Tag: الیکشن کی تیاری

  • پی پی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں، بلاول بھٹو زرداری

    پی پی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں خون کی ہولی کھیلنے والے اب تک قابو میں نہیں آئے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشت گردی جڑ پکڑ رہی ہے، وکلاء پر حملہ ملک اورآئین پر حملے کے مترادف ہے، کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان اور پی پی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کیا، بلاول بھٹو نے سانحہ کوئٹہ کے شہید وکلاء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی تمام شہید وکلاء کے خاندانوں غم میں برابر کے شریک ہے۔

    پیپلزپارٹی ملک کے تمام شہداء کی حقیقی وارث ہے، شہید بی بی کے بھائی، بہنیں، بیٹے، بیٹیاں دہشت گردی کےخلاف لڑینگے، بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی در اصل قائد اعظم اور قائد عوام کے پاکستان پرحملہ ہے، اس حملے کو روکنے کے لئے ہم سب کو مل کرمقابلہ کرنا ہوگا۔

    تیرشیر کے شکار کے بعد بلےکو بھی اڑا دے گا

    علاوہ ازیں کراچی میں بلاول بھٹو نے اٹک سے تعلق رکھنے والےپارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال کے کامیاب جلسے کے بعد چنیوٹ اور اٹک آرہا ہوں، دیگر جلسوں کی طرح چنیوٹ اور اٹک کے جلسے بھی کامیاب ہونگے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان جلسوں میں جیالے پیپلزپارٹی کا پرچم تھام کر شرکت کریں گے، چترال کےعوام نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ جمہوریت کےساتھ  ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب عوام میں تبدیلی آگئی ہے، کارکنان الیکشن کی تیاری کریں، ہرحلقے سے جمہوریت دشمن کو شکست دیں گے، تیرشیر کے شکار کے بعد بلےکو بھی اڑا دے گا، جمہوریت کو بچانے کی جدوجہد جاری رہے گی، عوام پیپلزپارٹی کو ہی عوامی جماعت سمجھتے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خواتین اور جیالوں کی عزت پیپلزپارٹی میں ہے، عزت دینا شہید بھٹو اورشہید محترمہ نے سکھایا، پرامن احتجاج ہرکسی کاحق ہے لیکن اسے پرتشدد بنانےکی مذمت کرینگے۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • الیکشن لڑنے کی سائنس سمجھ آگئی ہے، جہانگیرترین

    الیکشن لڑنے کی سائنس سمجھ آگئی ہے، جہانگیرترین

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آج سے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے، الیکشن لڑنے کی سائنس سمجھ آگئی ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ الیکشن کا وقت قریب آگیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جہانگیر ترین نے کہا کہ اس بار ہم تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے، 2013ء میں ہمیں ہوم ورک کے بغیر ٹکٹ دئیے گئے تھے، اس بار تمام فیصلے منظم طریقے سے کریں گے۔

    جہانگیر ترین نے کارکنان کو بھی واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس بار میرٹ اور حلقے میں کام کرنے والوں کو ہی ٹکٹ دئیے جائیں گے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے کہا کہ قیادت سے اپیل ہے کہ عام انتخابات کے لئے جلد امیدواروں کا اعلان کردیا جائے، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں عمران خان نے نواز شریف کو بے نقاب کردیا، ہمیں عدلیہ پرایمان ہے کہ انصاف ملے گا۔

    استقبالیہ تقریب کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے لاہور کی قیادت کو تبدیل کرنے کے حوالے سے نعرے بھی لگائے، ان کا مطالبہ تھا کہ علیم خان کے بعد لاہور کی تنظیم ختم ہوچکی ہے، لہٰذا صدر ولید اقبال کو تبدیل کیا جائے۔