Tag: الیکشن 2018، پاکستان الیکشن، Pakistan Election

  • پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف سے بات چیت کا اشارہ دے دیا

    پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف سے بات چیت کا اشارہ دے دیا

    کراچی: پیپلزپارٹی کے ترجمان اور رہنما مولا بخش چانڈیو نے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا اشارہ دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہماری دشمنی کسی بھی جماعت سےنہیں، پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے سب کے ساتھ بات اور کام کرنے کو تیار ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو ضرورت ہوگی تو وہ ہم سے خود بات کرلے گی، الیکشن نتائج اور دھاندلی سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق بات کرنا میرے اختیار کی بات نہیں ہے۔

    مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے پیپلزپارٹی کسی کا کاندھا نہیں بنے گی، ملک میں استحکام کی خاطر آج بھی سب کے لیے دروازے کھولے ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں سے تحریک انصاف کو واضح اکثریت حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔

    یاد رہے کہ انتخابی مہم کے دوران عمران خان دو ٹوک مؤقف اختیار کرچکے ہیں کہ کسی بھی کرپٹ جماعت سے کوئی الحاق نہیں ہوگی اور اگر مخلوط حکومت بنانے کی صورتحال ہوئی تو تحریک انصاف اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نکلو پاکستان کی خاطر، معذور شہری نے بھی ووٹ ڈالا

    نکلو پاکستان کی خاطر، معذور شہری نے بھی ووٹ ڈالا

    کراچی:  شہر قائد کے حلقے این اے 245 میں معذور شہری نے پاکستان کی خاطر  اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں ساڑھے 10 کروڑ پاکستانیوں نے قومی و صوبائی اسمبلی پر کھڑے ہونے والے امیدواروں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن اور اور ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے نعرے ’نکلو پاکستان کی خاطر‘ کے بعد ملک بھر سے بڑی تعداد میں عوام باہر نکلے اور انہوں نے ووٹ کاسٹ کیا، ماہرین کے مطابق رواں الیکشن میں تاریخ کے سب سے بڑے ٹرن آؤٹ کی امید ہے۔

    ویڈیو دیکھیں: 90 برس کی بوڑھی خاتون نے اپنا قیمتی ووٹ‌ کس کو دیا؟

    کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں معذور شخص اپنا ووٹ ڈالنے پولنگ بوتھ پہنچا، اُسے اہل خانہ گود میں اٹھا کر لائے اور پھر شہری نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    دوسری جانب ڈینگی مرض میں مبتلا شہری نے بھی اسپتال سے کچھ دیر چھٹی لی اور پھر ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچا۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • 90 برس کی بوڑھی خاتون نے اپنا قیمتی ووٹ‌ کس کو دیا؟

    90 برس کی بوڑھی خاتون نے اپنا قیمتی ووٹ‌ کس کو دیا؟

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ بزرگ خاتون نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں ساڑھے 10 کروڑ پاکستانیوں نے قومی و صوبائی اسمبلی پر کھڑے ہونے والے امیدواروں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن اور ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے بعد ملک بھر سے بڑی تعداد میں عوام باہر نکلے اور انہوں نے ووٹ کاسٹ کیا، ماہرین کے مطابق رواں الیکشن میں تاریخ کے سب سے بڑے ٹرن آؤٹ کی امید ہے۔

    کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ خاتون زینب بی بی نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے تیر کو ووٹ دیا، بلاول بھٹو میرا نواسہ ہے آج بھی اُسی کو ووٹ دیا‘۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • 2018الیکشن پاکستان کی تاریخ کےاہم ترین الیکشن ہیں‘ ڈاکٹرحسن عسکری

    2018الیکشن پاکستان کی تاریخ کےاہم ترین الیکشن ہیں‘ ڈاکٹرحسن عسکری

    لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ مؤثر انتظامات کے باعث پرامن ماحول میں پولنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے سول سیکرٹریٹ میں الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پرڈاکٹرحسن عسکری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پولنگ ڈے پرڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام وضع کیا، پولنگ اسٹیشنز پرووٹرزکے لیے تمام بنیادی سہولتیں مہیا کی ہیں۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2018 الیکشن پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین الیکشن ہیں، ووٹرزقومی ذمہ داری سمجھ کرحق رائے دہی استعمال کریں۔

    ڈاکٹرحسن عسکری کا مزید کہنا تھا کہ مؤثر انتظامات کے باعث پرامن ماحول میں پولنگ جاری ہے، پولنگ اسٹیشنزپرسیکیورٹی انتظامات کوفول پروف بنایا گیا ہے۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے جمہوری عمل میں تسلسل ملکی استحکام کا باعث بنے گا۔

    عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع

    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جومیرےملک کےلیے بہترہےاللہ ہمیں وہ قیادت دے‘عمران خان

    جومیرےملک کےلیے بہترہےاللہ ہمیں وہ قیادت دے‘عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ دعا ہےعوام آج باہرنکلیں اورتاریخ کا سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران نے اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانیوں کوکہہ رہا ہوں، باہرنکلیں اورووٹ ڈالیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جن دوپارٹیوں نے باریاں لیں ان کومسترد کرنے کا موقع ہے، جنہوں نے ہمیشہ اسٹیٹس کوجاری رکھا ان کے خلاف ووٹ دیں۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو بھی آج گھروں میں موجود ہیں وہ ووٹ کاسٹ کرنے باہر نکلیں، آج عوام کے پاس اپنے مستقبل کومنتخب کرنے کا بہترین موقع ہے۔

    عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے ووٹ کا استعمال کریں، جس کومرضی چاہیں ووٹ دیں، دعا ہے جومیرے ملک کے لیے بہترہے اللہ ہمیں وہ قیادت دے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بھارت اس لیےتنقید کررہا ہے کیونکہ نوازشریف ان کی خدمت کررہا تھا، نوازشریف سے بھارتی میڈیا کوعشق ہے، مودی بھی حمایت کرتا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پیسے باہرنہیں میری وفاداری پاکستان سے ہے۔

    عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع

    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • الیکشن میں ٹرن آؤٹ اچھا نظرآرہا ہے‘لوگ گھروں سےنکلےہیں‘ گورنرسندھ

    الیکشن میں ٹرن آؤٹ اچھا نظرآرہا ہے‘لوگ گھروں سےنکلےہیں‘ گورنرسندھ

    کراچی : گورنرسندھ محمد زبیرکا کہنا ہے الیکشن میں ٹرن آؤٹ اچھا نظر آرہا ہے تاہم کون جیتے گا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ محمد زبیر نے ڈی ایچ اے اسکول کراچی میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کسی ایک جماعت کا زورنہیں، مقابلہ سخت ہے۔

    گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے خدمات بھرپورطریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

    الیکشن 2018 میں ٹرن آؤٹ سے متعلق گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ اچھا ٹرن آؤٹ نظرآرہا ہے، لوگ گھروں سے نکلے ہیں۔

    دوسری جانب یورپی یونین کے وفد نے چیف آبزرورمائیکل گیلرکی قیادت میں این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔

    مائیل گیلرکا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام میں کافی جوش وجذبہ ہے اور اہم الیکشن کمیشن کے انتظامات سے کافی مطمئن ہیں۔

    عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع

    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • انشاءاللہ پاکستان پیپلزپارٹی آج کامیاب ہوگی‘جشن منائےگی‘ مراد علی شاہ

    انشاءاللہ پاکستان پیپلزپارٹی آج کامیاب ہوگی‘جشن منائےگی‘ مراد علی شاہ

    سیہون : سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹونے بہترین انتخابی مہم چلائی، انشاءاللہ بہترنتیجہ آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں سابق وزیراعلیٰ سندھ نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ خیروعافیت کے ساتھ آج کا دن گزاردے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن واہڑمیں ووٹ ڈال دیا، لوگوں کی قطاریں لگی ہیں۔

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انشاء اللہ پاکستان پیپلزپارٹی آج کامیاب ہوگی اورجشن منائے گی، بلاول بھٹونے بہترین انتخابی مہم چلائی، انشاء اللہ بہترنتیجہ آئے گا۔

    خیال رہے کہ سیہون کے حلقہ پی ایس 80 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ الیکشن لڑرہے ہیں۔

    عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع

    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امید ہے آج صاف شفاف الیکشن ہوں گے‘ خورشید شاہ

    امید ہے آج صاف شفاف الیکشن ہوں گے‘ خورشید شاہ

    سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کوشش کی ملک میں جمہوریت قائم رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج صاف شفاف الیکشن ہوں گے۔

    خورشید شاہ کا پولنگ اسٹیشن میں ناقص انتظامات پرتنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بوڑھے اورمعذور اتنی سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے، خواتین کے لیے ووٹ ڈالنے میں مشکلات ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کوشش کی ملک میں جمہوریت قائم رہے۔

    خیال رہے کہ خورشید شاہ سکھر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 206 سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

    عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع

    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • الیکشن ڈے: ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان

    الیکشن ڈے: ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے موقع پرملک بھر میں 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو عام انتخابات والے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کے دن چھٹی کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے جس کے مطابق 25 جولائی بروز بدھ کو تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن کے دن عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ووٹرزاپنا حق رائے دہی بغیر کسی مشکل کے استعمال کرسکے۔

    خیال رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کردی گئی ہے اور بیلٹ پیپرزسمیت دیگرسامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، ملکی تاریخ میں پہلی بار پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • 10 گھنٹے میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد 70 سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے، خالد مقبول

    10 گھنٹے میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد 70 سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے، خالد مقبول

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں 10 گھنٹے قبل جلسے کی اجازت دی گئی، مختصر وقت میں عظیم الشان پروگرام کرنا 70 سال کی جدوجہد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں متحدہ قائدین اور امیدواران نے شرکا سے خطاب کیا۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ’25 جولائی کو یہ مقابلہ نہیں کہ ایم کیو ایم کتنی نشستیں جیتے گی اصل مقابلہ یہ ہے کہ ہم مخالف کو کتنے بڑے فرق سے شکست دیں گے‘۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں 10 گھنٹے قبل جلسے کی اجازت دی گئی، مختصر وقت میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد ہماری فتح کی نشانی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مقابلہ کانٹےکانہیں معاملہ کانٹاکاہےاورمچھلی کانٹانگل چکی، ایم کیوایم کامقابلہ اپنے پرانے ریکارڈسےہے،ہمیں موقع ملا تو کراچی کے بعد پاکستان کا نصیب بھی بدل کررکھ دیں گے۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ  ہم نےجن کو غلامی سےآزادی دلوائی وہ آج بھی ذہنی غلام ہیں، ہم آزادی کی پہچان ہے اور یہ شناخت ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

    جلسے سے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان، فیصل سبزواری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔