Tag: الیکشن کمیشن کا فیصلہ

  • استحکام پاکستان پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا

    استحکام پاکستان پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا

    اسلام آباد (یکم اگست 2025): استحکام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ آ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا ہے اور پارٹی کا اس حوالے سے سرٹیفکیٹ اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو پارٹی کا صدر برقرار رکھا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن 12 اور 13 جولائی 2025 کو منعقد ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی سے اس کا انتخابی نشان بلا واپس لے لیا تھا۔

  • الیکشن کمیشن کا فیصلہ : ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    کراچی : الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کچھ دیر میں ہوگا، جس میں سیاسی صورتحال ،سندھ کابینہ کے حلقہ بندی سے متعلق فیصلوں پر غور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس تین بجے طلب کرلیا، اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار ، مصطفی کمال، انیس قائم خانی بھی شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتحال ،سندھ کابینہ کے حلقہ بندی سے متعلق فیصلوں پر غور ہوگا اور گذشتہ رات وزیراعلیٰ سندھ سے ہونے والی ملاقات پر بھی گفتگو ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مستقبل ، تنظیمی معاملات سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    گذشتہ روز ایم کیوایم کے مطالبے پر سندھ حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا اور کہا کراچی اور حیدرآبادمیں پندرہ جنوری کو بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کااعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں آج الیکشن کمیشن میں ہنگامی اجلاس ہوا ، جس میں سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات پندرہ جنوری کو ہی ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

  • عمران خان نے  الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

    عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا ، جس میں الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج  کردیا گیا۔

    عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے درخواست دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قراردینے اور درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

    عمران خان کی درخواست پر رجسٹرارآفس کی جانب سے متعدداعتراضات عائد کردیئے گئے۔

    رجسٹرارآفس نے کہا کہ عمران خان کے نااہلی فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کےساتھ منسلک نہیں اور عمران خان نے بائیومیٹرک تصدیق نہیں کرائی۔

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔

    توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ الیکشن کمشنر نے سازش اور مافیا کا حصہ بن کر جانبدار فیصلہ کیا، جانبدار فیصلے کے خلاف آج پوری قوم سڑکوں پر نکلی، کل رات ہی ساتھیوں کو بتا دیا تھا کہ مجھے نااہل کرایا جائے گا۔

  • تحریک انصاف  نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ متفقہ طور مسترد کردیا

    تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ متفقہ طور مسترد کردیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ متفقہ طور مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی ارکان کااجلاس ہوا ، جس میں فواد چوہدری، اسد عمر، عامر کیانی، شفقت محمود ،شہباز گل شریک ہوئے۔

    اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمران خان کو بریف کیا گیا ، جس کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ متفقہ طور مسترد کر دیا۔

    پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ پہلے دباؤ میں آئے نہ اب آئیں گے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے۔

    عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فیصلے میں قانونی نقائص کو قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے بتایا کہ پارٹی قیادت اجلاس میں طے ہوا الیکشن کمیشن کافیصلہ مکمل غیر قانونی ہے ، پاکستان کے نامور قانون دانوں نے بھی اتفاق کیا کہ فیصلہ غیرقانونی ہے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پرسوں الیکشن کمیشن کے باہر زبردست اور پر امن احتجاج ہوگا، پاکستان میں الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد ہوچکا ہے ، دونوں صوبائی اسمبلیاں اسی فیصد پاکستاُنی عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے بعد کیا الیکشن کمیشن ٹمبک ٹو کا الیکشن کرائے گا۔

  • فاروق ستارنے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    فاروق ستارنے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کنوینیر شپ کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کنوینیر شپ کے معاملہ پر  ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے  الیکشن کمیشن کا فیصلہ  اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    فاروق ستار نے ایڈووکیٹ بابرستار کے توسط سے  درخواست دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کل کیس کی سماعت کرے گی۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کی کنوینرشپ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے خالد مقبول صدیقی،کنور نوید جمیل کی درخواست منظورکرلی تھی اور فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹادیا تھا۔


    مزید پڑھیں: فاروق ستارایم کیوایم پاکستان کےکنوینر نہیں رہے‘ الیکشن کمیشن


    الیکشن کمیشن نے ساتھ ہی  ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن کوکالعدم قرار دیا اور جنرل ورکرز اسمبلی کی قرارداد کو بھی مسترد کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ خالدمقبول صدیقی،کنورنوید جمیل نے فاروق ستارکےخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سربراہی کے معاملے پر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا۔

    فیصلے کے بعد فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا آج کافیصلہ سیاہ فیصلےکےطور پر یاد رکھاجائے گا ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سیاہ باب میں اضافہ ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرآئینی اور غیر قانونی ہے ، اس پہلے اندرونی جھگڑے پر آج تک کسی الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا مطلب ہے دال پوری کالی ہے ، الیکشن کمیشن کو کبھی پارٹی کےاندرونی معاملات پر دخل نہیں دیناچاہیئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔