Tag: الیکشن کمیشن

  • حکومت بات چیت میں پہل کرکےوسعت قلبی کامظاہرہ کرے، سراج الحق

    حکومت بات چیت میں پہل کرکےوسعت قلبی کامظاہرہ کرے، سراج الحق

    پشاور: جماعت اسلامی نے حکومت کوسنجیدگی کامظاہرہ کرنےاوربات چیت میں پہل کرنے کامشورہ دے دیا۔

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کی موجودہ صورتحال کاذمہ دار الیکشن کمیشن اورحکومت کوقرار دے دیاکہتے ہیں حکومت نے سنجیدگی کامظاہر ہ نہیں اب بھی وقت ہے حکومت ہوش کے ناخن لے، سراج الحق نےبتایا چار نکاتی فارمولے کاجواب ملنے پرلانگ مارچ میں شرکت کرنے یانہ کرنے کافیصلہ کریں گے، سیاسی قوتیں تماشائی بننے کے بجائےمسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں تشدد کامشورہ دینادرست نہیں، سراج الحق نےکہافوج کومداخلت نہیں کرنی چاہئے حالات بھی ایسے نہیں کہ فوج ذمہ داریاں سنبھالے۔

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق کی وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملاقات کی جس میں انہوں نے عمران خان کی جانب سے دی گئی تجاویز کو وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے سراج الحق کو ان تجاویز پر غور کی یقین دہانی کرائی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے سیاسی صورتحال پر سراج الحق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاسی کشیدگی میں جماعت اسلامی کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری قوتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،عوامی قوتوں پر بھی جمہوریت کا احترام فرض ہے اور تمام مسائل کا حل صرف جمہوریت اور مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے،وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سیاست کی بنیاد نفرت یا چپقلش پر نہیں بلکہ باہمی احترام اور جمہوری اصولوں پو ہونی چاہئے۔

  • الیکشن کمیشن میں پولٹیکل فنانس ونگ قائم کرنے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن میں پولٹیکل فنانس ونگ قائم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں پولٹیکل فنانس ونگ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے پولٹیکل فنانس ونگ کے قیام کے لئے تجاویز تیار کرلی ہیں، ذرائع کے مطابق یہ تجاویز انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی، پولٹیکل فنانس ونگ کے قیام کے بعد سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کرائی جائے گی، اراکین اسمبلی کے انتخابی اخراجات کی بھی تحقیقات کرائی جائی گی۔

  • استعفوں کی صورت میں90 دن کے اندرالیکشن کرادیں گے، الیکشن کمیشن

    استعفوں کی صورت میں90 دن کے اندرالیکشن کرادیں گے، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کاکہناہےکسی جماعت کے اراکین پارلیمنٹ نے استعفے دیئے تونوے دن میں الیکشن کرادیں گے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کاکہناہے کسی بھی سیاسی جماعت کے اراکین پارلیمنٹ نے استعفے دیئے تو ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے،اسمبلی مدت پوری کرے توساٹھ روز میں انتخابات کرائے جاتے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن کہتے ہیں اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کونوے دن درکارہوتے ہیں ضرورت پڑی تو خالی نشستوں پرتین ماہ میں میں الیکشن کراسکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا تکنیکی مسائل کے باعث بعض حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہوسکی، ان کاکہناتھا حکومت انتخابی عذرداریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن یاٹریبونل کوہدایات نہیں کرسکتی، کوشش ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ایک ہی قسم کی سیاہی استعمال ہو۔

  • تحریک انصاف نےآرٹیکل245 کا نفاذ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

    تحریک انصاف نےآرٹیکل245 کا نفاذ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے آرٹیکل دوسوپینتالیس کے نفاذ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا،چودہ اگست کوسونامی اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوگا۔

    اسلام آبادمیں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں اہم فیصلےکئے گئے،اعلامیہ میں کہاگیاہےکہ تحریک انصاف کی تاریخ پرامن مارچ اورمظاہروں کی ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت تمام محاذوں پرناکام ہوچکی ہے،چودہ اگست کو اسلام آبادمیں آرٹیکل دوسوپینتالیس نافذ کیا گیا تو اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔۔جمہوری اور سیاسی مارچ کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے فوج کو ملوث کرناغیراخلاقی اور ناقابل قبول ہے۔۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فوج قومی ادارہ ہے،ن لیگ کی حکومت اس کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال نہیں کرسکتی۔۔

  • نواز شریف,عمران خان امدادی کرکٹ میچ کھیلنے پر رضامند

    نواز شریف,عمران خان امدادی کرکٹ میچ کھیلنے پر رضامند

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان نے شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کیلئے امدادی میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
    مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شمالی وزیرستان کے آپریشن سے متاثرین کی امداد کیلئے ایک نمائشی میچ کا اہتمام کیا ہے، جو آئندہ ماہ کھیلا جائے گا۔ میچ میں تاخیر کی وجہ گراؤنڈ کا دستیاب نہ ہونا ہے، جس کے باعث یہ امدادی میچ دورہ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے کے بعد ہوگا۔ جس میں وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ اس میچ سے ہونے والی آمدنی آپریشن متاثرین کو دی جائے گی۔