Tag: الیکشن کمیشن

  • پیپلز پارٹی نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندش کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی

    پیپلز پارٹی نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندش کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندش کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر جا کر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندش کے خلاف درخواست دے دی، درخواست شیری رحمان نے جمع کرائی۔

    شیری رحمان نے اس موقع پر کہا کہ انتخابات کے روز انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورکس کی بندش پر انھیں تشویش ہے، موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا جمہوریت اور انتخابی عمل کی نفی کرے گا۔

    الیکشن 2024 پاکستان: پولنگ کی مکمل کوریج اور معلومات – لائیو

    شیری رحمان نے کہا پارٹی اور امیدوار کو پولنگ ایجنٹس سے رابطہ رکھنا ہوتا ہے، پولنگ ایجنٹس اپنی شکایات ہم تک کیسے پہنچائیں گے؟ س لیے الیکشن کمیشن انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک فوری بحال کروائے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وکلا عدالت میں بھی اس حوالے سے ایک پٹیشن جمع کرائیں گے۔

  • کراچی : الیکشن کمیشن کا این اے 232 کورنگی میں بیلٹ پیپرز چھیننے کا نوٹس

    کراچی : الیکشن کمیشن کا این اے 232 کورنگی میں بیلٹ پیپرز چھیننے کا نوٹس

    کراچی : الیکشن کمیشن نے این اے 232 کورنگی میں بیلٹ پیپرز چھیننے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 232کورنگی میں بیلٹ پیپرزچھیننے کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمشنر سندھ نے آراو اور ڈی ایم او سے رپورٹ طلب کرلی۔

    الیکشن کمیشن سندھ نے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے سعود آباد میں ملزمان پریزائیڈنگ افسر سے پولنگ مٹیریل چھین کر فرار ہوگئے تھے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے پیچھے سے پولنگ کا چھینا گیا سامان برآمد کر لیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ این اے 232 کورنگی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 37 میں نامعلوم افراد داخل ہوئے اور پریزائیڈنگ افسر سے پولنگ مٹیریل چھین کر اور فرار ہو گئے۔

    واقعے کے فوری بعد پریزائڈنگ افسر پولیس اسٹیشن پہنچا اور واقعے کی اطلاع دی، جس پر پولیس نے فوری کاروائی کی تو پتہ چلا نامعلوم افراد پولنگ مٹیریل چھین کر اسکول کے پیچھے پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، واقعہ سعود اباد کے پاکستان پبلک اسکول میں پیش آیا۔

  • الیکشن کمیشن نے شکایات کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا

    الیکشن کمیشن نے شکایات کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شکایات کی سنوائی کے لیے ہیلپ لائن نمبر کا اجرا کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن نمبر 051111327000 پر کال کرکے شکایت درج کرائی جاسکتی ہیں۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ عام انتخابات کے پیش نظر 24 گھنٹے ہیلپ لائن پر شکایت درج کرائی جاسکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عام انتخابات کے دوران چاروں صوبوں میں سکیورٹی سے متعلق بھی اہم ہدایت جاری کی ہیں.

    نوٹ: الیکشن کی تمام رپورٹس، خبروں اور تجزیوں کیلیے لنک پر کلک کریں

    چیف الیکشن کمشنر نے چاروں چیف سیکریٹریز اور آئی جیز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ سکندر سلطان راجہ نے چاروں آئی جی صاحبان کو سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ جلد از جلد سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو مکمل کیا جائے، ووٹرز، ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

    انھوں نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے ہدایت کی کہ ایسے واقعات کے فوری تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

  • بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ اور سائز سے متعلق سوشل میڈیا کی ایک ویڈیو پر الیکشن کمیشن کا رد عمل

    بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ اور سائز سے متعلق سوشل میڈیا کی ایک ویڈیو پر الیکشن کمیشن کا رد عمل

    اسلام آباد: بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ اور سائز سے متعلق سوشل میڈیا کی گردش کرنے والی ایک ویڈیو کو الیکشن کمیشن نے گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ اور سائز سے متعلق ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جو گمراہ کن ہے۔

    ترجمان نے کہا بیلٹ پیپر ہمیشہ سے امیدواروں کی تعداد کے لحاظ پرنٹ کیا جاتا ہے، اور سنگل، ڈبل، ٹرپل کالم اور اردو حروف تہجی کی ترتیب میں پرنٹ ہوتا ہے، اس دفعہ بھی اسی ترتیب سے بیلٹ پیپر پرنٹ کیا گیا ہے۔

    الیکشن 2024 پاکستان: فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کیا ہیں؟

    ترجمان کے مطابق معلوماتی ویڈیوز الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور یو ٹیوب چینل پر موجود ہیں، ووٹرز کو الیکشن کمیشن کی جاری کردہ آگاہی ویڈیوز سے استفادہ کرنا چاہیے، اور گمراہ کن ویڈیوز سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

  • حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا گیا

    حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا گیا

    اسلام آباد : پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے نام ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ریکارڈ طلب کیا ہے۔

    مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کوئی فیصلہ نہ لیا جائے، نجکاری کےحوالے سے کابینہ کے فیصلوں ودیگر ریکارڈ مہیا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر سید آصف حسین نے وزیر اعظم کے سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کے نام مراسلہ ارسال کیا تھا اور کہا تھا کہ نگران حکومت کا اسکوپ آئین اور الیکشن ایکٹ میں واضح ہے۔ ایف بی آر کی اصلاحات اہم پالیسی فیصلے میں شامل ہوتی ہے۔ ایف بی آر کی اصلاحات کا معاملہ منتخب حکومت کا اختیار ہے۔

    الیکشن کمیشن کو ان کاموں کی نشاندہی بھی کرنی ہوتی ہے جو نگران حکومت نہیں کر سکتی۔ وزیر اعظم کو مشورہ دیا جائے کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہ کریں۔ایف بی آر میں اصلاحات کا جائزہ عام انتخابات کے بعد منتخب حکومت کے لیے چھوڑ دیں۔

  • الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو ایف بی آر اصلاحات سے پھر منع کردیا

    الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو ایف بی آر اصلاحات سے پھر منع کردیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو ایف بی آر اصلاحات سے ایک بار پھر منع کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کو ایف بی آر اصلاحات سے منع کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کے سیکریٹری کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم ایف بی آر میں اصلاحات نہ کریں۔ ایف بی آر میں اصلاحات کا معاملہ آنے والی منتخب حکومت پر چھوڑ دیں۔

    نگراں حکومت کا کام روزمرہ کے ضروری معاملات کو نمٹانا ہوتا ہے۔ نگراں حکومت کو عوامی دلچسپی کے ضروری معاملات چلانے ہونے ہوتے ہیں۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا کہ بڑی پالیسیوں والے فیصلے نگراں حکومت کو ہنگامی طور پر نہیں کرنے چاہیئں۔ ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہیئں کہ منتخب حکومت پر اثرانداز ہوں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان: الیکشن کمیشن خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنیکا نوٹس لے، سپلا

    الیکشن 2024 پاکستان: الیکشن کمیشن خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنیکا نوٹس لے، سپلا

    کراچی: اساتذہ کی تنظیم سپلا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آر اوز خواتین اساتذہ کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے۔

    سپلا کا کہنا تھا کہ عمر رسیدہ اور بیمار اساتذہ کو بھی الیکشن ڈیوٹی کیلئے طلب کیا جارہا ہے۔ خواتین اساتذہ کی ڈیوٹی بہت دور پولنگ اسٹیشنز میں لگائی جارہی ہے۔

    عہدیداران نے کہا کہ آر اوز نے جو عملہ دیا ان کا نمبر بند یا کہیں ڈیوٹی لگی ہوئی ہے۔ آر اوز اپنی نااہلی چھپانے کیلئے نزلہ اساتذہ پرگرا رہے ہیں۔

  • ’بیلٹ پیپرز کی دوبارہ اشاعت کے لیے کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی چیلنج بن گیا‘

    ’بیلٹ پیپرز کی دوبارہ اشاعت کے لیے کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی چیلنج بن گیا‘

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی دوبارہ اشاعت کے لیے کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی چیلنج بن گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے آج ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جن میں مختلف مسائل پر غور و فکر کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ جن حلقوں میں دوبارہ چھپائی کروانا پڑ رہی ہے، ان کو آخر میں چھاپا جائے گا، دوبارہ چھپائی کاغذ اور پرنٹنگ کارپوریشنز کی استعداد، اور وقت کی دستیابی پر منحصر ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق سیکیورٹی کاغذ دستیاب نہ ہوا تو ان حلقوں میں انتخابات مؤخر کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہوگا، کیوں کہ بیلٹ پیپرز کی دوبارہ اشاعت کے لیے کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی چیلنج بن گیا ہے۔

    الیکشن ڈے پر سندھ کے 10 اضلاع میں تصادم کا خدشہ ہے، رپورٹ

    ای سی پی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے لیے خصوصی کاغذ کی ضرورت 2400 ٹن تھی، بیلٹ پیپر کا سائز کم کر کے اس ضرورت کو 2170 ٹن تک لایا گیا، 2170 ٹن خصوصی کاغذ صرف ایک مرتبہ چھپائی کے لیے بمشکل کافی ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان: ملک کے 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

    الیکشن 2024 پاکستان: ملک کے 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

    اسلام آباد: عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں قائم کیے جانے والے پولنگ اسٹیشنز میں سے اکثر کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں قائم کیے جانے والے کُل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز میں سے 46 ہزار 65 (50 فیصد) اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق حساس، انتہائی حساس قرار دینے والے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 46 ہزار 65 ہے جبکہ 27 ہزار 628 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 18 ہزار 437 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا ہے، پنجاب میں 12 ہزار 580 پولنگ اسٹیشنز حساس 6 ہزار 40 انتہائی حساس قرار دیا گیا جبکہ صرف 32 ہزار 324 پولنگ اسٹیشز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 6 ہزار 545 پولنگ اسٹیشنز کو ’حساس‘ اور 6 ہزار 524 ’انتہائی حساس‘ قرار دیے گئے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ صوبے کے کُل 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 5 ہزار 937 پولنگ اسٹیشنز کو ’نارمل‘ قرار دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے 6 ہزار 166 پولنگ اسٹیشنز حساس، 4 ہزار 143 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا، اور 5 ہزار 388 پولنگ اسٹیشنز نارمل قرار دیا گیا ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں نارمل پولنگ اسٹیشنز کا تناسب 20 فیصد سے بھی کم ہے، پولنگ اسٹیشنز کی کُل تعداد 5 ہزار 28 ہے جن میں سے صرف 961 پولنگ اسٹیشنز کو ’نارمل‘ قرار دیا گیا ہے جبکہ باقی 2 ہزار 337 کو ’حساس‘ اور ایک ہزار 730 کو ’انتہائی حساس‘ قرار دیا گیا ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،  24 امیدواروں  پر جرمانے

    الیکشن 2024 پاکستان : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، 24 امیدواروں پر جرمانے

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر 24 امیدواروں اور لوکل گورنمنٹ کے چیرمین و ڈسٹرکٹ چیرمینوں کو جرمانے کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے سخت ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر 24 امیدواروں اور لوکل گورنمنٹ کے چیرمین و ڈسٹرکٹ چیرمینوں کو جرمانے کردیئے۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بنوں نے پی کے 99 سے اے این پی کے امیدوار نورانی خان کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ کی جانب سے پی کے 39 کے امیدوار اکرام اللہ غازی کے خلاف 10 ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا تاہم امیدواروں نے ریٹرننگ افسروں کی جانب سے عائد جرمانہ سرکاری خزانہ میں جمع کردیا ہے۔

    پنجاب میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان نے امیدوار برائے پی پی 214 شہزاد مقبول بھٹہ اور محمد شریف راجپوت کو 15 ہزار فی کس جرمانہ کیا۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لیہ نے امیدوار برائے پی پی 282 اسامہ گجر کو 20 ہزار جرمانہ عائد کیا۔

    دوسری جانب مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسروں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 7 امیدواروں کو بذریعہ نوٹسز طلب کر لیا ہے۔

    چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور دیگر مواد روزانہ کی بنیاد پر ہٹائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، چاروں صوبوں میں اب تک مختلف خلاف ورزیوں پر امیدواران ودیگر کو 71 نوٹس جاری کئے گئے۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مردان نے این اے 23 کے امیدوار عاقب اسماعیل کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔