Tag: الیکشن کمیشن کے فیصلے.

  • حکومت کا عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی پر پابندی کی رٹ دائر کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی پر پابندی کی رٹ دائر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ،عمران خان کی نا اہلی اور پی ٹی آئی پر پابندی کی رٹ دائر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن فیصلہ پر قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا، عمران خان کی نا اہلی اور پی ٹی آئی پر پابندی کی رٹ دائر کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا اور وزارت قانون کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری رٹ تیار کی جائے۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے دو روز میں عمران خان کی نا اہلی اور پی ٹی آئی پر پابندی کی رٹ سپریم کورٹ میں دائر کر دی جائے گی۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکمراں اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا تھا ، جس میں پی ٹی آئی کیخلاف سیاسی اور قانونی محاذ پر سخت فیصلے کرنے پر اتفاق ہوا۔

    وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں اورپی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے پر بریفنگ دی۔

    سیاسی اورقانونی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، قانونی کمیٹی الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کیخلاف کاروائی تجویز کرے گی، سیاسی کمیٹی سیاسی محاذپراقدامات تجویزکرے گی، قانونی کمیٹی کی رائے پرکابینہ سےمنظوری لی جائے گی۔

    خورشید شاہ کو سیاسی کمیٹی جبکہ اعظم نذیرتارڑکو قانونی کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کے مزید  ڈونرز سامنے آگئے، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض

    پی ٹی آئی کے مزید ڈونرز سامنے آگئے، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے مزید 3 ڈونرز سامنے آگئے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض اٹھادیا۔

    ‌تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے ڈونرز کا سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ، پی ٹی آئی کو فنڈز دینے والے ایک اور ڈونر سامنے آگئے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض اٹھادیا۔

    کمپنی مالک شعیب احمد بسرا نے کہا کہ نیشنل فروٹ پروسیسنگ فیکٹری بھلوال سرگودھا میں ہے، 2011 میں پی ٹی آئی کو 10ہزار 500 روپے فنڈز دیئے تھے۔

    شعیب احمدبسرا نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے میری کمپنی کوفارن فنڈنگ کمپنی کی فہرست میں ڈال دیا ، الیکشن کمیشن نےفیصلےمیں میری کمپنی کوکینیڈین کمپنی ظاہر کیا۔

    آصف خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کیا مضحکہ خیز فیصلہ اور تفتیش ہے، میں نے اپنی کمپنی کے پے پال اکاؤنٹ سے2013 میں 100 ڈالرعطیہ دیا، الیکشن کمیشن نے میری سابقہ کمپنی پرابسٹ ان کارپوریشن کا نام ڈال دیا۔

    برطانیہ میں رہنے والی ایک اور ڈونر بینش فریدی نے بھی الیکشن کمیشن فیصلے کو مضحکہ خیزقرار دے دیا۔

    پاکستانی شہری بینش فریدی نے برطانیہ سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 2013 کے الیکشن کے وقت پی ٹی آئی کو 250 ڈالر فنڈ دیا تھا، الیکشن کمیشن کو بتانا چاہتی ہوں میں پاکستانی ہوں غیر ملکی نہیں لیکن الیکشن کمیشن نے فیصلے میں مجھے کیسےغیر ملکی ظاہرکردیا ہے۔

    بینش فریدی کا کہنا تھا کہ کس قانون کےتحت الیکشن کمیشن نےمجھےغیرملکی لکھاہے، الیکشن کمیشن محب وطن پاکستانیوں کوغیرملکی قراردینے کا سلسلہ بند کرے، یہ سلسلہ جاری رہا توالیکشن کمیشن کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

  • تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو  چیلنج کرنے کا اعلان

    تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے اور شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ واضح ہے ، الیکشن کمیشن بلا امتیازی سلوک تمام سیاسی جماعتوں کی جانچ کرنی ہے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ، پی پی کیساتھ لاڈلوں جیسا سلوک کرتاہے، فارن فنڈنگ پر یہ تاثر دیا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جارہا ہے ، یہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس تھا ،اس میں کہیں بھی فارن فنڈنگ نہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی جیسا کوئی فیصلہ نہیں آیا ، اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے فنڈنگ کی مزید تفصیل جمع کرائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کوآج سخت مایوسی ہوئی ہے، نوازشریف نے پارٹی فنڈنگ کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا۔

    میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے فرخ حبیب نے کہا کہ کچھ میڈیا گروپ کیلئے بھی شدید مایوسی کا دن ہے ، بڑی بڑی خبر لگائی گئی کہ آج پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائےگی ، اس میڈیا گروپ سے کہتاہوں اب تو قوم کو سچ اور حقائق بتائیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن پر پہلے بھی تحفظات کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن کے خلاف جو تحفظات ظاہر کیے ان پر مختلف فیصلوں میں ریلیف ملا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ،ہائیکورٹ کا فیصلہ مدنظرنہیں رکھا۔

    انھوں نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی صرف پی ٹی آئی کاکام مکمل کرتی ہے، فیصلہ صرف پی ٹی آئی کاسنایاجاتاہے، دیگرکسی بھی پارٹی کی فنڈنگ سےمتعلق فیصلہ نہیں سنایا جاتا۔

    فرخ حبیب نے اعلان کیا کہ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کاجواب دیں گے، ہمارےالیکشن کمیشن پرتحفظات برقرارہیں، کوئی ایسی چیز نہیں ہے جوچھپائی گئی ہو،ہمارا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین سےباہرنہیں جاسکتا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کریں گے، سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے فیصلوں کو نظر انداز کیا گیا، سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کےفیصلےموجودہیں کہ تمام جماعتوں کی اسکروٹنی ہونی چاہیے۔

    انھوں نے بتایا کہ عمران خان کےاکاؤنٹ نہیں تھےپارٹی اکاؤنٹس تھے، صف اول آڈیٹرزان اکاؤنٹس کاآڈٹ کرتےہیں،فرخ حبیب

    مسلم لیگ ن کے حوالے سے فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ نے اسامہ بن لادن سمیت دیگر لوگوں سے فنڈنگ لی، ن لیگ کے پاس 66 کروڑ کا کوئی حساب نہیں ہے، ہمارے اکاؤنٹس آڈٹ شدہ ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ لیگ کے 2008 سے 2013 کے اکاؤنٹس پر نواز شریف کے دستخط نہیں، دیکھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ہم سے بھی ملاقات کرتا ہے یا نہیں، ن لیگ ملاقات کے لیے جاتی ہے تو الیکشن کمیشن جی حضوری کرتا ہے اور چند دن بعد ہی الیکشن کمیشن فیصلہ سنا دیتا ہے۔

  • منحرف اراکین کا نااہلی ریفرنس مسترد : تحریک انصاف  کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    منحرف اراکین کا نااہلی ریفرنس مسترد : تحریک انصاف کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے منحرف اراکین کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ متوقع تھا، یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ کیا فیصلہ آ رہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے اور الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکریں گے۔

    پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم بن چکا ہے، الیکشن کمیشن سےکسی کوانصاف کی امیدنہیں رہی ، یہ سمجھ رہے ہیں کہ لوگ اندھے ہوگئے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوٹے ہوئےالیکشن کمیشن کہتاہے وہ آپ کاحصہ ہی ہیں، لوٹے اپنےحلقوں میں نواز شریف کی تصاویر لگاکر پھر رہے ہیں۔

    فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی لاقانونیت کے خلاف تحریک انصاف میدان میں آئے گی، یہ جنگ عوام کے ساتھ جیت کر دکھائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امید ہےکہ سپریم کورٹ اس فیصلےکودیکھےگی، سپریم کورٹ سے اس فیصلے پرانصاف کی امید ہے ، اس مسئلے پر پی ٹی آئی نہیں پاکستان کا آئین نافذ ہوگا،

    منحرف ارکین کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنی پارٹی چھوڑکردوسری پارٹی جوائن کرلی تودوبارہ الیکشن لڑکرآئیں،ف کیا یہ بات عقل تسلیم کرتی ہے کہ لوٹے پی ٹی آئی میں ہیں؟ لوٹے ارکان کی وجہ سے سارا بھونچال ہوا، اب کہا جارہاہے یہ لوٹےآپ کی پارٹی میں ہیں۔