Tag: الیکشن 2018

  • انتخابات کو بین الاقوامی سطح سے سبوتاژ کرنے کی خبرمیں صداقت نہیں: داخلہ کمیٹی برائے سینیٹ

    انتخابات کو بین الاقوامی سطح سے سبوتاژ کرنے کی خبرمیں صداقت نہیں: داخلہ کمیٹی برائے سینیٹ

    اسلام آباد: داخلہ کمیٹی برائے سینیٹ نے کہا ہے کہ انتخابات کوبین الاقوامی سطح سے سبوتاژ کرنے کی خبرمیں صداقت نہیں.

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کا اجلاس 28 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں‌ سیکریٹری الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کے انتظامات پربریفنگ دی.

    [bs-quote quote=”عام انتخابات وقت پرہوں گے، بابریعقوب نے صرف بلوچستان میں دہشت گردی کے خدشے کا اظہارکیا تھا” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    کمیٹی کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری نے عام انتخابات سے متعلق کسی خوف یا خدشے کا اظہارنہیں کیا، سیکریٹری الیکشن کمیشن کا الیکشن التوا پر بیان حقائق کے برخلاف ہے، انتخابات میں رکاوٹ کی خبرمیں صداقت نہیں.

    یاد رہے کہ کل سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا، جس میں‌ انھوں نے اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان میں انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    البتہ اب سینیٹ کی داخلہ کمیٹی نے وضاحت جاری کی ہے کہ اس خبر میں‌ صداقت نہیں. سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عام انتخابات وقت پرہوں گے، بابریعقوب نے صرف بلوچستان میں دہشت گردی کے خدشے کا اظہارکیا تھا.

    ترجمان کے مطابق اجلاس میں بلوچستان میں دوران الیکشن دہشت گردی کے ممکنہ حملوں پر اراکین نے اظہار تشویش کیا، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے پولنگ ڈے پرسیکورٹی پر کمیٹی کوبریفنگ دی، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انتخابات 25 جولائی کو ہونے کی یقین دہانی کرائی.


    مزید پڑھیں: سیکریٹری الیکشن کمیشن نے عالمی قوتوں کی طرف سے انتخابات میں رکاوٹ کا خدشہ ظاہر کردیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتخابات 2018: ووٹ کے اندراج کی آخری ہدایت جاری

    انتخابات 2018: ووٹ کے اندراج کی آخری ہدایت جاری

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے لیے شہریوں کو ووٹ کے اندراج، اخراج یا درستگی کے لیے آخری ہدایت جاری کردی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 24 اپریل تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شائع شدہ اشتہار میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ آخری بار اپنے ووٹ کا اندراج، اخراج یا درستگی کروا سکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 26 مارچ سے لے کر 24 اپریل 2018 تک جاری رہے گی۔ شہری اپنے ووٹ کا اندراج، کسی غیر متعلقہ یا فوت شدہ شخص کے ووٹ کا اخراج یا کوائف کی درستگی کروا سکتے ہیں۔

    اشتہار میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہری ووٹ کے اندراج کے لیے فارم 15، اخراج کے لیے فارم 16 اور کوائف کی درستگی کے لیے فارم 17 استعمال کریں۔

    اس ضمن میں ملک بھر میں ڈسپلے سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں جہاں قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ ووٹ کا اندراج یا کوائف کی درستگی کروائی جا سکتی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کی تصدیق کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے ووٹ سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • روس کے صدارتی الیکشن، پیوٹن کا پلڑا چوتھی بار پھر بھاری

    روس کے صدارتی الیکشن، پیوٹن کا پلڑا چوتھی بار پھر بھاری

    ماسکو: روس میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل اختتام پذیرہوگیا، صدر ولادی میر پیوٹن کے چوتھی بار ملک کے سربراہ منتخب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں صدارتی انتخاب کے لیے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا سلسلہ اختتام ہوگیا ہے، کچھ دیر بعد روس کے نئے صدر کا اعلان کیا جائے گا، صدر ولادی میر پیوٹن کے چوتھی بار ملک کے سربراہ منتخب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

    صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو رات 8 بجے تک جاری رہا، روس کے صدارتی انتخابات میں صدر پیوٹن کے انتخاب میں 7 امیدواروں نے الیکشن لڑا ۔

    صدارتی انتخاب میں روس کی ایک ارب سے زائد افراد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا، ووٹنگ کے دوران ووٹر ٹرن آؤٹ 70 فیصد تک رہنے کی توقع تھی جبکہ صدر پیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر روس کی عظیم سلطنت کے سربراہ منتخب ہوجائیں گے، کیوں کہ عوام مجھے ہی ’صدر کے فرائض انجام دینے کا حق دیں گے‘۔

    صدر ولادی میر پیوٹن کے مقابلے میں روس کے ارب پتی کمیونسٹ پاول گرودین، سابق ٹی وی انکر کسنیا شُبچک اور وٹیرین قوم پرست ولادی زیرینفسکی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ روس کے اہم اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کو دھوکہ دہی کے الزام کے باعث الیکشن میں حصّہ نہیں لینے دیا گیا، الیکسی نے عوام نے درخواست کی تھی کہ وہ اس الیکشن کا بائیکاٹ کردیں اور انہوں نے مبینہ طور پرپولنگ اسٹیشنز پر ہزاروں افراد بھی بھیجے تھے تاکہ الیکشن کے دوران انتشار پھیلایا جاسکے۔

    واضح رہے کہ 65 سالہ ولادی میر پیوٹن 1999 سے وزیر اعظم اور صدر کی حثیثت سے روس کی سربراہی کررہے ہیں۔

    پندرہ سو سے زائد عالمی مبصرین اور ہزاروں مقامی مبصرین صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں جب کہ حکومت کی جانب سے صدارتی انتخاب کو شفاف بنانے کے لئے دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پارٹی میں اب نئےلوگوں کوسامنےلےکرآنا ہے‘ فاروق ستار

    پارٹی میں اب نئےلوگوں کوسامنےلےکرآنا ہے‘ فاروق ستار

    کراچی : ایم کیوایم رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات سے پہلے ہم انٹراپارٹی الیکشن کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فاروق ستارنے یاسین آباد قبرستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد رابطہ کمیٹی نےغیرآئینی اجلاس کیے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ نام نہاد رابطہ کمیٹی نے مجھے کنونیرکےعہدے سے فارغ کیا، کنوینرکا واحدعہدہ ہے جوالیکشن کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے۔

    ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہمیں بہت جلدی خود کومنظم کرنا ہوگا، ہم اپنےب نیادی نظریے پرقائم ہیں، کارکن کی حیثیت سے سب کومل کرکام کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پتنگ ہم سے زیادہ دورنہیں جائے گی، ہم اپنےعوام اورکارکنان کے ساتھ ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ 2018 کے انتخابات سے پہلے ہم انٹراپارٹی الیکشن کرائیں گے، پارٹی میں اب نئے لوگوں کو سامنے لے کرآنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کارکنان کو مایوس نہیں کریں گے، شہدا کوکسی حال میں بھول نہیں سکتے۔


    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو کنونیر مقرر کردیا


    خیال رہے کہ گزشتہ روزخالد مقبول صدیقی کا انتخاب ڈاکٹر فاروق ستار کو کنونیر کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے بعد رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا تھا۔

    بعدازاں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات اور اس کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ بہادرآباد والوں کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں