Tag: الیکشن کمیشن کا اجلاس

  • الیکشن کمیشن کا اجلاس 30 دسمبر کو طلب کرلیا گیا

    الیکشن کمیشن کا اجلاس 30 دسمبر کو طلب کرلیا گیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس تیس دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے اپنی تقرری کے بعد یہ پہلا اجلاس طلب کیا ہے، الیکشن کمیش ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں ملک میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    انتخابی اصلاحات کے علاوہ الیکشن کمیشن کے دیگر معاملات بھی زیرِ بحث لائے جائیں گے۔

  • الیکشن کمیشن کا اجلاس، انتخابی الزامات زیرغور

    الیکشن کمیشن کا اجلاس، انتخابی الزامات زیرغور

    اسلام آباد: قائم مقام چیف الیکشن کمشنر انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ریکارڈ میں موجود الزامات کا تمام مواد پیش کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا خفیہ اجلاس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا، اجلاس میں انتخابی دھاندلی سے متعلق عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے الزامات پر غور کرنے کے ساتھ انتخابی اصلاحات سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

    الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر طاہر القادری کے الزامات کی آڈیو ویڈیو ریکارڈ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشن کمیشن پر عائد الزامات کی رپورٹ طلب کرلی۔

    الیکشن کمیشن کا اجلاس سیکیورٹی خدشات کی بنا پر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں طلب کیاگیا، قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے بعد الیکشن کمیشن کا یہ پہلا اجلاس ہے۔

    گزشتہ روز سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کے انکشافات پر الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کیا تھا۔

  • انتخابی دھاندلی پرغور کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب

    انتخابی دھاندلی پرغور کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب

    اسلام آباد: انتخابی دھاندلیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، جس میں سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کے انکشافات پر بھی غور کیا جائے گا ۔

    قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے بعد الیکشن کمیشن کا یہ پہلا اجلاس ہوگا، الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی موجودگی ضروری ہے ۔

    اجلاس میں انتخابی دھندلیوں اورعمران خان کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔