Tag: الیکشن کمیشن پاکستان

  • الیکشن کمیشن کی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید

    الیکشن کمیشن کی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی انٹرویر پر ردعمل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے فوراً بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

     ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کسی قسم کا ابہام نہیں، انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، حلقہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ اعتراضات دائر کرنے کا مرحلہ کل مکمل ہو جائے گا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن نے مید کہا کہ حلقہ بندی پر اعتراضات کی سماعت 31،30 اکتوبر سے شروع ہوگی، 30 نومبر کو الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دے گا، الیکشن کے انعقاد کیلئے ایکشن پلان کے مطابق تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

  • الیکشن کمیشن پاکستان  کیساتھ  کھلواڑ میں حصہ دار ہیں، فواد چوہدری

    الیکشن کمیشن پاکستان کیساتھ کھلواڑ میں حصہ دار ہیں، فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کیساتھ کھلواڑ میں حصہ دار ہیں۔ 

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ زمان پارک پر تحقیقات کےلیے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کیخلاف درخواست دائر کی، آئی جی اور سی سی پی او کیسے معاملے کی تفتیش کرسکتے ہیں، یہ جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، اصل میں جوڈیشل کمیشن بنانا چاہیے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو قاتل ہیں وہی تفتیش کرنے پر لگے ہیں، سیاسی ورکرز پر دہشتگردی کی دفعات لگائی جارہی ہیں، پاکستان میں جو سیاسی کارکنوں کے ساتھ ہوا تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ارشد شریف جیسے نامور صحافی قتل کردیا گیا، 3500 سے زائد کارکنوں کو گرفتار اور ہراساں کیاگیا۔علی امین گنڈاپور کو دیکھ لیں ایک سےدوسری عدالت لیکر جاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع نے جو مطالبہ کیا آئین کی بنیادیں ہلانے کے مترادف ہے، وزارت دفاع نے کہا ہے پاکستان فیڈریشن اسٹیٹس ختم کریں یونٹی فارم بنادیں، یہ مطالبہ کررہے ہیں فیڈریشن ختم کردیں اورون یونٹ بحال کردیں، جو مطالبہ کیا جارہا ہے یہ چھوٹے صوبوں کو ناقابل قبول ہوگا، آپ نے یہ درخواست دے کر آئین کی بنیادیں ہلادی ہیں، آئین کیساتھ جو کھلواڑ ہورہا ہے یہ بہت ہی خطرناک ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتے ہیں الیکشن نہیں کراسکتے تو الیکشن کمیشن کا کیا کام ہے، آپ نئی گاڑیاں خرید رہے ہیں مگر اتنے خوفزدہ ہیں باہر نکل نہیں سکتے، آپ پاکستان کیساتھ کھلواڑ میں حصہ دار ہیں، کوئی الیکشن کمیشن یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم الیکشن نہیں کراسکتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کہتی ہے سیکیورٹی نہیں دے سکتے، وزارت دفاع کہتی ہے دہشتگردوں کا خطرہ ہے، وزارت خزانہ کہتی ہے پیسے نہیں دے سکتے، اگر ایسا پہ چلتا رہا تو لوگ گھر سے باہر نکلیں گے اور حالات سری لنکا اور ترکی جیسے ہوجائیں گے۔

  • جہاں الیکشن کمیشن کی رہنمائی یا فیصلہ ضروری ہوگا، کمیشن دے گا، بابر یعقوب

    جہاں الیکشن کمیشن کی رہنمائی یا فیصلہ ضروری ہوگا، کمیشن دے گا، بابر یعقوب

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے سیکریٹری بابر یعقوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ ذمہ دار ہے، الیکشن سے متعلق جو شکایات ہوگی کمیشن اسے حل کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکشن کمیشن کے سیکریٹری بابر یعقوب نے انتخابات کے دوران پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے قائم کمپلینٹ سیل کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ ذمہ دار ہے.

    سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فخر ہے کہ الیکشن کمیشن کا حصہ ہوں، الیکشن سے متعلق جو شکایات ہو کمپلینٹ سیل اس کو حل کرے گا، جہاں کمیشن کی رہنمائی یا فیصلہ چاہیے ہوگا، کمیشن دے گا.

    بابر یعقوب کا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے عملے نے مثالی کام کیا ہے، الیکشن کمیشن ذمے دار اور خود مختار ادارہ ہے۔

    الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن سنہ 2018 کے پریذائیڈنگ افسر کو مجسٹریٹ درجہ کے اختیارات حاصل ہیں، پولنگ میں رکاوٹ پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ پریذائیڈنگ افسر سیکشن 174 کے تحت سزا سنائے گا، خلاف ورزی پر3 سال قید، ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔


    25جولائی کو گھروں سےنکلیں اورووٹ کاصحیح استعمال کرکے قومی ذمہ داری نبھائیں، چیف الیکشن کمشنر


    یاد رہے کہ گذشتہ روز  چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا پولنگ کے دن کے حوالے سے ووٹرز کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا تھا، سردار محمد رضا نے اپنے پیغام میں عوام سے گزارش کی تھی کہ 25 جولائی کو گھروں سے نکلیں اور  ووٹ کا صحیح استعمال کرکے قومی ذمہ داری نبھائیں۔


    عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


    واضح  رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا

    اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا

    اسلام آباد : اسپیکرایازصادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا جب کہ دانیال عزیزکے عمران خان کے خلاف ریفرنس کی توثیق کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ریفرنس مسترد کردیا لیکن عمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔

    یہ پڑھیں : نااہلی ریفرنس پرالیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو طلب کرلیا

    ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکرنے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے متعلق شیخ رشید کے ریفرنس پر ثبوت نہ ہونے کا عذر لگا کرخارج کردیا جب کہ دوسری مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز کا عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس اسپیکر نے جائزہ لیتے ہی الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔

    اسی سے متعلق : عمران خان کی نااہلی ریفرنس پر رولنگ پیرکومتوقع

    مسلم لیگ ن کے ان کرکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے چیئرمین تحریک انصاف پرغلط بیانی کا الزام لگاتے ہوئے نااہل قراردینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے کمیشن جائزہ لینے کے بعد کارروائی کو مزید آگے بڑھائے گا۔

     

  • الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کے خلاف دائر ریفرنس پر کارروائی کا آغاز

    الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کے خلاف دائر ریفرنس پر کارروائی کا آغاز

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم پاکستان کی اہلیت ختم کرنے کے لیے دائر ریفرنس پر قانونی اور آئینی چارہ جوئی کا آغاز کر تے ہوئے سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیاراعظم کے خلاف ریفرنس جمع کروانے والی تمام سیاسی جماعتوں کو 3 اگست کو حاضر ہونے کا نوٹس جاری کردیا ہے،پاناما پیپرزسےمتعلق وزیراعظم نوازشریف کےخلاف نااہلی کی درخواستیں دینےوالی جماعتوں میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک شامل ہیں۔

    اسی سے متعلق : الیکشن کمیشن کےنئےممبران نے عہدے کاحلف اٹھا لیا

    واضح رہے پاناما انکشافات کے بعد بڑی سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم کو نااہل قراردلوانے کیلئےالیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا تا ہم الیکشن کمیشن کے ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد 12 جون سے کمیشن غیر فعال تھا،جس کے باعث اس ریفرنس پر کوئی قانونی چارہ جوئی نہ ہو سکی تھی تا ہم سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کردی گئی ہے یوں الیکشن کمیشن فعال ہو گئی ہے۔

    یاد رہے پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے صاحبزادوں کی جانب بنائے گئے آف شور کمپنیوں کے انکشاف کے بعد سے وزیر اعظم سخت دباو کا شکار ہیں اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی میں چار چار اراکین موجود ہیں جو پانامہ لیکس ،آف شور کمپینیوں اور منی لانڈرنگ وغیرہ جیسے اہم امور کی تحقیقات کر رہی ہیں۔