Tag: الیکشن 2024 پاکستان:

  • الیکشن 2024 پاکستان : صنم جاوید کا الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    الیکشن 2024 پاکستان : صنم جاوید کا الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئےسپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

    صنم جاوید نےکاغذات مسترد ہونےکیخلاف اپیلیں دائرکر دیں ، صنم جاوید کے این اے 119، این اے 120 اور پی پی 150 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔

    دوسری جانب این اے 163 سے شوکت بسرا نے بھی اپیل دائرکر دی ، اپیلوں میں ٹریبونلز کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : الیکشن کمیشن نے عوام کو جعلی واٹس ایپ کالز سے خبردار کردیا

    الیکشن 2024 پاکستان : الیکشن کمیشن نے عوام کو جعلی واٹس ایپ کالز سے خبردار کردیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے ترجمان ٓنے عوام کو جعلی واٹس ایپ کالز سے خبردار کرتے ہوئے کہا جعلی کال آنےپرچیف الیکشن کمشنر کے اسٹاف افسر سے لینڈ لائن پر رابطہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی وٹس ایپ کالز اور پیغامات پر ترجمان الیکشن کمیشن نے ردعمل میں کہا کہ عوام کو خبردار کیا ہے کہ جعلی واٹس ایپ کالز سے ہوشیار رہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جعلی کال آنے پر چیف الیکشن کمشنر کے اسٹاف افسر سے لینڈلائن پر رابطہ کریں، الیکشن کمیشن افسر یا کسی کی بھی طرف سے کوئی کال یا پیغام ملے تو تصدیق کی جائے۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ ڈی آر اوز اور آراوز اس طرح کی کسی کال یاپیغام عمل نہ کریں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : انتخابات کے دوران جعلی شناختی کارڈ کے استعمال کا خدشہ

    الیکشن 2024 پاکستان : انتخابات کے دوران جعلی شناختی کارڈ کے استعمال کا خدشہ

    اسلام آباد: ترجمان پولیس نے الیکشن کے دوران جعلی شناختی کارڈ کے استعمال کے خدشے کے پیش ںظر کہا ہے کہ کسی غیرملکی کو جعلی شناختی کارڈ پرووٹ ڈالنے نہیں دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دوران جعلی شناختی کارڈ کے استعمال کا خدشہ ہیں ، اس حوالے سے ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ کسی غیرملکی کو جعلی شناختی کارڈ پرووٹ ڈالنےنہیں دیاجائے گا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ کوئی بھی غیر ملکی جعلی شناختی کارڈ پرووڑ کاسٹ کرتے پکڑا گیا تو کارروائی ہوگی۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کے حوالے سےانتظامی اورحفاظتی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں، الیکشن کے دوران بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کاروائی جاری رہے گی۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : الیکشن کمیشن کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت

    الیکشن 2024 پاکستان : الیکشن کمیشن کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت

    اسلام آباد : ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت کرلی گئی ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ محمد حسام مرزا کو جی ڈی اے کا پارٹی ٹکٹ اور نشان اسٹار الاٹ ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزاکوجی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت کرلی۔

    آرڈر میں کہا گیا کہ این اے 223 بدین سے محمد حسام مرزاکوجی ڈی اے کا انتخابی نشان اسٹارالاٹ ہوچکاتھا، فارم 33کے مطابق محمد حسام مرزاکو جی ڈی اے کا پارٹی ٹکٹ اور نشان اسٹار الاٹ ہوچکا ہے۔

    آرڈر میں کہنا تھا کہ حسام مرزاابھی تک میدان میں ہیں اورانہوں نے کاغذات نامزدگی آج تک واپس نہیں لیے، ایک وقت میں ایک انتخابی نشان ایک سیاسی جماعت کے 2 امیدواروں کوالاٹ نہیں ہوسکتا۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ دینے اور انتخابی نشان الاٹمنٹ کے مراحل مکمل ہو چکےہیں، جی ڈی اے امیدوار کوانتخابی نشان الاٹ ہو چکا،اس مرحلےپر اس پرنظر ثانی نہیں ہو سکتی، ریٹرننگ افسرفارم 33 کو دوبارہ ریوائزکرے۔

    آرڈر کے مطابق آر او فارم 33 میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا نام بطور آزادامیدوار شامل کرے، آر او نے پہلے ہی جی ڈی اے کا انتخابی نشان حسام مرزا کو الاٹ کر رکھا ہے اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو آزاد امیدواروں کے انتخابی نشان میں سے کوئی نشان الاٹ کیا جائے۔

    فہمیدہ مرزا کے این اے 233 پر کاغذات ریٹرننگ افسر اور ٹریبونل نے مسترد کئے، جس کے بعد فہمیدہ مرزاکو جی ڈی اے کاانتخابی نشان الاٹ کرنے کا سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا۔

  • پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کو آئندہ صدر پاکستان نامزد کرنے پر غور

    پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کو آئندہ صدر پاکستان نامزد کرنے پر غور

    لاہور : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آصف زرداری کو صدرپاکستان بنانے کی تجویز پارٹی کے سامنے رکھ دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کو آئندہ صدر پاکستان نامزد کرنے پر غور شروع کردیا۔

    اس سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آصف زرداری کوصدرپاکستان بنانےکی تجویزپارٹی کے سامنے رکھ دی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کے تجربے سےہمیں سیکھنا چاہیے، خواہش ہےایک دفعہ پھرآصف زرداری صدرپاکستان بنیں۔

    پیپلز پارٹی کےسینئررہنماؤں نے معاملہ سی ای سی لے جانے کامشورہ دے دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن رزلٹ پی پی کے حق میں ہواتوآصف زرداری دوبارہ صدرپاکستان کےلئےنامزد ہوں گے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : پرویز الٰہی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    الیکشن 2024 پاکستان : پرویز الٰہی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے عام انتخابات میں حصہ لینےکیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔.

    درخواست میں الیکشن کمیشن،الیکشن ٹربیونل کوفریق بنایاگیا ہے اور استدعا کی گئی کہ لاہورہائیکورٹ کا 13 جنوری 2024کافیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ امیدوار محمد سلیم کے اعتراضات کی بنیاد پر میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، مجھ پر اعتراض اٹھایا گیا آٹا ملز میں میرے شیئر ہیں۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ جن فلورملزکاالزام لگایاگیاوہ ناصرف غیرفعال ہےبلکہ بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھولاگیا، اس فلور مل کے شیئر میں نے کبھی نہیں خریدے،غیر فعال فلور مل اثاثہ نہیں ہوتی،اس فلور مل کی بنیاد پر مجھے الیکشن لڑنے سے روکا نہیں جا سکتا۔

    پرویز الہی نے کہا کہ یہ اصول طے شدہ ہے کہ ہر ظاہر نہ کرنے والے اثاثے پر نااہلی نہیں ہو سکتی،کسی اثاثے کو ظاہر نہ کرنے کے پیچھے اس کی نیت کا جانچنا ضروری ہے،جو شیئر میرے ساتھ منسوب کیے جا رہے ہیں ان کی کل مالیت 24850روپے بنتی ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ میں نے اپنے کل اثاثے 175 ملین روپے ظاہر کیے ہوئے ہیں، ان اثاثوں میں 57 ملین روپے سے زائد نقد رقم بھی ظاہر کی گئی ہے، میرے لیے اتنے معمولی شیئر نہ ظاہر کرنا بدنیتی قرار نہیں دی جا سکتی۔

    دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ یہ اعتراض بھی لگایا گیا کہ میں نے اسلحہ کے 7 لائسنس ظاہر نہیں کیے، کاغذات نامزدگی میں اسلحہ لائسنس ظاہر کرنے کا کوئی کالم ہی نہیں ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : سندھ حکومت کا عام انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے اسکاؤٹس کی خدمات لینے کا فیصلہ

    الیکشن 2024 پاکستان : سندھ حکومت کا عام انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے اسکاؤٹس کی خدمات لینے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے عام انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے اسکاؤٹس کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا، حساس و انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ نظام اسکاؤٹس کے سپرد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عام انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے اسکاؤٹس کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کوخط لکھ دیا۔

    آئی جی پولیس نے بھی اسکاؤٹس کی پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی ڈیوٹی کے لیے رابطہ کیا اور ڈی آراوجنوبی نے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کیلئے اسکاوٹس کی خدمات مانگ لیں۔

    ٹھٹھہ ،غربی اضلاع نے بھی حساس پولنگ اسٹیشنزپراسکاؤٹس کی خدمات لینے کیلئے رابطہ کیا اور درخواست میں کہا کہ کراچی جنوبی میں 300 اسکاوٹس کی خدمات سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کیلئے درکار ہوں گی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کیساتھ اسکاؤٹس ڈیوٹی دیں گے جبکہ ضلع غربی میں 400 اسکاوٹس کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

    حساس وانتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ نظام اسکاؤٹس کے سپرد ہوگا۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : اسلام آباد کے 123 پولنگ اسٹیشنز ‘حساس’ قرار

    الیکشن 2024 پاکستان : اسلام آباد کے 123 پولنگ اسٹیشنز ‘حساس’ قرار

    اسلام آباد : سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں حساس پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کرلیا، 123پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات تیار کر لی گئیں۔

    سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں حساس پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کرلیا ، اسپیشل برانچ نے حساس پولنگ اسٹیشنز کی رپورٹ سیکورٹی پلان کیلئے پولیس کو ارسال کر دی۔

    اسپیشل برانچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر اسلام آباد کے 3حلقوں میں 990 پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے، اسلام آباد میں نارمل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 836 ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے 3 حلقوں میں 123پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے جبکہ اسلام آباد کے 31 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس کیٹگری میں شامل ہیں۔

    خواتین کیلئے 414 جبکہ مردووٹرزکیلئے بھی414پولنگ اسٹیشنزقائم کیے جائیں گے ، اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں 162 پولنگ اسٹیشنز مشترکہ طورپر قائم کیے گئے ہیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ، تاحکم ثانی پابندی عائد

    الیکشن 2024 پاکستان : پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ، تاحکم ثانی پابندی عائد

    اسلام آباد : ملک میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے پیش نظر اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور تاحکم ثانی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن سے متعلق آئی سی سی پی او اکبر ناصر کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    اجلاس میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور تاحکم ثانی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تاحال فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سےعملی اقدامات تاخیر کا شکار ہے ، ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی جی افسران کی زیر نگرانی شرقی ،غربی حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، اضافی اور نظم و ضبط کی ڈیوٹیوں کیلئے رضاکار،ریٹائرڈ افسران کی خدمات لی جائیں گی۔

    خواتین پولنگ اسٹیشنز کیلئے انتظامیہ سے500خواتین رضاکاروں کی خدمات کی درخواست کی ہے۔

    ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی ، اسلحہ نمائش، احتجاج، ہوائی فائرنگ یاامن عامہ میں خلل پر رعایت نہیں ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کیے جائیں گے اور سیف سٹی اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

    اسلام آباد پولیس و دیگرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے 10 ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گے ، اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح پرامن انتخابات کا انعقاد ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : بلاول بھٹو نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو ایک ہی سکے کے دو رخ قرار دے دیا

    الیکشن 2024 پاکستان : بلاول بھٹو نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو ایک ہی سکے کے دو رخ قرار دے دیا

    لاہور : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے نون لیگ اور پی ٹی آئی کو ایک ہی سکے کے دو رخ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو بحرانوں کے طوفان کا سامنا ہے پاکسان تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پاکستان کوپیچھے دھکیل رہی ہے۔

    بلاول بھٹو نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے حوالے سے سوال پر کہا کہ بدقسمتی سے ن لیگ ،پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ یہ ایک سکے کے 2 رخ ہیں، چہرے بدلے لیکن پالیسیاں ایک ہی رہیں، دونوں جماعتیں اپنی کارکردگی ثابت کرچکی ہیں۔

    انتخابات سے متعلق پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پہلی باراتنی بڑی تعداد میں آزادا میدوارالیکشن لڑرہے ہیں، وفاق میں آزادامیدواروں سےمل کر حکومت بناناپسند کروں گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دنیا میں اسوقت جیو پولیٹیکل صورتحال باعث تشویش ہے ، ایسی صورتحال میں معمول کی سیاست پروقت برباد نہیں کیا جا سکتا، نوجوانوں پر مشتمل پاکستان کی ستر فیصد آبادی پرتوجہ دینا ضروری ہے۔