Tag: الیکشن کمیشن
-
خیبرپختونخوا میں بائیومیٹرک سسٹم کا معاملہ تعطل کا شکار
خیبرپختونخوا میں بائیومیٹرک سسٹم کا استعمال سرخ فیتے کی نذر ہوگیا، نادرا نے الیکشن کمیشن کو جھنڈی کرادی، نادرا کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مشینیں خود خریدے۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ تو تعطل کا شکار ہے لیکن بائیومیٹرک سسٹم جس کا ڈھنڈورا ایک عرصے سے پیٹا جارہا ہے، اسکا استعمال بھی سرد خانے کی نذر ہوتا دکھائی دے رہاہے۔
نادرا نے بائیومیٹرک مشینیں خریدنے سے انکار کردیا ہے، نادرا نے الیکشن کمیشن کو صاف کہہ دیا ہے کہ وہ مشینیں خریدے، نادرا سافٹ ویئرکی انسٹالیشن کے لیے تیار ہے، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چین سے خریدی گئی مشین میں سافٹ ویئرانسٹال کرکے الیکشن کمیشن کو پریزینٹیشن دی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری اور ان کے استعمال تک کی تمام ذمہ داری نادرا کو ملنی چاہئے۔
-
ہری پور: الیکشن کمیشن کا 7پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم
الیکشن کمیشن نے این ا ے 19 ہری پور میں سات پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 19 میں سات پولنگ اسٹیشنوں پر 29 جنوری کو دوبارہ پولنگ ہوگی، ان میں پولنگ اسٹیشنوں نمبر 271,274,256,276،289 ,342 اور 395 شامل ہیں۔
الیکشن ٹریبونل نے دوبارہ پولنگ کا فیصلہ عمر ایوب کی درخواست پر فیصلہ کیا تھا، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے81 کے چار پولنگ اسٹیشنز پر بھی دوبارہ پولنگ کے احکاما ت جاری کیے ہیں۔
ان میں پولنگ اسٹیشن نمبر 55,62 ,64 اور 98 پر اٹھائیس جنوری کو پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
-
بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا، ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول آئندہ کچھ روز میں جاری کردیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لئے انتخابی شیڈول آئندہ کچھ روز میں جاری کردیا جائے گا۔
ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن کا کہنا تھا کہ پانچ سو انسٹھ میں سے تین سو تینتس نشستوں پر کسی امیدوار نے کاغذات داخل نہیں کرائے تھے، جس کے باعث یہاں انتخابات نہیں ہوئے۔
ان خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے، شیر افگن نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے بلدیاتی انتخابات کے لئے قانون سازی مکمل کرکے فروری کے پہلے ہفتے میں تفصیلات فراہم کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے۔