Tag: الیکشن 2020

  • کسی کو ووٹ کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا، بلاول بھٹو

    کسی کو ووٹ کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا، بلاول بھٹو

    اسکردو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بیروزگاری کے مسئلےکا حل صرف پی پی پی کے پاس ہے، آج پیپلزپارٹی کی نئی نسل کی جدوجہد شروع ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسکردو میں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن آفس کے افتتاح کے موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پی وائی او کا قیام شہید محترمہ نےکیا تھا، ملک میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، آج کے نوجوانوں کوجمہوری راستہ دکھانےکی ضرورت ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے، بے روزگاری کے مسئلےکا حل صرف پی پی پی کے پاس ہے، اپنے خطاب میں گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ مہدی شاہ کوبابائے روزگار قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا اپنے سابقہ دور میں مہدی شاہ نےصوبےکے پچیس ہزار نوجوانوں کو روزگار دیا تھا، آج اسکردو کے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اچھا روزگار چاہتے ہوتو سیدمہدی شاہ کو منتخب کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:  عوامی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، بلاول بھٹو

    بعد ازاں اسکردو میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسکردو کے نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کریقین ہوگیا کہ جیت صرف تیر، بی بی شہیداور ذوالفقار علی بھٹو شہید کی ہوگی، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس علاقے سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا، بےنظیربھٹو نے یہاں کے عوام کوحقوق دیئے جبکہ آصف زرداری نےجی بی کو شناخت اور نام دلایا۔

    بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں ڈاکٹر ادیب رضوی کے ساتھ مل کر ایس آئی یو ٹی جیسا ادارہ بنایا ،جہاں مفت علاج کیا جاتا ہے، چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان میں بھی مفت علاج کےاسپتال بنائیں، پیپلزپارٹی تھر جیسے ریگستان سے پاورپلانٹ کھڑا کرسکتی ہے تو آپ کے منصوبوں کو بھی مکمل کرسکتی ہے، یہ الیکشن حکمرانی کا نہیں آپ کےمستقبل کا سوال ہے، آپ نے اپنا مستقبل سنوارنے کے لئے بلاول بھٹو کو کامیاب کرانا ہوگا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے اسکردو کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کوآپ کے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنےدوں گا، پندرہ نومبر تک میں آپ کےدرمیان ہوں، 15نومبر کو ہم مل کر جیت کا جشن منائیں گے۔

  • عوام مجھے دوبارہ صدر دیکھنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    عوام مجھے دوبارہ صدر دیکھنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    لندن/واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  2020 میں ہونے والے امریکا کے صدراتی انتخابات میں حصّہ لوں گا، عوام مجھے دوبارہ صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ برطانیہ کے موقع پر نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 2020 میں ہونے والے انتخابات میں حصّہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام مجھے دوبارہ صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا میں اپوزیشن جماعتوں میں کوئی ایسا امیدوار موجود نہیں جو انتخابات میں میرا مقابلہ کرسکے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بیشتر ویب سائٹس جھوٹی خبروں کا مرکز ہے لیکن جھوٹی خبروں کی نفی کرنے کے لیے ٹویٹر اچھا ہتھیار ہے کیوں اس کے ذریعے دنیا تک براہ راست پیغام پہنچ جاتا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور امریکی عوام دنیا میں امن و استحکام چاہتے ہیں، جس کی واضح مثال روس اور شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کی صورت میں سامنے ہے، لیکن امریکی عوام کا مفاد سب سے پہلے اہم ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن اور امیگریشن سمیت متعدد جارحانہ پالیسیوں اور ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہر کے خلاف امریکی عوام گذشتہ کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں، جس کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں خاصہ کمی واقع ہوئی ہے۔

    یاد ہے کہ 4 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن بچوں کو ان کے والدین سے علحیدہ کرنے کی پالیسی کے سیاہ فام خاتون رسی کی مدد سے احتجاجاً مجسمہ آزادی پر چڑھ گئی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسی کے خلاف شہریوں کی جانب سے مجسمہ آزادی پر احتجاج کیا گیا تھا، مظاہرین پر پولیس نے دھاوا بول کر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں