Tag: الیکشن کمیشن اآف پاکستان

  • الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کر دیں

    الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کر دیں

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں، مسلم لیگ ن 22 کروڑ 21 لاکھ 16 ہزار 406 روپے کے اثاثوں کے ساتھ سرِ فہرست نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سے جاری کردہ سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات میں مسلم لیگ ن سب سے زیادہ اثاثوں کی مالک جماعت نکل آئی۔

    [bs-quote quote=”جماعت اسلامی 11 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار 978 کے اثاثوں کی مالک نکلی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    الیکشن کمیشن کے دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی 11 کروڑ 64 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کی مالک ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 423 روپے ہے، جب کہ چوتھے نمبر پر جماعت اسلامی 11 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار 978 کے اثاثوں کی مالک نکلی۔

    دستاویز کے مطابق پی پی پی پارلیمنٹیرین 7 کروڑ 92 لاکھ 4 ہزار 355 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے، جب کہ مسلم لیگ ق 5 کروڑ 81 لاکھ 480 روپے کی مالک ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت پیر تک ملتوی


    اے این پی 4 کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 350 روپے کی مالک، جے یو آئی ف 2 کروڑ 82 لاکھ 73 ہزار 592 روپے کی مالک، جب کہ پی ایس پی کے اثاثوں کی مالیت 35 لاکھ 65 ہزار 818 روپے ہے۔

    دستاویز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک 19 لاکھ 10 ہزار 434 روپے کے اثاثوں کی جب کہ عوامی مسلم لیگ 2 لاکھ 88 ہزار 268 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔

  • چیف الیکشن کمشنرسے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں:‌ سیکریٹری الیکشن کمیشن

    چیف الیکشن کمشنرسے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں:‌ سیکریٹری الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں انتخابی نتائج کوتسلیم کریں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ارکان سے استعفے کے مطالبے پر افسوس ہوا.

    بابریعقوب نے کہا کہ ہے کہ اے پی سی کا چیف الیکشن کمشنرسے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، غیرملکی مبصرین اورفافن جیسےاداروں نےانتخابات کی تعریف کی.

    انھوں نے کہا کہ کوئی شکایت ہے تو آئین میں دیے گئے اقدام پرعمل کریں، کسی امیدوار کو کوئی شکایت ہے، تو قانونی طریقہ اختیارکرے.

    بابریعقوب نے کہا کہ چاروں صوبائی حکومت کوانتخابی مہم کےدوران تنبیہ بھی کی گئی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرفوری کارروائی کی گئی.

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات میں خواتین کی بطورووٹراورامیدوارشرکت کوسراہا گیا، انتخابی موادکی بروقت منتقلی کی گئی، کہیں سےکوئی شکایت نہیں آئی.

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا، انتخابات شفاف طریقےسےانجام کوپہنچے. پرامن اورشفاف بنانے کے لئے سب کے ممنون ہیں.

    انھوں نے کاہ کہ 30 ہزارمبصرین نے مختلف اوقات میں الیکشن کےعمل کا معائنہ کیا، الیکشن کے دن 700 کے قریب شکایات ملیں، جن کوفوری حل کیا گیا.

    بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن نتائج میں تاخیرسے متعلق نوٹس لیا گیا،تحقیقات جاری ہیں، بلاجواز تنقید سے گریز کیا جائے، مستحکم پاکستان کے لئے کردارادا کریں.

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ملک بھرمیں 52 فیصد ٹرن آؤٹ رہا، تمام جماعتوں کے لیے برابری کی بنیادی پراقدامات کیے، امیدواروں کے خلاف نیب کی کارروائیوں کو رکوایا گیا. میڈیا اور ویب سائٹ کے ذریعے معلومات پہنچائی جاتی رہیں.


    الیکشن کمیشن نے 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔