Tag: الیکشن 2024 پاکستان:

  • الیکشن 2024 پاکستان : خواتین ووٹرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ

    الیکشن 2024 پاکستان : خواتین ووٹرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ

    اسلام آباد : ملک میں کل ہونے والے انتخابات میں تقریباً چھ کروڑ کے لگ بھگ خواتین حق رائے دہی استعمال کریں گی۔

    گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس مرتبہ خواتین ووٹرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، تقریباً چھ کروڑ کے لگ بھگ خواتین حق رائےدہی استعمال کریں گی۔

    اس حوالے سے فری اینڈفیئرالیکشن نیٹ ورک نےبھی ایک رپورٹ مرتب کی ہے، رپورٹ کے مطابق خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 2018 میں ووٹرز کا صنفی فرق 11.8 فیصد تھا جو اب 7.7 فیصد ہوگیا ہے، 2018 کے بعد خواتین رجسٹریشن مردوں سے بڑھ گئی ہے۔

    دوسری جانب ووٹرز کی طرح خواتین اُمیدوار بھی انتخابی دنگل میں بڑھ چڑھ کرحصہ لےرہی ہیں، فافن کے مطابق اس الیکشن میں ایک سو گیارہ سیاسی جماعتوں کی دو سو پچھترخواتین امیدوار میدان میں ہیں ، جو قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر نامزد مجموعی اُمیدواروں کا صرف چاراعشاریہ چھ فیصد بنتی ہیں۔

    تمام سیاسی جماعتوں میں سے تیس نے پانچ فیصد سے زائد خواتین اُمیدوار نامزد کی ہیں، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین نے چار اعشاریہ پانچ فیصد ،،، مسلم لیگ ن نےچار اعشاریہ آٹھ فیصد،، ایم کیوایم پاکستان نے پانچ اعشاریہ سات فیصد خواتین کوٹکٹ جاری کیے ہیں۔

    اسی طرح جماعت اسلامی نے تین اعشاریہ سات فیصد ، جے یو آئی ف نے چار اعشاریہ ایک اور اے این پی نے تقریباً چار فیصد خواتین اُمیدواروں ہیں۔

  • الیکشن  2024 پاکستان :  اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے

    الیکشن 2024 پاکستان : اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے

    اسلام آباد : اسلام آباد پولیس کے افسران وجوان نے کل ہونے والے الیکشن کے لئے پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے ہیں، اہلکار رات وہیں قیام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لئے پولنگ کل ہوگی ، اسلام آباد پولیس کے افسران وجوان پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے ہیں۔

    ترجمان اسلام آبادپولیس نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز پر تعینات اہلکار رات وہیں قیام کریں گے، اسلام آباد پولیس کے 6500 اہلکاروں کیساتھ 1000 ایف سی کے جوان فرائض انجام دیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں 1500رینجرز،پاکستان فوج کے جوان بھی فرائض سر انجام دیں گے، شہریوں کی حفاظت اور پرامن انتخابات اولین ترجیح ہوگی۔

    انتخابات کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی میں قائم کیا گیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کو یقینی بنایا جائے گا اور الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں۔

    اسلحہ نمائش،ہوائی فائرنگ،ہلڑبازی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی ساتھ ہی ٹریفک نظم و ضبط ،پارکنگ کے مناسب اقدامات عمل میں لائیں جائیں گے۔

  • پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم

    پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم

    اسلام آباد: عام انتخابات 2024 کے  پُرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی درخواست پر عام انتخابات کے پیش نظر ملک بھر میں کیو آر ایف کے 106942 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 23940 سیکیورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن کے دوران ڈیوٹی سر انجام دینگے۔

     پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے  پُرعزم ہیں، عام انتخابات کی نگرانی کے لیے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کے مجموعی طور پر 130882 اہلکار مامور ہونگے جبکہ ملک بھر میں پولیس کے 465736  اہلکار تعینات ہوں گے۔

    رپورٹ کے مطابق 8 فروری کو آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے مجموعی طور پر 596618 اہلکار تعینات ہونگے جبکہ صرف پنجاب میں الیکشن کے پُرامن انعقاد کیلئے پولیس کے 216000 اہلکار تعینات ہونگے۔

    اس کے علاوہ سندھ میں 110720 ،کے پی میں 92535 جبکہ بلوچستان میں 46481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : سندھ  بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

    الیکشن 2024 پاکستان : سندھ بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

    کراچی : سندھ رینجرز نے کل ہونے والے الیکشن کے پیش نظر سندھ بھر میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے جنرل الیکشن کے معاملے پر سندھ رینجرز نے سندھ بھر میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیے۔

    رینجرز نے پاک فوج اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ سکھرسٹی، ائیر پورٹ، سائیٹ ایریا، نیو پنڈ، تماچانڑی، باگڑ جی، خیر پور، رانی پور، گمبٹ، سوبوڈیرو، کنگری، کوٹ پیر صاحب میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

    گھوٹکی سٹی، اوباڑو، ڈھرکی، قادر پور، شکار پورسٹی، خانپورسٹی ، فیضو لاڑو، جیکب آبادسٹی، جہان پور، دودا پور، گڑھی خیرو، قمبر شہداد کوٹ، قمبر، میرو خان، وگنڑ، واڑھ، نصیر آباد، کشمورسٹی میں فلیگ مارچ کیا۔

    اس کے علاوہ بخشا پور، بڈانی، میانی،سانگھڑسٹی، موہنی بازار،چکرا چوک، کلمہ چورک ،سکرنڈ روڈ، نیشنل ہائی وے، قاضی احمد، دولت پور،شہداد پور، ٹنڈو آدم میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز نے کہا کہ فلیگ مارچ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، فلیگ مارچ کے دوران شہر کے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزسمیت دیگر پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کیا گیا۔

    فلیگ مارچ میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص کی جانب سے صوبے میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

  • لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر کتنے لاکھ شہری ووٹ کاسٹ کریں گے؟

    لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر کتنے لاکھ شہری ووٹ کاسٹ کریں گے؟

    لاہور : لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر 68 لاکھ 5895 شہری حق رائے استعمال کریں گے، جس میں قومی اسمبلی کی چودہ جبکہ صوبائی اسمبلی کی 30 نشستیں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر 68 لاکھ 5895 شہری ووٹ کاسٹ کریں گے، لاہور میں مرد ووٹرز کی تعداد 36 لاکھ 36253 اور خواتین ووٹرزکی تعداد32 لاکھ 21842 ہے۔

    دستاویز میں بتایا گیا عام انتخابات کے دوران لاہور میں 4ہزار354 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے ، لاہورمیں مردوں کے 1539،خواتین کے 1499 جبکہ 1316 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

    لاہور سے قومی اسمبلی کا این اے 118 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہوگا، این اے 118 میں کل 7لاکھ 35ہزار 251 ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے۔

    لاہور کا حلقہ این اے 124 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا حلقہ ہوگا، این اے 124 میں کل 3 لاکھ10 ہزار 116 ووٹر حق رائے استمعال کریں گے جبکہ صوبائی اسمبلی میں پی پی 167 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا حلقہ ہوگا، پی پی 167 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 1لاکھ36 ہزار 963 ہوگی۔

    پی پی 147 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہوگا، پی پی 147 میں 3لاکھ 68 ہزار998 رجسٹرڈ ووٹرز ہوں گے۔

    لاہور میں قومی اسمبلی کی چودہ جبکہ صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر الیکشن ہوگا ، الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے حتمی پولنگ اسکیم بعد میں جاری کرے گا

  • عطا تارڑ اور ان کے غنڈے پیپلزپارٹی پر حملے کررہے ہیں، شیری رحمان کا الزام

    عطا تارڑ اور ان کے غنڈے پیپلزپارٹی پر حملے کررہے ہیں، شیری رحمان کا الزام

    لاہور : پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ عطا تارڑ اور ان کے غنڈے پیپلزپارٹی پر حملے کر رہے ہیں، دھمکیاں دی جارہی ہیں ، الیکشن کمیشن کارکنوں پرتشدد کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عطاتارڑاوران کےغنڈے پیپلزپارٹی پر حملے کر رہےہیں، دھمکیاں دی جارہی ہیں، تیر پر ٹھپہ لگایا تو دیکھ لیں گے، کیا الیکشن اس طرح ہوتے ہیں۔

    شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن عطا تارڑ کا پیپلزپارٹی کے کارکنوں پرتشدد کا نوٹس لیتے ہوئے بتائے کہ وہ ایک پارٹی کا الیکشن کمیشن ہے کہ تمام پارٹیوں کا الیکشن کمیشن ہے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور کسی کی ملکیت نہیں، بھڑکیلےلوگ ہرطرف ہوتے ہیں،جنون کوبوتل سےنہ نکالیں خون خراباہوا توکوئی کنٹرول نہیں کر پائے گا۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ لوگوں کو مشتعل نہ کیا جائے ایسا نہ ہوکہ لاہور کا ماحول خراب ہوجائے ، پیپلزپارٹی کو اقتداد کی حوس نہیں ہے اور نہ وہ کبھی کسی سلسکشن کا حصہ بنی ہے۔

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ اگر نوجوان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں تو ان کو یہ حق ملنا چاہیئے ، سیاسی مخالفین الیکشن کو دنگل نہ بنائیں اسے الیکشن ہی رہنے دیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

    الیکشن 2024 پاکستان : وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

    اسلام آباد : وزارت صحت نے عام انتخابات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں 9فروری تک ہائی الرٹ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت کے احکامات پراسلام آباد کے اسپتال 9فروری تک ہائی الرٹ رہیں گے، وفاقی اسپتالوں میں ہنگامی حالات کے پیش نظر انتظامات کئے جائیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ وفاقی اسپتالوں کے ڈاکٹرز، نرسز، عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

    وفاقی اسپتالوں کے عملے کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے وفاقی اسپتالوں کے کنسلٹنٹ، سرجنز، سی ایم اوز کو آن کال رہنے کی ہدایت دی۔

    دوسری جانب اسلام آباد کے بنیادی،دیہی مراکز صحت، کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز ہائی الرٹ پررہیں گے، اسلام آباد کے مراکز صحت 7 تا 9 فروری ہائی الرٹ رہیں گے ڈی ایچ او نے احکامات جاری کئے ہیں کہ مراکز صحت میں ہنگامی حالات کے پیش نظر انتظامات کئے جائیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : سندھ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر آرمی کی تعیناتی مکمل ہوگئی

    الیکشن 2024 پاکستان : سندھ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر آرمی کی تعیناتی مکمل ہوگئی

    کراچی : کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ سندھ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی مکمل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کے 30 واں اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں صوبائی وزرا، کورکمانڈ،چیف سیکریٹری اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے اجلاس کو بتایا سندھ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی مکمل ہوگئی ہے، تمام فوجی جوان اور افسران اپنی ڈیوٹی کےعلاقوں میں پہنچ چکےہیں۔

    آئی جی پولیس نے بتایا سندھ میں انیس ہزارآٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، جن میں چھ ہزار پانچ سو پچاس پولنگ اسٹیشن حساس اور چھ ہزار آٹھ سو ایک انتہائی حساس ہیں۔

    نارمل پولنگ اسٹیشن پرچاراہلکارجبکہ حساس پرپانچ اہلکاروں کوتعینات کیا جائے گا جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سات پولیس اہلکارفرائض انجام دیں گے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان :  پولنگ والے دن ووٹرز کو بریانی، میوہ چنا پلاؤ اور کباب کھلانے کی تیاری

    الیکشن 2024 پاکستان : پولنگ والے دن ووٹرز کو بریانی، میوہ چنا پلاؤ اور کباب کھلانے کی تیاری

    پشاور: الیکشن کے روز ووٹرز کو بریانی، میوہ چنا پلاؤ اور کباب کھلانے کی تیاری کرلی گئی اور طرح طرح کے کھانوں کے آرڈرز دے دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لئے پولنگ والے دن امیدوار نے اپنے ووٹرز کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، بریانی کے آرڈرز تو کہیں چکن پلاؤ کی دیگیں تیار ہوں گی۔

    پشاور کے اُمیدواروں نے الیکشن کے دن ووٹرز کے لذیذ کھانوں سے استقبال کیلئے مزیدار کھانوں کے آرڈر دے دیئے ہیں۔

    اس سلسلے میں شہر کے مشہور پکوان تیار کرنے والوں کی بھی خوب چاندی ہوگئی ہے، کسی کو دس دس دیگیں چاول تیار کرنے کو ملی ہیں تو کسی کونان کباب کے آرڈر وصول ہوچکے ہیں۔

    آٹھ فروری کے لیے آرڈر مل گئے اور دیگیں چڑھ گئیں ، ووٹرز کو مزے مزے کے پکوان کھانے کو ملیں گے، لیکن ووٹ کس کو پڑیں گے یہ الیکشن نتائج ہی بتائیں گے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے پاک فوج لاہور پہنچ گئی

    الیکشن 2024 پاکستان : انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے پاک فوج لاہور پہنچ گئی

    لاہور : الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پاک فوج لاہور پہنچ گئی ہے، جس کے بعد پاک فوج کے دستے پنجاب میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے روانہ کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پاک فوج شہر میں پہنچ گئی ہے، قصور،شیخوپورہ میں بھی فوج کوتعینات کردیا گیا ہے۔

    منڈی بہاالدین،چکوال سمیت دیگراضلاع میں بھی کل فوج تعینات ہوگی، تمام اضلاع اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں، الیکشن میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

    پنجاب بھر میں الیکشن کے انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

    عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئےپاک فوج کے دستے پنجاب میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں ، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے لاہور، ملتان، اوکاڑہ گریژن ، بہاولپور اور گوجرانوالہ گیریژن سے دیگراضلاع کوروانہ ہوئے

    فوجی دستوں کی تعیناتی کامقصد عام انتخابات میں سول حکومت کی معاونت کرنا ہے ، فوجی دستوں کی تعیناتی کامقصد انتخابی عمل کی شفافیت اورامن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

    فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی ڈیوٹی کیلئےتھرڈ ٹیئر پرسیکورٹی کیلئےتعینات ہوں گے، فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سےبروقت نمٹے کیلئے ہے۔

    پولنگ کےدوران پولیس فرسٹ ٹیئر جبکہ سول آرمڈ فورسز سیکنڈ ٹیئر سیکیورٹی مہیا کریں گی۔