Tag: الیکشن کمیشن

  • بینکاک:احتجاج کے دوران رہنماؤں کا شیناواترا کے استعفے پر اصرار

    بینکاک:احتجاج کے دوران رہنماؤں کا شیناواترا کے استعفے پر اصرار

    حکومت کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کے بائیکاٹ اور الیکشن کمیشن کی درخواست کے باوجود ملک میں انتخابات دو فروری کو ہی ہوں گے۔.

    وزیراعظم ینگ لک شیناواترا اور کابینہ کے اراکین کے جاری ایک اجلاس کے مطابق تھائی لینڈ حکومت نے ملک میں ہونے والے انتخابات ملتوی ہونے کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات دو فروری کو ہی ہونگے اور انتخابات ملتوی کرنے کا اختیار ان کے پاس نہیں ہے۔

    دوسری طرف حزب اختلاف کے رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت سے انکارکردیا تھا، دارالحکومت بینکاک میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے ملک میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    اس سے قبل مظاہرین نے وزیراعظم ینگ لک شیناواترا کو اقتدار سے علیحدہ کرنے کے لئے بینکاک کو مفلوج کرنے کی دھمکی دی تھی، مظاہروں کو مزید تیزکرنے کو کہا تھا، جس کے باعث بینکاک کی سڑکوں پر ٹریفک میں کمی دیکھی جارہی ہے، مظاہرین نے متعدد اہم چوراہوں کو بند کر رکھا ہے۔

  • پنجاب اور سندھ میں نئے شیڈول کیلئے مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

    پنجاب اور سندھ میں نئے شیڈول کیلئے مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کی انتخابی عمل منسوخ کر کے نئے شیڈول کیلئے آئندہ ہفتے مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بروقت انتخابات نہیں ہوسکتے، صوبے کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

    سندھ اور پنجاب میں انتخابی عمل منسوخ کردیا، جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی کوئی حیثیت نہیں رہی، انتخابی فہرستیں بھی غیر منجمد کردی گئیں، الیکشن کمیشن نے نئے شیڈول کیلئے صوبوں سے رابطہ کرلیا، آئندہ ہفتے پھر مشاورتی بیٹھک ہوگی۔

    ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کے ساتھ نیا انتخابی عمل شروع ہوگا، شیرافگن نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات وقت پرنہیں ہوسکتے، حلقہ بندیاں جنوری کے آخر تک ہوں گی، خیبرپختونخوا حکومت کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

    ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں بائیومیٹرک نظام کا فیصلہ بھی نہیں ہوسکا، پچاس ہزار بائیومیٹرک مشینوں کی خریداری پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق قانون سازی نہ ہونے کے باعث اسلام آباد اور کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید وقت مانگ لیا گیا ہے۔
       

  • پنجاب اور سندھ کی انتخا بی فہرستیں غیرمنجمد کر دی گئیں

    پنجاب اور سندھ کی انتخا بی فہرستیں غیرمنجمد کر دی گئیں

    الیکشن کمیشن نےپنجاب اورسندھ کی انتخابی فہرستیں غیرمنجمد کردیں، اب ووٹ کا اندارج کر ایا جاسکے گا،  بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بھی آج ہورہا ہے۔

    پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کےبعدالیکشن کمیشن نےدونوں صوبوں کی انتخابی فہرستیں غیرمنجمدکردیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی منسوخی کے بعد انتخابی فہرستوں کو منجمند نہیں رکھا جا سکتا۔

    نئے شیڈول کے جاری ہونے تک نئے ووٹرز کا اندراج کیا جاسکے گا۔جبکہ ووٹر اپنے ووٹ میں تبدیلی اور منتقلی بھی کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کے بعد انتخاباتی  فہرستیں ایک بار پھر غیر منجمند کر دی جائے گی۔
       

  • سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا شیڈول بنانے کی اجازت

    سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا شیڈول بنانے کی اجازت

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا درد سر کم کر دیا، الیکشن کمیشن کو سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل کرنے کی اجازت مل گئی۔

    سندھ اور پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دوسری بار منسوخ کر دیا گیا، سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حلقہ بندیاں غیر قانونی قرار دیئے جانے اور پرنٹنگ کارپوریشن کی جانب سے بیلٹ پیپر مقررہ وقت میں چھاپ کر دینے سے معذرت کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

    عدالت کو اپنی مشکلات بتائیں اور بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں میں توسیع کی درخواست کر ڈالی، سپریم کورٹ نے درخواست کو باوقار طریقے سے سنا اور الیکشن کمیشن کو اسکی سہولت کے مطابق نیا شیڈول جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

    درخواست کی سماعت جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، اب بلدیاتی امیدواروں کو نئے شیڈیول کا انتظار کرنا ہوگا۔
           

  • پیپلز پارٹی سندھ کے وفد کی رکن الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمیشنر سے ملاقات

    پیپلز پارٹی سندھ کے وفد کی رکن الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمیشنر سے ملاقات

    پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر کی قیادت میں ایک وفد نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں رکن الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمیشنر سے ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ حدبندیوں سے متعلق معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر نظر ثانی کی جائے ،ملاقات میں بلدیاتی امور سے متعلق تحریری طور پر بھی الیکشن کمیشن کو شکایات سے آگاہ کیا گیا الیکشن حکام کا کہنا تھا کہ ان تمام امور پر الیکشن کمیشن کے اجلاس میں بات کی جائے گی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔

    تاج حیدر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو عدالت گئے تاہم پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات ہر صورت میں جماعتی بنیادوں پر کرائے گی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر عمل درآمد جاری ہے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی واضح گائیڈ لائن فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے میں مشکلات کا سامنا ہے اورسندھ بھر میں پچیس سے تیس فیصد امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ان کی قاونی پوزیشن کیاہوگی اس پر بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا۔

     

  • سندھ ،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، سپریم کورٹ نے نئی تاریخیں دے دیں

    سندھ ،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، سپریم کورٹ نے نئی تاریخیں دے دیں

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے سندھ میں تئیس فروری اور پنجاب میں تیرہ مارچ کی نئی تاریخیں دے دیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدالتی فیصلوں، اتنظامی تبدیلیوں اور سیکورٹی پرنٹنگ پریس کی جانب سے بیلٹ پیپرز کی بروقت فراہمی سے معذرت کے باعث سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے دی گئی تاریخوں میں مہلت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں استعمال ہونے والے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئے تین ہفتے درکارہیں، جس کے باعث سندھ میں بلدیاتی انتخابات تیئس فروری جبکہ پنجاب میں تیرہ مارچ کو کرا ئے جاسکتے ہیں۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ اس مقصد کے لئے سندھ اور پنجاب میں دیئے گئے انتخابی شیڈول کو منسوخ کرنا ہوگا جبکہ نیا شیڈول سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں تیار کیا جائے گا۔

    سپریم کورٹ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے سندھ میں بلدیاتی انتخابات تیئس فروری اور پنجاب میں تیرہ مارچ کی تاریخ کی منظوری دیتے ہوئے فریقین کو طلب کرلیا ، مقدمے کی سماعت ستائیس جنوری کو ہوگی ۔

  • الیکشن کمیشن کا انتخابات کی تاریخ میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    الیکشن کمیشن کا انتخابات کی تاریخ میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    بلدیاتی انتخابات کے عمل میں پے در پے تبدیلیوں کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    ملک میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات حلق کی ہڈی بن گئے، پہلے سیاسی جماعتوں نے عدالت سے رجوع کیا، عدالت کے فیصلے آئے تو انتخابی عمل کا نقشہ ہی بدل گیا، جس کے بعد الیکشن کمیشن کو بھی عدالت کی ضرورت پڑ گئی کہ دیئے گئے شیڈول کے مطابق انتخابات کرانا ممکن نہیں۔

    الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، اسکا کہنا ہے کہ صوبوں کی جانب سے بھی انتخابات کے التوا کی درخواستیں کی گئی ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا بھی ایک مسئلہ ہے اور سندھ میں حلقہ بندیوں کے معاملات بھی زیر تکمیل ہیں، اس لئے دیئے گئے شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔

  • کراچی:بلدیاتی انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

    کراچی:بلدیاتی انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

    کراچی میں اٹھارہ جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے، ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں آج وصول کریں گے۔

    بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی، الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے کے چھ اضلاع میں گیارہ ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

    کراچی کے ضلع شرقی میں دو سو انیس اور ضلع وسطی میں ایک سو تئیس کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے، ضلع شرقی میں چوبیس سو نو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، ضلع غربی میں بائیس سو بیس ، ضلع جنوبی میں اٹھارہ سو دو ضلع کورنگی میں انیس سو باہتر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدگیوں کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں آج دائر کی جاسکیں گی۔

  • سندھ کے ریٹرننگ افسران نے الیکشن کمیشن سے ہدایات مانگ لیں

    سندھ کے ریٹرننگ افسران نے الیکشن کمیشن سے ہدایات مانگ لیں

    سندھ کے ضلعی ریٹرننگ افسران نے عدالتی حکم کے بعد کی صورتحال پر الیکشن کمیشن سے ہدایات مانگ لیں۔

    الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں سندھ کے ضلعی ریٹرننگ افسران نے کہا ہے کہ انتخابی قوانین کالعدم قرار دیئے جانے کے باوجود انتخابی قوانین اور حلقہ بندیاں طے نہیں کی جاسکیں جبکہ ڈی آر اوز انتخابی شیڈول پر کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے انتخابی قوانین کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد الیکشن شیڈول پر عملدرآمد بلا جواز ہے، عدالتی فیصلے پر رہنمائی کی جائے۔

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل نظر آتا ہے

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل نظر آتا ہے

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر عمل درآمد ممکن نہیں ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے انتخابات کے التواء کی درخواست دی گئی تو حلقہ بندیوں کے لئے درکار وقت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اس کے ساتھ ہی پنجاب حکومت نے انتخابات کے التوا کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے مشاورت شروع کردی ہے، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔