مطابق جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے مراد سعید 26، فیصل جاوید 22 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جنرل نشست پر مرزا آفریدی 21 اور نور الحق قادری 21 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

    جنرل نشست پر جے یو آئی کے عطا الحق درویش18، ن لیگ کے نیاز احمد 18 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے طلحہٰ محمود 17 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

    جنرل نشست پر آصف رفیق، اظہرقاضی مشوانی، خرم ذیشان، دلاورخان ووٹ نہ لے سکے، شفقت ایاز، عرفان سلیم، فیض الرحمان، وقاص اوکرزئی ووٹ نہ لے سکے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ٹیکنوکریٹ نشست پر اعظم سواتی 89 اور جے یو آئی کے دلاور خان 54 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، خالد مسعود، ارشاد حسین، نور الحق قادری، وقار احمد قاضی کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے۔

    https://urdu.arynews.tv/kp-senate-elections-4-candidates-withdraw/

  • الیکشن کمیشن کے اسٹرکچر میں کونسی اہم تبدیلی کی گئی؟

    الیکشن کمیشن کے اسٹرکچر میں کونسی اہم تبدیلی کی گئی؟

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے اسٹرکچر میں تبدیلی کردی گئی، اسپیشل سیکریٹری کا عہدہ تبدیل کیا گیا، نیا نام ایڈیشنل سیکریٹری پالیسی ہوگا۔

    ایڈیشنل سیکریٹری پالیسی گریڈ21 میں پروموشن کے ذریعے مقرر کیا جائے گا، نئی پالیسی کا اطلاق موجودہ اسپیشل سیکریٹری کی سبکدوشی کے بعد ہوگا، ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن کی تقرری ری ایمپلائمنٹ، ٹرانسفر یا ڈیپوٹیشن سے ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 کا فارم 47 جاری کر دیا

    ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن کی پوسٹ نان کیڈر ہوگی، ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن سے متعلق پرانا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

    پرائیویٹ سیکریٹری، سینئر پرائیویٹ سیکریٹری کی پوسٹس گریڈ 17 میں شامل کی گئی ہیں، بی ایس 18، 19 میں شامل پوسٹیں بی ایس 17 میں ضم کردی گئیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسٹرکچر میں ان تمام تبدیلیوں کا اطلاق افسران کی ریٹائرمنٹ یا تبادلے کے بعد ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/overseas-voting-right-ecp-written-statement-in-sc-09-04-2025/

  • الیکشن کمیشن نے ٹربیونل ججز تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

    الیکشن کمیشن نے ٹربیونل ججز تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں ٹربیونل جج تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ٹربیونل ججز کی تبدیلی سے متعلق لیگی اراکین قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، انجم عقیل خان اور راجا خرم نواز کی درخواست منظور کر لی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ٹربیونل کی تبدیلی کا 7 جون کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، کمیشن نے جمعہ کے روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    اسلام آباد کے تین لیگی ایم این ایز نے ٹریبونل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر ملنے والی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی تھی۔

  • الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے مزید 14 ارب روپے مانگ لیے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاق سے انتخابات کے لیے مزید 14 ارب روپے مانگ لیے، قومی اسمبلی کی 93 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 60 روز میں کروانے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں وفاق سے انتخابات کے لیے مزید 14 ارب روپے طلب کیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات کے لیے 25 ارب روپے درکار ہوں گے، دونوں صوبوں میں انتخابات پہلے ہونے سے خرچہ 61 ارب 85 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر انتخابات کے لیے 20 ارب روپے جاری کرے، قومی اسمبلی کی 93 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 60 روز میں کروانے ہیں۔

  • پنجاب، کے پی میں عام انتخابات اپریل میں کیے جائیں: الیکشن کمیشن کی تجویز

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں عام انتخابات اپریل میں کرنے کی تجویز سامنے رکھ دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اپریل کے پہلے ہفتے میں پنجاب، خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تجویز سامنے آئی ہے، تاہم پولنگ کب ہوگی، اس کا حتمی فیصلہ گورنرز کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن 90 روز میں عام انتخابات کرانے کا پابند ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن اگلے ہفتے گورنرز سے خط و کتابت کا آغاز کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میں عام انتخابات میں قانونی رکاوٹ آڑے نہیں آ سکتی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ نئی مردم شماری پر بھی الیکشن مقررہ دنوں میں ہی کرائے جائیں گے، جب کہ الیکشن کمیشن 2017 کی مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے مطابق انتخابات کرائے گا۔

    الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 2 ہفتوں میں مشاورت کر کے عام انتخابات کا شیڈول تیار کیا جائے، اور تجویز سامنے رکھی گئی ہے کہ اتوار کے روز پولنگ ہو، کیوں کہ چھٹی کے روز ٹرن آؤٹ زیادہ ہوتا ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای سی پی کی جانب سے گورنرز کو ایک سے زائد پولنگ ڈیز کی تجویز ارسال کی جائے گی، جب کہ پولنگ ڈے کا حتمی فیصلہ پنجاب اور کے پی گورنرزکریں گے، کیوں کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت پولنگ ڈے پر صرف تجویز گورنر کو بھیج سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پولنگ ڈے مقرر کرنے کا اختیار صوبوں میں گورنرز کے پاس ہے، جب کہ قومی اسمبلی اور چاروں صوبوں میں ایک ساتھ عام انتخابات کا اختیار صدر مملکت کو ہے۔

  • کے ایم سی میں افسران کے تبادلے، الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیج دیا

    کے ایم سی میں افسران کے تبادلے، الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیج دیا

    کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) میں افسران کے تبادلوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تبادلے روکنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) میں افسران کے تبادلوں کا نوٹس لے لیا۔

    صوبائی الیکشن کمیشن نے تبادلوں سے متعلق ایڈمنسٹریٹر کراچی کو انتباہی نوٹس بھیج دیا۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 14 دسمبر کو 4 افسران کے تبادلوں کو غیر آئینی قرار دیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی فوری طور پر افسران کے تبادلوں کو روکیں۔

    نوٹس کے مطابق بلدیاتی الیکشن شیڈول ہیں ایسے موقع پر کسی قسم کی تقرری اور تبادلہ نہیں کیا جا سکتا، بلدیاتی انتخابات تک تقرر و تبادلوں پر پابندی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے انتباہ کیا ہے کہ جو تقرریاں اور تبادلے کیے گئے انہیں فی الوقت روک دیا جائے۔

    خیال رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے گزشتہ دنوں 4 عہدوں پر تبادلے کیے تھے اور نعمان ارشد، جمیل فاروقی، آفاق مرزا اور محمود بیگ کی تقرریاں کی گئیں تھیں۔

  • 12 لاکھ روپے کی بے قاعدگی، ضلعی الیکشن کمشنر ملازمت سے فارغ

    12 لاکھ روپے کی بے قاعدگی، ضلعی الیکشن کمشنر ملازمت سے فارغ

    کراچی: ساڑھے 12 لاکھ روپے کی بے قاعدگی پر سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے الیکشن کمشنر ملازمت سے فارغ کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے قمبر شہداد کوٹ کے الیکشن کمشنر منور علی کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

    منور علی پر 12 لاکھ 60 ہزار روپے کی بے قاعدگی کا الزام ہے، الیکشن کمیشن نے ان کو ملازمت سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر کے خلاف یہ فیصلہ انکوائری کے بعد کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے اپنے افسر کو ملازمت فارغ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی پی کے افسر نے الیکشن کمیشن کے ساتھ کام کرنے والے عملے کو ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا تھا، اور 12 لاکھ 60 ہزار سے زائد کی رقم اپنے پاس رکھی تھی۔

    ذرائع کے مطابق اس معاملے کی الیکشن کمیشن کو شکایت کی گئی تھی، جس پر ای سی پی نے تحقیقات کیں، اور الیکشن کمشنر پر بے قاعدگی ثابت ہو گئی۔

    واضح رہے کہ ملازمت سے فارغ الیکشن کمیشن افسر 30 دن میں اس فیصلے پر نظر ثانی کے لیے اپیل کر سکتا ہے۔

  • الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا نہ اتری

    الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا نہ اتری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں پائی جانے والی کمزوریوں کی نشاندہی کے بعد تاحال وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے معلومات کے انتظار میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پیش کی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا نہ اتری، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مطلوبہ معلومات الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کر سکی۔

    الیکشن کمیشن کی متعلقہ کمیٹی ان معلومات کی فراہمی کے انتظار میں ہے، الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو یاد دہانی کا مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیسے کام کرے گی؟

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای وی ایم مشین کی ٹیسٹنگ رپورٹ بھی فراہم نہیں کی گئی، مشین کے حوالے سے عالمی معیار ٹیسٹنگ اور دیگر تفصیلات درکار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی نے اس حوالے سے وقت مانگا تھا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بھی قائم کی ہے، خصوصی کمیٹی اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں پائی جانے والی کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

  • ‘سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11فروری کو جاری ہوگا’

    ‘سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11فروری کو جاری ہوگا’

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11فروری کو جاری کرے گا اور ایک امیدوار کیلئےانتخابی اخراجات کی حد 15لاکھ روپےمقرر کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11فروری کو جاری ہوگا، متوقع امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی فراہمی کا آغازآج سے کردیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات مرکزوچاروں صوبائی سیکریٹریٹ سےحاصل کئےجاسکتےہیں، امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کراتےوقت پارٹی ٹکٹ منسلک کریں،ا آزاد امیدوار پارٹی ٹکٹ منسلک کرنے سےمبراہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارانتخابی اخراجات کیلئےشیڈول بینک اکاؤنٹس کااجراکریں، ایک امیدوار کیلئےانتخابی اخراجات کی حد 15لاکھ روپے مقرر ہے۔

    خیال رہے سینیٹ انتخابات 48 نشستوں پر ہوں گے، جن میں پنجاب سندھ میں 11 گیارہ، بلوچستان خیبر پختونخواہ میں 12 بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ اسلام آباد کی دو سینیٹ نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

  • ووٹر فہرستوں میں انتقال کر جانے والے افراد کے نام بھی شامل

    ووٹر فہرستوں میں انتقال کر جانے والے افراد کے نام بھی شامل

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ووٹر فہرستوں میں انتقال کر جانے والے افراد کے نام بھی شامل ہیں ، بلدیاتی کونسلز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتقال کرنے والے افراد کے ڈیٹا سے آگاہ نہیں کیا جارہا۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابی فہرستوں میں سنگین غلطیاں سامنے آگئیں ، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتقال کرجانے والے افراد کی معلومات نہ ملنے پر صوبائی حکومتوں کو خطوط لکھ دیئے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئیے خط کے متن میں کہا گیا کہ انتقال کر جانے والے افراد کے نام بھی ووٹر لسٹوں میں شامل ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چار اکتوبر سے انتخابی فہرستیں نظرثانی کے لئے آویزاں کی ہیں، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا میں تاخیر کی سبب انتخابی فہرستوں میں مرحومین کے نام شامل رہتے ہیں۔

    خط میں کہا گیا کہ سندھ بھر کے بلدیاتی ادارے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا اور الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کے ذمہ دار ہیں، بلدیاتی کونسلز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتقال کرنے والے افراد کے ڈیٹا سے آگاہ نہیں کیاجارہا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت پیدائش واموات کی رجسٹریشن پر مامور بلدیاتی کونسلز ذمہ دار ہیں کہ ہر تین ماہ بعد رپورٹ ارسال کریں، صوبائی محکمہ بلدیات یقینی بنائیں کہ انتقال کرجانے والے افراد کا ڈیٹا بروقت الیکشن کمیشن کو موصول کوفراہم کیا جائے۔