Tag: الیکشن کمیشن

  • نگراں وفاقی وزرا اور مشیر مشکل میں پھنس گئے

    نگراں وفاقی وزرا اور مشیر مشکل میں پھنس گئے

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی وزرا اور مشیر کیخلاف درخواستیں قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فواد حسن فواد، احد چیمہ اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو نوٹس جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگران حکومت میں جانبدار وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے مشیرکو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

    الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی وزرا اور مشیر کیخلاف درخواستیں قابل سماعت قرار دی دیں ، ساتھ ہی فواد حسن فواد، احد چیمہ اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو نوٹس جاری کردیئے۔

    الیکشن کمیشن نے سماعت چھبیس اکتوبر کو مقرر کردی، الیکشن کمیشن میں درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

    درخواست میں نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد،مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی دارخوست کی تھی اور مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم کےسیکرٹری توقیرشاہ سابق وزیر اعظم کے سیکرٹری رہے، آرٹیکل 218 کے مطابق نگران سیٹ اپ غیر جانبدار ہو، استدعا ہے کہ نگراں حکومت میں جانبدار وزرا اور مشیر کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

  • چند دن رہ گئے، الیکشن کمیشن کی تمام ووٹرز کو ہدایات

    چند دن رہ گئے، الیکشن کمیشن کی تمام ووٹرز کو ہدایات

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ میں نام،پتہ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کیلئے25اکتوبر کی تاریخ مقرر ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 25اکتوبرکے بعد ووٹر فہرستوں میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔ ووٹ کے اندراج ،منتقلی، درستگی اور اخراج کے لئے دی گئی مہلت میں صرف10دن باقی رہ گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی فہرستوں کو غیر منجمد کیا تھا اور شہریوں سے اپیل کی تھی کہ فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستی کروالی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بطور رجسٹریشن آفیسر تعینات ہیں، ووٹ اندراج میں تمام افراد کو مکمل سہولت کاری فراہم کی جارہی ہے، ووٹ کا اندراج اور منتقلی فارم 21 پر ہوتی ہے، اگر کوائف یا ایڈریس میں کوئی غلطی ہو وہ بھی درست کی جا سکتی ہے، انتخابی فہرستوں کو ملک بھر میں 20 جولائی 2023 کو منجمد کر دیا گیا تھا، ووٹ کا اندراج ووٹر کے شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا موجودہ پتہ پر کیا جاتا ہے۔

  • عام انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کا اہم اجلاس طلب

    عام انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کا اہم اجلاس طلب

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 17 اکتوبر کو سندھ میں انتخابی تیاریوں سے متعلق اجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کی تیاری سے متعلق اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، اس اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ پولیس اجلاس کو عام انتخابات کے لیے صوبے کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

    یاد رہے کہ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات جنوری کے آخر میں ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ انتخابی حلقوں کی حتمی فہرست اگلے ماہ کی 30 تاریخ کو طے کی جائے گی اور اسی وقت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پہلے اعلان کیا تھا کہ عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔

  • الیکشن کمیشن آج ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری دے گا

    الیکشن کمیشن آج ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری دے گا

    اسلام آباد : قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئےابتدائی حلقہ بندیاں پر کام 15 دن پہلے ہی مکمل کرلیا گیا ، الیکشن کمیشن آج ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے عملے نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام پندرہ دن پہلے مکمل کرلیا، الیکشن کمیشن آج ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری دے گا۔

    چیف الیکشن کمشنراورارکان کی منظوری کے بعد ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست آج جاری کی جائے گی۔

    حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات ستائیس ستمبر سے اٹھائیس اکتوبر تک دائرہوسکیں گے ، پچیس نومبر تک اعتراضات کی سماعت ہوگی، جس کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست تیس نومبر کو جاری کرے گی، چون دن کا انتخابی شیڈول دیاجائے گا۔

    پنجاب میں قومی اسمبلی کا کوٹہ نولاکھ پانچ ہزارپانچ سو پچانوے ، سندھ میں قومی اسمبلی کا کوٹہ نولاکھ تیرہ ہزار، کےپی اسمبلی میں قومی اسمبلی کا کوٹہ نولاکھ سات ہزارنوسوتیرہ کی آبادی پر مشتمل ہوگا۔

    بلوچستان میں قومی اسمبلی کا کوٹہ نولاکھ تیس ہزار 900 ہوگا جبکہ اسلام آباد کیلئے قومی اسمبلی کا کوٹہ 7 لاکھ ستاسی ہزار 954 رکھا گیا ہے۔

    اسی طرح پنجاب صوبائی اسمبلی کیلئے کوٹہ چار لاکھ انتیس ہزار نوسو انتیس ، سندھ اسمبلی کےحلقےکا کوٹہ چارلاکھ آٹھائیس ہزار 431 ، کے پی اسمبلی کے حلقے کا کوٹہ تین لاکھ پچپن ہزار 270 ، بلوچستان اسمبلی کے حلقے کا کوٹہ دو لاکھ بانوے ہزار سینتالیس رکھا گیا ہے

  • الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کر دی

    الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کر دی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کر دی، جس کے تحت انتخابات سے متعلق پٹیشن ایک لاکھ روپے کے عوض فائل کی جاسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری دے دی ، الیکشن رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی گئی۔

    رولز میں تبدیلی کے تحت انتخابات سے متعلق پٹیشن ایک لاکھ روپے کے عوض فائل کی جا سکے گی اور الیکشن کمیشن کیس پر 180روزمیں فیصلہ سنائے گا، دوران سماعت التوا مانگنے پر 10 ہزار سے 50 ہزار جرمانہ کیا جائے گا۔

    رولز میں تبدیلی میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے جرمانے حکومتی خزانے میں جمع ہوں گے اور سماعت میں 3 روز سے زیادہ کا التوا نہیں ملے گا۔

    الیکشن کمیشن نے 5 نئے فارم بھی جاری کر دیے ہیں ، ترمیم شدہ رولز پر 15 روز میں اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے۔

    امیدواروں کیلئے الیکشن اخراجات کیلئے بینک اکاونٹ سے متعلق رولز میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے ، جس کے تحت امیدوار کو انتخابی اخراجات کے لیے الگ بینک اکاونٹ کھولنا ہو گا، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کا مشترکہ اکاونٹ قابل قبول نہ ہو گا۔

    تبدیلی کے مطابق ریٹرننگ افسر امیدوار کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے آفس میں رزلٹ فراہم کرے گا۔

    اس کے علاوہ پوسٹل بیلٹ سے بھی رولز میں تبدیل کئے گئے ہیں ، پوسٹل بیلٹ کو الگ الگ پیکٹس میں سیل کر کے متعلقہ آر او کو بھیجا جائے گا۔

    رولزتبدیلی کے تحت پوسٹل بیلٹ الیکشن ڈے سے پہلے آر او کو نہ ملنے پر ووٹس گنتی میں شمار نہیں ہوں گے اوررات 2 بجے تک رزلٹ میں تاخیر پر آر او فوری الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا، آر او تاخیر کی وجوہات سے بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آر او امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ حوالے کرے گا اور آر او نتائج کےلیے فارم 47، 48، 49 خود مرتب کر کے سیل کرے گا جبکہ امیدوار انتخابی اخراجات کا ریکارڈ خود مرتب اور حوالے کرے گا۔

    رولز تبدیلی کے تحت امیدوار انتخابی مہم پر مالی اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے الگ بینک اکاونٹ کھولنے کا پابند ہو گا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی الیکشن سے 15 روز پہلے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی پابند ہو ں گی اور سیاسی جماعتیں کو انٹرا پارٹی الیکشن کے 7 روز بعد تفصیل جمع کرانا لازم قرا دیا گیا ہے۔

  • الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

    الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا اور کہا 27ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حوالے اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرادیئےجائیں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن 27ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا اور حلاقہ بندیوں کی حتمی فہرست30نومبر کو شائع کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست کی اشاعت کے54 دن کےبعد جنوری کے آخر ی ہفتے میں انتخابات ہوں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل ملک میں انتخابات سے متعلق غیریقینی صورتحال کے خاتمے کے لیے الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انتخابات کا قبل ازوقت شیڈول جاری کرنے پرغور شروع کردیا تھا۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مجوزہ انتخابی شیڈول الیکشن کمیشن کوبھجوا دیا گیا ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل دسمبر سے شروع ہوگا۔

  • عام انتخابات : الیکشن کمیشن کا  2 ہزار لیپ ٹاپس کی خریداری کیلئے معاہدہ

    عام انتخابات : الیکشن کمیشن کا 2 ہزار لیپ ٹاپس کی خریداری کیلئے معاہدہ

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں آر اوز کو نئے لیپ ٹاپس دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 ہزار لیپ ٹاپس کی خریداری کیلئے معاہدہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہے ، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں آر اوز کو نئے لیپ ٹاپس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 2 ہزار لیپ ٹاپس کی خریداری کیلئےایچ ای سی سےمعاہدہ کر لیا ہے ، ایچ ای سی عام انتخابات کیلئے2 ہزار لیپ ٹاپ الیکشن کمیشن کو دے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تمام آر اوز کو نئے لیپ ٹاپ مہیا کرے گا، لیپ ٹاپ خریداری سے متعلق گزشتہ روزہائیرایجوکیشن کمیشن سے معاہدہ طےپایا۔

    ہائیر ایجوکیشن کمیشن جدید لیپ ٹاپ الیکشن کمیشن کو عالمی سطح سے خرید کر دے گا۔

  • ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی؟ الیکشن کمیشن نے بتا دیا

    ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی؟ الیکشن کمیشن نے بتا دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے، ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ، 69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز رجسٹرڈ تھے، اب یہ تعداد 12 کروڑ، 69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزار 14 ہے، جب کہ مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار258 ہے، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 ہے، اور سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 ہے، بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 594 ہے، اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 554 ہے۔

    ملک میں 18 سے 35 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ 95 ہزار 197 ہے، 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708 ہے، 46 سے 55 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 28 ہے، 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 66 سال سے زائد عمر والے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 80 ہے۔

  • حلقہ بندیوں کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی تیاری ، الیکشن کمیشن افسران  پریشان

    حلقہ بندیوں کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی تیاری ، الیکشن کمیشن افسران پریشان

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن افسران حلقہ بندیوں کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی تیاری پر پریشان ہیں، افسران کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکسٹرا بوجھ ڈال رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے افسران کو حلقہ بندیوں کیساتھ انتخابی فہرستوں کی تیاری کی ہدایت کردی ، حلقہ بندیوں کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی تیاری پرالیکشن کمیشن افسران پریشان ہیں۔

    افسران نے مؤقف میں کہا کہ انتخابی فہرستیں حلقہ بندیوں کے بعد تیارکی جاتی ہیں، حلقہ بندیوں کے ساتھ انتخابی فہرستیں تیارنہیں ہو سکتیں ، انتخابی فہرستیں حلقہ بندیوں کے بعد دوبارہ تیار کرنا پڑیں گی۔

    افسران کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن افسران پر ایکسٹرا بوجھ ڈال رہا ہے، کچھ عرصہ قبل بھی فہرستیں تیار کرائی گئیں، حلقہ بندیاں مکمل ہونے کےبعدووٹرز کے بلاک کوڈز بھی بدل جائیں گے، بلاک کوڈز بدل جانے پر دوبارہ انتخابی فہرستیں تیار کرنا پڑیں گی۔

  • انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، وزرائے قانون کے اجلاس میں اتفاق

    انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، وزرائے قانون کے اجلاس میں اتفاق

    اسلام آباد: وفاقی اور چاروں صوبائی وزرائے قانون نے انتخابی شیڈول سے متعلق الیکشن کمیشن کے اختیار پر اتفاق رائے کر لیا، وزرائے قانون کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر قانون احمد عرفان کی سربراہی میں چاروں صوبائی وزرائے قانون کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے آئندہ عام انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزارت قانون کے اجلاس میں انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا، فیصلہ کیا گیا کہ آئین کی کسی بھی شق کو دیگر متعلقہ دفعات سے الگ کر کے نہیں پڑھا جا سکتا، اور آئین کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد اور تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا واحد اختیار ہے۔

    اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا کہ عام انتخابات، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن ہونے چاہئیں۔

    وزرائے قانون نے اجلاس میں اس پر بھی اتفاق رائے کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آزاد آئینی ادارہ ہے، اس لیے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے انتخابی شیڈول کے تعین میں اختیار کا احترام کریں۔