Tag: الیکشن کمیشن

  • الیکشن کمیشن آج  انتخابی عمل پر ایم کیو ایم  اور جماعت اسلامی  سے مشاورت کرے گا

    الیکشن کمیشن آج انتخابی عمل پر ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سے مشاورت کرے گا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آج انتخابی عمل پر ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سے مشاورت کرے گا، سیاسی جماعتوں کا وفد گیارہ بجے الیکشن کمیشن آفس پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن آج انتخابی عمل پر ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سے مشاورت کرے گا۔

    ایم کیو ایم کا وفد ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں آج صبح گیارہ بجے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کرے گا، وفد میں جاوید حنیف ،اظہارالحسن، صادق افتخاراور فرحان چشتی شامل ہوں گے۔

    جماعت اسلامی کا وفد امیرالعظیم کی سربراہی میں پانچ اراکین پرمشتمل ہوگا، وفد میں پروفیسر محمد ابراہیم، میاں محمد اسلم ، ڈاکٹر فریداحمد پراچہ اور نصراللہ رندھاوا شامل ہوں گے۔

    سیاسی جماعتوں کے وفد سےانتخابات کےشیڈول سے متعلق اور الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کےروڈ میپ مشاورت کی جائے گی

    ملاقات میں حلقہ بندیوں، اور انتخابی امور پر گفتگو ہوگی جبکہ صاف ، شفاف الیکشن کا انعقاد سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

    الیکشن کمیشن کل پیپلز پارٹی سے مشاورت کیلئےدعوت نامہ ارسال کر چکا ہے جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی،ن لیگ، جے یو آئی کے وفود پہلے ہی الیکشن کمیشن سے مشاورت کر چکے ہیں۔

  • ن لیگ کی الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا عمل جلدی مکمل کرنے کی تجاویز

    ن لیگ کی الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا عمل جلدی مکمل کرنے کی تجاویز

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا عمل جلدی مکمل کرنے کی تجاویز دے دی اور کہا نومبرتک حلقہ بندیاں مکمل کرکےانتخابی شیڈول جاری کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفد کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا، ملاقات میں ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا عمل جلدی مکمل کرنے کی تجاویز دے دی۔

    ن لیگ نے تجویز دی کہ حلقہ بندیوں کا عمل 15 سے 20 دن قبل مکمل ہوسکتا ہے، نئی ووٹر لسٹوں کو ساتھ مرتب کرسکتے ہیں، نومبرتک حلقہ بندیاں مکمل کرکےانتخابی شیڈول جاری کیاجاسکتاہے، اس عمل سے جلدی انتخابات ممکن ہوسکیں گے۔

    ن لیگ وفد کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق جتنا جلدی الیکشن ہو ملک کیلئے بہتر ہے، ہماری تجویز پر الیکشن کمیشن مثبت جواب دیا،الیکشن کمیشن اپنی صلاحیت ،اہلیت دیکھ کر جلد انتخابات کی کوشش کرے گا۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن بھی چاہتا ہے کہ سیاسی عمل جاری رہے ،الیکشن کمیشن بھی یہ ذمہ داری جلد نبھانے کی خواہاں ہے اور آئین اور قانون 90 دن میں انتخابات کرانے کا کہتا ہے۔

    وفد کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے مطابق نئی مردم شماری کےسرکاری نتائج کے بعد نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں، امریکی سفیر کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات الگ معاملہ ہے، انتخابات اندرونی معاملہ ہے امریکی سفیرکی ملاقاتیں اثر انداز نہیں ہوں گی۔

  • الیکشن کمیشن آج انتخابی عمل پر مسلم لیگ ن سے مشاورت کرے گا

    الیکشن کمیشن آج انتخابی عمل پر مسلم لیگ ن سے مشاورت کرے گا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کا 7 رکنی وفد آج چیف الیکشن کمشنر وممبران سے ملاقات کرے گا، جس میں انتخابات کے شیڈول اور تاریخ سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آج انتخابی عمل پر مسلم لیگ ن سے مشاورت کرے گا ، ن لیگ کا 7 رکنی پارٹی وفد آج صبح 11 بجےچیف الیکشن کمشنر وممبران سے ملاقات کرے گا۔

    وفد میں احسن اقبال، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، زاہدحامد،راناثنااللہ ، خواجہ سعدرفیق، انجینئر امیر مقام اور عطااللہ تارڑ شامل ہیں۔

    ملاقات میں ن لیگی وفد سے انتخابات کے شیڈول اور تاریخ سے متعلق مشاورت کی جائے گی اور الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر بھی مشاورت کرے گا۔

    الیکشن کمیشن 29 اگست کو پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی مشاورت کادعوت نامہ ارسال کرچکا ہے جبکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفد نے الیکشن کمیشن سے مشاورت کی تھی۔

    گذشتہ روز ملک میں آئندہ عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفد سے ملاقاتیں کی تھی۔

    بیرسٹر علی ظفر نے بتایا تھا کہ ہم نے ملاقات میں 90 روز کے اندر الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کا مطالبہ سامنے رکھ دیا، مولانا عبدالغفور حیدری بولے ہم آئین کے دائرے میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

    مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ ہماری چیف الیکشن کمشنر سے ایک گھنٹہ سے زائد ہماری مشاورت جاری رہی جس میں ہم نےالیکشن کمیشن کو اپنا مؤقف دہرایا کہ ہم آئین کے دائرے میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

  • صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط ، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط ، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سےچیف الیکشن کمشنرکو لکھے گئے خط کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ممبران و سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں صدر مملکت کےدعوت نامے سمیت الیکشن کی تاریخ سے متعلق آئینی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    گذشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کیلیے چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھا تھا ، جس میں ملاقات کی دعوت دی گئی تھی۔

    صدر مملکت کی جانب سے لکھے گئے خط میں چیف الیکشن کمیشنر کو آج یا کل ملاقات کی دعوت گئی تاکہ اس میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جا سکے.

    عارف علوی نے خط میں لکھا تھا کہ 9 اگست کو سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کی، صدر آرٹیکل 48 فائیو کے تحت اسمبلی تحلیل کے بعد 90 دن میں الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کا پابند ہے۔

  • عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

    لاہور: ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین کمیشن کی کارروائی میں حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے تحریک انصاف کے سربراہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن میں کارروائی کو چیلنج کیا گیا تھا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی لیکن اس پر حتمی فیصلہ کرنے سے اسے روک دیا۔

    عدالت نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا دی اور سفارش کی کہ کیس کو سماعت کے لیے لارجر بنچ کے روبرو پیش کیا جائے۔

    سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں استدعا کی گٸی تھی کہ تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں لہٰذا وہ کسی کے خلاف توہین عدالت کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔

  • شیری رحمان کا الیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ

    شیری رحمان کا الیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

    پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حالیہ اعلان سے ظاہر ہوتا ہے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں میں 4 ماہ لگیں گے، الیکشن کمیشن کا یہ اعلان ہمارے لئے تشویش اور مایوسی کا باعث ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے اور جاری کردہ شیڈول پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرے، اسمبلیوں کی جلد تحلیل کرنےکا مقصد تیاریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت فراہم کرنا تھا۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز  پارٹی نے سی سی آئی کے اجلاس میں نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کی توثیق کی تھی، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ موجودہ نشستیں تبدیلی نہیں ہونگی، ہم نے نئی مردم شماری کی بنیاد پر عام انتخابات کرانے پر رضامندی ظاہر کی۔

    پیپلز پارٹی کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں تبدیلی نہیں ہونی، حلقہ بندیوں کا عمل جلد مکمل کیا جائے، پی پی اور اسکے ووٹرز انتخابات کی تاریخ کے منتظر  تھے، حلقہ بندیوں کے شیڈول کے نہیں۔

     شیری رحمان نے مزید کہا کہ انتخابات میں تاخیر ملک میں سیاسی غیر یقینی، عدم استحکام کا باعث بنے گی، آئین الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز میں انتخابات کرائے ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

  • نگراں حکومت پالیسی سے متعلق بڑے فیصلے نہیں لے سکتی، الیکشن کمیشن

    نگراں حکومت پالیسی سے متعلق بڑے فیصلے نہیں لے سکتی، الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت پالیسی سے متعلق بڑے فیصلے نہیں لے سکتی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کی نگراں حکومت کو بڑےاقدامات سے متعلق فیصلے لینے پر خبردار کیا ہے، الیکشن کمیشن کا خط میں کہنا تھا کہ پنجاب کی نگراں حکومت بڑے اقدامات سے متعلق فیصلے لے رہی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں حکومت پالیسی سے متعلق بڑے فیصلے نہیں لے سکتی، نگراں حکومت کا کام صرف ڈے ٹو ڈے افیئرز چلانا ہے۔

    ڈپٹی کمشنرز گرین بیلٹ پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی دے رہے ہیں، یہ کام نگراں حکومت کا نہیں صرف منتخب حکومت ایسے فیصلے کر سکتی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی دینا فوری طور پربند کیا جائے، ڈپٹی کمشنرزکو اس حوالے سے فوری ہدایات جاری کی جائیں۔

    الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن توقع کرتا ہے کہ نگراں حکومت آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرے گی۔

  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے گوشوارے مانگ لیے

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے گوشوارے مانگ لیے

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے مالی سال کے گوشوارے مانگ لیے، گوشوارے 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کے 90 دنوں کے اندر ہونے کے تو کوئی امکانات نظر نہیں آرہے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے مالی سال کے گوشوارے طلب کرلیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ مالی سال 23-2022 کے لیے گوشوارے 29 اگست تک جمع کرائے جائیں، آمدنی، اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثے اور واجبات کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو، تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق فارم ڈی پر جمع کرائی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات 90 دن کے اندر نہیں ہو سکتے۔

    ملک بھر میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ادارے پر لازم ہے کہ وہ نئی حلقہ بندیاں کرے جس کی 14 دسمبر کو حتمی اشاعت کی جائے گی۔

  • الیکشن کمیشن کی آج اہم بیٹھک، نئی حلقہ بندیوں سے  متعلق حتمی فیصلہ ہونے کا امکان

    الیکشن کمیشن کی آج اہم بیٹھک، نئی حلقہ بندیوں سے متعلق حتمی فیصلہ ہونے کا امکان

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں سے متعلق ایک اور اہم بیٹھک آج ہوگی ، جس میں نئی حلقہ بندیاں کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس آج پھر ہوگا، جس میں نئی حلقہ بندیوں سےمتعلق فیصلے کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کا احوال سامنے آیا تھا ، ذرائع نے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن کے3اجلاس میں نئی حلقہ بندیاں کرانے سے متعلق تجاویز دی گئیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ قانونی ٹیم نے الیکشن سے پہلےحلقہ بندیوں کوضروری قراردیا اور رائے دی کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے بغیر الیکشن نہیں کرانے چاہیں۔

    قانونی ٹیم نے آئین کے آرٹیکل51 اورالیکشن ایکٹ کےسیکشن 17 کاحوالہ دیا، الیکشن کمیشن ارکان نے رائے دی کہ موجودہ حالات میں شفاف انتخابات بڑاچیلنج ہے، پرانی حلقہ بندیوں پراعتراضات پرغورکرناضروری ہے۔

    ذرائع کے مطابق منظوری کی صورت میں حلقہ بندیوں پرہرصوبےکیلئےالگ کمیٹی قائم کی جائےگی اور حلقہ بندیوں کےلیےکم ازکم4 ماہ کاوقت درکارہوگا۔

  • الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کے قیام تک ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی

    الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کے قیام تک ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کے قیام تک ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی لگا دی اور کہا نگراں حکومت کی تشکیل کےبعدٹرانسفرپوسٹنگ ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی سطح پر پوسٹنگ اور ٹرانسفرپرپابندی لگا دی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔

    جس میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اوروفاقی کابینہ تحلیل ہو چکی ہے، نگران سیٹ اپ کی تشکیل تک ٹرانسفر پوسٹنگ روک دی جائے ، جلد نگراں وزیراعظم اور کابینہ کی تشکیل ہو جائے گی۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ علم میں آیا ہےبڑے پیمانے پرٹرانسفر پوسٹنگ کی منصوبہ بندی ہے، نگراں حکومت کے آنے تک ایسے اقدام سے گریز کیا جائے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی تشکیل کےبعدٹرانسفرپوسٹنگ ہوسکتی ہے۔