Tag: الیکشن کمیشن آف پاکستان

  • الیکشن کمیشن نے محمود اچکزئی کوفوج کے خلاف تقریر کرنے پرطلب کر لیا

    الیکشن کمیشن نے محمود اچکزئی کوفوج کے خلاف تقریر کرنے پرطلب کر لیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں فوج کے خلاف متنازعہ تقریرکرنے پر پختوان خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو وضاحت کے لیے یکم ستمبر کوطلب کرلیا۔

    الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس سابق صدارتی امیدوار وحید کمال کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے بعد جاری کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی جو آئین کے آرٹیکل 19 کے منافی عمل ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اس سے قبل بھی محمود اچکزئی خیبر پختونخواہ کوافغانستان کا حصہ قرار دیکر ملکی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرچکے ہیں اور اب اپنی تازہ تقریرمیں افواج کوبدنام کرنے کی کوشش کی اس لیے الیکشن کمیشن محمود اچکزئی کو نااہل قرار دے۔

    پاکستان میں کسی ملک کی پراکسی وار نہیں لڑیں گے، محمود اچکزئی

    درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں ایک پینل نے کی جس نے محمود اچکزئی کویکم سمتبر کے دن الیکشن کمیشن آف پاکستان کے آفس میں پیش ہو کر جواب دینے کا نوتس جاری کیا،محمود اچکزئی بلوچستان کے حلقہ 259 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    واضح رہے آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت افواج پر کی گئی الزام تراشی قابل گرفت قانون ہے،یہ آرٹیکل کسی شخص کو اجازت نہیں دیتا کہ افواج پاکستان کی تضحیک کرے اور اس حوالے سے منفی تاثرات عوام میں پھیلانے کا موجب بنے۔

  • اثاثہ جات چھپانے کا کیس، کیپٹن صفد ایک بار پھرغیرحاضر

    اثاثہ جات چھپانے کا کیس، کیپٹن صفد ایک بار پھرغیرحاضر

    اسلام آباد: اثاثے چھپانے پر وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے خلاف کیس کی سماعت کیپٹن صفدر کی غیر حاضری پر 9 اگست تک ملتوی کردی الیکشن کمیشن نے اگلی سماعت پر کیپٹن صفدر سے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جائیداد سے متعلق نامکمل کاغزات جمع کرانے  اور مبینہ طور پر اثاثہ جات چھپانے کے کیس کی سماعت  کی ،الیکشن کمیشن میں کیپٹن صفدر کے خلاف درخواست نوابزادہ صلاح الدین نے دائر کی تھی تا ہم  کیپٹن صفدر کی جانب سے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا

    مزید جانیے : مریم نوازکے اثاثے کیوں چھپائے، کیپٹن صفدرالیکشن کمیشن میں طلب

    الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم  پاکستان نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر عباسی  کی  سماعت کے موقع پر غیر حاضری کے باعث  اب  9 اگست تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی 9 اگست تک لیے ملتوی کردی۔

    الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مدعی نوابزادہ صلاح الدین نے کہا کہ وہ مانسہرہ سے سماعت کے لیے آ سکتے ہیں لیکن  کیپٹن صفدر وزیراعظم ہاؤس سے  نہیں آ سکتے،مجھے الیکشن کمیشن سے انصاف کی توقع ہے۔

    اس موقع پر مسلم لیگ ن  کے سینیٹر نہال ہاشمی نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر کی پٹیشن جھوٹ پر مبنی ہے، تحریک انصاف عوامی مینڈیتٹ پر شب خون مارنے کے بجائے 2018 میں ہونے والے جنرل الیکشن کے انتخابات کی تیاری کرے۔

  • سینیٹ الیکشن کیلئے آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق نہ ہوسکا

    سینیٹ الیکشن کیلئے آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق نہ ہوسکا

    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی جماعتوں میں سینٹ الیکش کے طریقہ کار میں تبدیلی اور آئینی ترمیم پر اتفاق نہ ہو سکا، پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کی صورت میں اسمبلیوں میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔

    پارلیمانی جماعتوں کے راہنماوں کا اجلاس وزیراعظم ہاوس میں وزیراعظم کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ اور پیسے کے کارو بار کو روکنا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

     وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسی ضمیر فروشی کو روکنے کی ہمارے پاس طاقت ہے، انہوں نے کہا کہ پیسے دے کر ووٹ خریدنا مکروہ فعل ہے۔

     اجلا س میں بائیسویں آئینی ترمیم اور سینٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق حکومتی مسودہ پیش کیا گیا۔

     پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے کسی بھی قسم کی ایسی ترمیم کی مخالفت کر دی، دیگر جماعتوں نے ترمیم کی حمایت کی اتفاق رائے نہ ہونے پر اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

    ایم کیو ایم، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، اے این پی اور فاٹا ارکین نے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ رو کنے کے لیئے مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت کی ۔

     اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہارس ٹریڈنگ اور الیکشن دھاندلیوں کو روکنے کی حمایت کرتی ہے۔ حکومت نے ترمیم کی تجویز دی ہے مگر اتفاق رائے کے بغیر ایسا ممکن نہیں۔

    ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ اور دولت کے ریل پیل کو روکنے کے لیئے آئینی ترمیم کی حمایت کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کہا کہ ایسی ترمیم وقت کی ضرورت ہے ن لیگ کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

     جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ حکومت اسمبلی میں ترمیم لائے تاکہ مخالفیں اور حامیوں کا پتہ چل سکے۔

     اے این پی کے غلام احمد بلور نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں تاخیر کا شکار ہو گئی اس کے باوجود اس ترمیم کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بل کی مخالفت اور حمایت بعض جماعتوں کی مجبوری ہے۔

     وفاقی وزیر عباس افریدی نے کہا کہ پی ٹی ائی نے عندیہ دیا ہے کہ ترمیم کی صورت میں وہ ایوان میں واپس آجائے گی ۔

    سینٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کے لئے آئینی ترمیم پر سایسی جماعتیں تفریق کا شکار ہوئیں اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا ۔

  • الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کےطریقہ کار کا اعلان کردیا

    الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کےطریقہ کار کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے دوران ووٹرز کے لیے ضروری ہدایات اور الیکشن کے طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے دوران ووٹرز کے لیےہدایا ت جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق بیلٹ پیپر حاصل کر نے کیلئے ووٹرز کو ریٹرننگ آفیسر کے سامنے شناختی کارڈ پیش کر نا ہوگا اور ووٹر کے شناختی کارڈ کی تفصیل کاؤنٹر فائل پر درج کی جائے گی۔

     انتخابات میں عام نشستوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے الگ الگ بیلٹ پیپر ز ہونگے، بیلٹ پیپر کے حصول کے بعد ووٹر ز کسی بھی امیدوار سے رابطہ نہیں کرسکیں گے۔

    پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے جانے پر بھی پابندی ہوگی ۔ ووٹر بیلٹ پیپر پر اپنی تر جیحات اردو یا انگریزی زبان میں پردہ دار کمرے میں درج کریگا۔

     بیلٹ پیپر پر ایک سے زائد امیدواروں کے سامنے ایک کا ہندسہ درج ہونے پر ووٹ مسترد کردیا جائے گا۔

  • سینیٹ انتخابات ،تیاریاں مکمل کرلی گئی

    سینیٹ انتخابات ،تیاریاں مکمل کرلی گئی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونگے۔

    اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، فروری کے پہلے ہفتے میں سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا جبکہ انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں کرائے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی چھپوالئے لئے گئے ہیں، ہر صوبے سے سات جنرل، دو خواتین، ایک ٹیکنوکریٹ جبکہ ایک علماء نشست پر انتخابات ہوں گے۔

    فاٹا کی چار ،اسلام آباد اور اقلیتوں کی دو، دو نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

    مارچ میں چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری سمیت باون سینیٹر ریٹائر ہورہے ہیں، جن میں پیپلزپارٹی کے اکیس، مسلم لیگ ن کے آٹھ ، اے این پی کے چھ ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے تین تین جبکہ بی این پی عوامی کے دو سینٹر شامل ہیں ، ق لیگ، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا ایک ایک سینیٹر ریٹائر ہوگا۔

    چھ آزاد سینیٹر بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔

  • وزیرا علیٰ سندھ کے حلقہ کے 13 ہزار ووٹ جعلی نکلے ، الیکشن کمیشن

    وزیرا علیٰ سندھ کے حلقہ کے 13 ہزار ووٹ جعلی نکلے ، الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے حلقہ انتخاب پی ایس انتیس خیرپور کے تیرہ ہزار تین سو ارسٹھ ووٹ جعلی قرار دے دیے۔

    نادرا نے پی ایس انتیس خیر پور سے متعلق نادار کی تصدیقی رپورٹ جاری کردی، نادرا رپورٹ کے مندرجات اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیے، نادرا کی تصدیقی رپورٹ کے مطابق پی ایس انتیس کے کل چھیاسی ہزار چورانوے ووٹ تصدیق کے لیے بھیجے گئے ، جن میں سے صرف سولہ ہزار چھہ سو سینتالیس ووٹ درست قرار پائے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے تیرہ ہزار تین سو ارسٹھ ووٹ فنگر پرنٹ میچ نہ ہونے پر جعلی قرار دیے گئے،جبکہ چھپن ہزار اناسی ووٹوں کی تصدیق ہی نہ ہوسکی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ووٹوں کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ غیر معیاری سیاہی کا استعمال ہے۔

  • امیدواروں کے ڈیٹا کی توثیق میں غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا، اسٹیٹ بینک

    امیدواروں کے ڈیٹا کی توثیق میں غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا، اسٹیٹ بینک

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے الیکشن 2013ء کے متعلق مبصرین کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جانچ پڑتال کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو امیدواروں کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا گیا ۔

    اسٹیٹ بینک کے ترجمانِ نے وضاحت کی کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے الیکشن کمیشن کومطلوبہ معلومات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کو آن لائن سسٹم کے ذریعے الیکشن کمیشن سے درخواستیں 26 مارچ 2013ء کو موصول ہونے کے ساتھ یہ عمل 7 اپریل 2013ء کو مکمل کر لیا تھا۔

    اسٹیٹ بینک نے 29 مارچ 2013ء کو الیکشن کمیشن کو ایک مراسلے میں درخواست کی تھی کہ وہ تمام ریٹرننگ افسران کو اسٹیٹ بینک سے براہ راست رابطہ کرنے کے بجائے طے شدہ انتظامات کے مطابق قرضوں کی نادہندگی کی توثیق کی ہدایت کرے۔

    ترجمان نے کہا کہ اس تعاون کی مدت اور متعلقہ امور کو حل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر کو الیکشن کمیشن میں تعینات کیا گیا تھا۔

  • افضل خان کا انٹرویو فکس میچ اورپری پلان ہے،ریاض کیانی

    افضل خان کا انٹرویو فکس میچ اورپری پلان ہے،ریاض کیانی

    لاہور : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق ممبر جسٹس (ر) ریاض کیانی نے کہا ہے کہ ای سی پی کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کا انٹرویو فکس میچ ہے۔یہ سب کچھ پری پلان کیا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ افضل خان کو یہ سب باتیں چودہ ماہ بعد کیوں یاد آئیں ؟ انتخابات پر شکایات تھیں تو کسی کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا ؟میرے اور دیگر افراد کے خلاف الزامات سوچی سمجھی سازش ہے، جسٹس (ر) ریاض کیانی کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کیخلاف چیف الیکشن کمشنر اور دیگر سینئر ارکان سے مشورے کے بعد قانونی کارروائی کروں گا۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ افضل خان اپنی مدت ملازمت میں توسیع اور ترقی کرانا چاہتے تھے، منع اس لئے کیا گیا کہ ایک سال میں دو ترقیاں نہیں ہو سکتی تھیں، افضل خان نے میری تنخواہ دس لاکھ بتائی جو سراسر غلط ہے،جسٹس (ر) ریاض کیا نی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ممبر بننا کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ  افضل خان ثابت کریں کہ الیکشن کے نوے فیصد بگاڑ کا میں ذمہ دار ہوں، کوئی فیصلہ اکیلے نہیں کیا تمام فیصلے ممبران کی مشاورت سے کئے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی شریف برادران یا اتفاق فاؤنڈری کا کیس نہیں لڑا، اور نہ کسی مقدمے میں ان کی وکالت کی،اس حوالے سے عمران خان کا بیا ن سراسر جھوٹ ہے۔