Tag: الیکشن 2024 پاکستان:

  • الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف آج ن لیگ کا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے

    الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف آج ن لیگ کا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج ن لیگ کا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشورر آخر کار تیار ہوگیا، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج پارٹی کا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے.

    ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب ک کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف پارٹی رہنماؤں کے ساتھ باضابطہ طور پر منشور جاری کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ آج ایبٹ آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، کالج گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے رہنما ن لیگ مریم نواز خطاب کریں گی۔

    جلسے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، جلسے کیلئے آٹھ فٹ اونچا، چالیس فٹ لمبا اور بیس فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں جگہ جگہ پینافلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔

    صدرن لیگ شہبازشریف آج راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کا  بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان

    الیکشن 2024 پاکستان : پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کا بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان

    لاہور : پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بلاول لاڑکانہ سے بھاری اکثریت حاصل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ سے پی ٹی آئی کو سر پرائز دے دیا، پیپلز پارٹی کے خلاف بھرپور تقاریرکرنے والے تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بلاول زرداری سے ہاتھ ملا لیا۔

    بلاول بھٹو زرداری سے تحریک انصاف کے سینیٹرسیف اللہ ابڑو نے لاہور میں اہم ملاقات کی، این اے ایک سو چورانوے پر پوری ابڑو برادری کی جانب سے چیئرمین پی پی کےحق میں دستبرداری کا اعلان کیا گیا۔

    سیف اللہ ابڑو نے کہا ہمارا مقصد شیرکا راستہ روکنا ہے، بلاول لاڑکانہ سے بھاری اکثریت حاصل کریں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے این اے 194 میں حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان یہ بات سمجھ گئےکہ ن لیگ کوروکنے کیلئےصرف تیر پرمہر لگانی ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں کے کارکنوں سے بھی اپیل کرتاہوں کہ ووٹ کااستعمال سوچ سمجھ کر کریں، ووٹرز نے سمجھداری سے کام لیا تو الیکشن کےدن زبردست سرپرائز دے سکتے ہیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،  24 امیدواروں  پر جرمانے

    الیکشن 2024 پاکستان : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، 24 امیدواروں پر جرمانے

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر 24 امیدواروں اور لوکل گورنمنٹ کے چیرمین و ڈسٹرکٹ چیرمینوں کو جرمانے کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے سخت ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر 24 امیدواروں اور لوکل گورنمنٹ کے چیرمین و ڈسٹرکٹ چیرمینوں کو جرمانے کردیئے۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بنوں نے پی کے 99 سے اے این پی کے امیدوار نورانی خان کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ کی جانب سے پی کے 39 کے امیدوار اکرام اللہ غازی کے خلاف 10 ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا تاہم امیدواروں نے ریٹرننگ افسروں کی جانب سے عائد جرمانہ سرکاری خزانہ میں جمع کردیا ہے۔

    پنجاب میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان نے امیدوار برائے پی پی 214 شہزاد مقبول بھٹہ اور محمد شریف راجپوت کو 15 ہزار فی کس جرمانہ کیا۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لیہ نے امیدوار برائے پی پی 282 اسامہ گجر کو 20 ہزار جرمانہ عائد کیا۔

    دوسری جانب مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسروں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 7 امیدواروں کو بذریعہ نوٹسز طلب کر لیا ہے۔

    چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور دیگر مواد روزانہ کی بنیاد پر ہٹائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، چاروں صوبوں میں اب تک مختلف خلاف ورزیوں پر امیدواران ودیگر کو 71 نوٹس جاری کئے گئے۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مردان نے این اے 23 کے امیدوار عاقب اسماعیل کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : اے این پی  کا پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

    الیکشن 2024 پاکستان : اے این پی کا پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

    لاہور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا عبدالعلیم خان اور ان کے پینل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی ، امیر بہادر خان نے کہا کہ پنجاب بھر میں عبدالعلیم خان اور ان کے پینل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

    ہزارہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کےچیئرمین بشیر احمد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات میں حمایت کا اعلان کیا۔

    پی ٹی آئی راوی ٹاؤن کےسابق صدرمبشرلال بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے، اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرا منشور عام آدمی کے کام آنا اور بلا تفریق خدمت یقینی بنانا ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف کل مسلم لیگ ن کا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے

    الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف کل مسلم لیگ ن کا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کل پارٹی کا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے، ن لیگ کی جانب سے مرکزی قیادت کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ، قائد نوازشریف کل مسلم لیگ ن کامنشور عوام کے سامنے رکھیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مرکزی قیادت کودعوت نامے بھجوادیے گئے ہیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل ای ایم ایس کا آخری ٹرائل آج کرے گا

    الیکشن 2024 پاکستان : الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل ای ایم ایس کا آخری ٹرائل آج کرے گا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے زریعے نتائج کی تیاری سے لے کر ترسیل تک کا آخری ٹرائل آج کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کاآخری ٹرائل آج کرےگا، ای ایم ایس پر نتائج کی تیاری سے لے کر ترسیل تک کا ٹرائل کیا جائے گا۔

    تمام 859 حلقوں میں ریٹرننگ افسران کے دفاترمیں ای ایم ایس کاٹرائل ہوگا، تمام ریٹرننگ افسران کو ٹرائل کیلئے فارم 45 کے نمونے پہنچا دیے گئے ہیں۔

    پریذائیڈنگ افسران شام 5 بجے ای ایم ایس پر نتائج بھجوانےکاآغاز کریں گے، فارم 45 کے ڈیٹا کی انٹری کے بعد ریٹرننگ افسر فارم 47جاری کرے گا۔

    ٹرائل کیلئے آر اوز نے ای ایم ایس میں فارم 28 اور 33 کااندراج مکمل کرلیا ہے ، الیکشن کمیشن انتخابی عمل کےدوران چوتھی مرتبہ ای ایم ایس کی تجرباتی مشق کررہا ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان: سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

    الیکشن 2024 پاکستان: سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی اور ان کا نام اورانتخابی نشان بیلٹ پیپرزمیں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

    سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ پرویز الہٰی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی اور الیکشن ٹریبونل کا پرویزالٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دی۔

    عدلات نے پرویزالہٰی کا نام اورانتخابی نشان بیلٹ پیپرزمیں شامل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

    جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حکم جاری کیا ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل تھے۔

    جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا قانون میں کہاں لکھا ہے پانچ انتخابی حلقوں کیلئےپانچ الگ اکاؤنٹس کھولےجائیں؟ پرویزالٰہی کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا ایک اعتراض یہ کیا گیا کہ پنجاب میں دس مرلہ پلاٹ کی ملکیت چھپائی، اعتراض کیا گیا بیس نومبردوہزار تیئس کودس مرلہ پلاٹ خریدا۔

    وکیل کا مزید کہنا تھا کہ میرے موکل نے ایسا پلاٹ کبھی خریدا ہی نہیں،اس وقت وہ جیل میں تھے ، دوسری دلیل یہ ہےاثاثے ظاہرکرنے کی آئندہ کٹ آف ڈیٹ تیس جون دو ہزار چوبیس ہے۔

    جس پر جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی اس اندازمیں تشریح کرنی ہے تاکہ لوگ حق سےمحروم نہ ہوں

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ پلاٹ کی ملکیت سے انکار کررہے ہیں تو ٹھیک ہے، جس پر وکیل نے بتایا حیرت انگیز طور پر ایک ہی وقت میں پرویزالہٰی، مونس اورقیصرہ الہٰی کی ان ڈکلیئرڈ جائیدا دنکل آئی، آر او نے ہمیں فیصلہ بھی نہیں دیا کہ کہیں چیلنج نہ کرلیں۔

    جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ آپ توخوش قسمت ہیں کہ اچانک آپ کی اضافی جائیدادنکل آئی، آپ یہ اضافی جائیداد کسی فلاحی ادارےکو دے دیں تو پرویزالٰہی کے وکیل نے کہا میں تو کہتاہوں حکومت کو اس جائیداد پر اعتراض ہے تو خود رکھ لے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : پیپلزپارٹی کی نا اہلی نے ہماری غلطی پر بھی پردہ ڈال دیا‌، مصطفیٰ کمال

    الیکشن 2024 پاکستان : پیپلزپارٹی کی نا اہلی نے ہماری غلطی پر بھی پردہ ڈال دیا‌، مصطفیٰ کمال

    کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی نا اہلی نے ہماری غلطی پر بھی پردہ ڈال دیا، بلاول نے اگر پنجاب میں کہہ دیا کہ لاہور کو کراچی بنادیں گے تو لاہور والے بھاگ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے این اے242بلدیہ ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا چاند پر جا رہی ہے اور ہم آج تک گٹر کے ڈھکن نہیں لگا سکے، کراچی گاؤں گوٹھ نہیں بلکہ75 فیصد ریونیو دینے والا شہر ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمیں چوری نہیں ڈکیتی کاموقع ملالیکن ہم نےحرام کانوالہ نہیں لیا، ایک نظامت کےدورمیں 300 ارب روپےخرچ کیے، مجھ پرایک روپےکی کرپشن کابھی الزام نہیں لگایاجاسکتا۔

    رہنما ایم کیوایم پاکستان نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی سیٹیں ہیں جہاں ایک باربھی نہ جاؤں لیکن ایم این اےبن جاؤں لیکن بلدیہ کی سیٹ بہت مشکل ہے یہاں بہت حریف ہیں، بلدیہ ٹاؤن کی پسماندگی دیکھ کریہاں سے الیکشن لڑ رہا ہوں، بلدیہ میں پورے سال صرف 6 گھنٹے پانی آتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی نااہلی نے ہماری غلطی پر بھی پردہ ڈال دیا، پیپلزپارٹی نے کہا لاہور کو کراچی بنائیں گے تو لاہور والے بھاگ جائیں گے کیونکہ لاہور والے جانتے ہیں اگر ایسا ہوا تو گٹر کے ڈھکن نہیں ملیں گے۔

    مصطفیٰ کمال نے خطاب میں کہا کہ موقع ملاتو بلدیہ ٹاؤن کو ماڈل علاقہ بناؤں گا ، ہم سےاچھاکوئی ہوتاتواپنےکاموں سےہماری سیاست ختم کردیتا، پیپلزپارٹی 15 سال کام کرتی تولوگ ہمیں بھگا دیتے، پیپلزپارٹی سندھ میں ایک یوسی نہیں دکھاسکتی جہاں کام کیاہو، 15سال22ہزارارب خرچ کرنے کے بعد ایک ماڈل یوسی نہیں بناسکے۔

    بلاول کے دعویٰ کے حوالے سے رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ بلاول کہہ سکتےہیں پاکستان کوسندھ جیسابنادیں گے؟ ہم لاہورمیں کہہ سکتے ہیں کہ لاہور کو کراچی جیسابنادیں گے، کراچی والوں کےپاس ہمارےسواکوئی آپشن نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 5 سال سندھ ہمارےحوالےکردوپی پی کی لاڑکانہ،لیاری میں ضمانت ضبط کرادیں گے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : مفرور کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا، سپریم کورٹ کا حکم

    الیکشن 2024 پاکستان : مفرور کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا، سپریم کورٹ کا حکم

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما عمر اسلم اور پی ٹی آئی کے رہنما طاہر صادق کو انتخابات لڑنے کی اجازت مل گئی، عدالت نے ریمارکس دیئے مفرور کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر اسلم کے نومئی کے مقدمات میں مفرور ہونے کی بنیاد پر کاغزات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

    پی ٹی آئی رہنما عمر اسلم کے نومئی کے مقدمات میں مفرور ہونے کی بنیاد پر کاغزات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت عظمی نے کہا مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے۔

    سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر اسلم کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی ،۔ 9مئی مقدمات میں مفرور ہونے پرعمراسلم کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا مفرور شخص الیکشن نہیں لڑ سکتا بتا دیں کہاں لکھا ہے، بغیر قانون کسی کو بنیادی حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے۔

    جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے الیکشن کون لڑے گا کون نہیں فیصلہ عوام نے کرنا ہے الیکشن کمیشن نے نہیں ملک کی عوام کو فیصلہ کرنے دیں، ہماری سامنے آنے والے در خواست گزار کی اہمیت نہیں عوام کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں احتساب عوام نے کرنا ہے الیکشن کمیشن نے نہیں۔

    وکیل مخالف فریق نے کہا عمر اسلم سکروٹنی کے وقت بھی موجود نہیں تھے، جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا بیلٹ پیپرز کاکام مکمل ہو چکا ہے تو جسٹس اطہر من اللہ نے کہا عدالتی فیصلے ہر عمل کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما اسلم این اے 87 خوشاب سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما طاہر صادق کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی ،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بنچ نے سماعت کی۔

    طاہر صادق نے این اے 49 اٹک سے کاغذات نامزدگی جمع کرارکھے ہیں، طاہر صادق نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے

  • الیکشن 2024 پاکستان:  250  سے زائد حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

    الیکشن 2024 پاکستان: 250 سے زائد حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

    اسلام آباد: قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ڈھائی سو سے زائد حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی اور انتخابی نشانات اور دیگر معاملات سے متعلق 90 فیصد کیسز نمٹادیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ڈھائی سو سے زائد حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی گئی۔

    قومی اسمبلی کے دو سو چھیاسٹھ اور صوبائی اسمبلیوں کے پانچ سو ترانوے حلقوں کیلئے بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں۔

    عدالتوں میں انتخابی نشانات اور دیگر معاملات سے متعلق نوے فیصد کیسز نمٹادیے گئے ہیں، صرف دس فیصد کیسز پر فیصلے ہونا باقی ہے۔

    دوسری جانب امیدوار پوسٹر، بینرز اور پمفلٹ پر کسی سرکاری اہلکار یا افسر کی تصویر نہیں لگاسکتا۔

    الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ، جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو اس حوالے سے کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔