Tag: الیکشن 2024 پاکستان:

  • این اے 130 لاہور:  نواز شریف اور یاسمین راشد مضبوط امیداوار

    این اے 130 لاہور: نواز شریف اور یاسمین راشد مضبوط امیداوار

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے لیے دو حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    لاہور کے حلقے این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے، ماضی میں اس حلقے کا نمبر 120 تھا۔

    اس حلقے سے دیگر کئی امیدوار بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں تاہم نواز شریف اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی وجہ سے یہاں کے الیکشن لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

    اس حلقے میں 2013 اور 2018 کے انتخاب میں ن لیگ نے فتح حاصل کی تھی، اس الیکشن میں نواز شریف کی پوزیشن بہتر سمجھی جارہی ہے کیونکہ یاسمین راشد نو مئی واقعات کے مقدمات میں جیل میں قید ہے۔

    این اے 130 لاہور کے نمایاں امیدواروں کی فہرست یہ ہیں

    این اے 130 لاہور داتا دربار، مسجد شہدا، انار کلی، موہنی روڈ، نہرو پارک، اسلام پورہ، ایم اے او کالج، جین مندر، صفاں والا چوک اور دیگر گنجان آباد علاقوں پر مشتمل ہے۔

    اس حلقے کی کُل آبادی 8 لاکھ 93 ہزار اور ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by PML(N) (@pmlnawazofficial)

    یہ وہ مشہور حلقہ ہے جب نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا تو ان کی زوجہ کلثوم نواز نے اس سیٹ پر الیکشن لڑا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by PML(N) (@pmlnawazofficial)

    مریم نواز کی سیاسی انٹری بھی اسی حلقے سے ہوئی کیونکہ کلثوم نواز کے ضمنی الیکشن کی کمپین مریم نواز نے چلائی تھی۔

    خیال رہے پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، اس مرتبہ لگ بھگ 18000 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں سے 11785 آزاد اور 6031 امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ ہیں۔

  • ویڈیو: مسلم لیگ ن کے امیدوار ریلی میں شیر لیکر آگئے

    ویڈیو: مسلم لیگ ن کے امیدوار ریلی میں شیر لیکر آگئے

    فیصل آباد:مسلم لیگ ن کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں، خالد پرویز گل ریلی میں شیر لیکر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ریلی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد شیر دیکھنے پہنچ گئی، کارکنان شیر کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے جبکہ بچےبھی قریب موجود تھے۔

    شہری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریلی میں لایا گیا شیر خطرناک بھی ہو سکتا ہے، واضح رہے کہ خالد پرویز گل پی پی 107 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں جبکہ یہ ریلی سمندری روڈ پر اپنے حلقے پی پی 107 میں نکالی گئی۔

  • اسلحہ کی نمائش پر 15 روز کیلئے پابندی عائد

    اسلحہ کی نمائش پر 15 روز کیلئے پابندی عائد

    پشاور: عام انتخابات 2024 کے لئے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور  نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی۔

    ڈی سی اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں انتخابات کے دوران لائسنس اور بغیر لائسنس پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

    اس سے قبل پاکستان کے صوبے سندھ اور پنجاب میں بھی اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر 45 روز کی پابندی کا نوٹیفکشن جاری کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے موقع پر بھی اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔

     

  • الیکشن 2024 پاکستان: کے پی پولیس کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری

    الیکشن 2024 پاکستان: کے پی پولیس کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری

    پشاور:خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے انتخابات کے لیے پولیس کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔

    پولیس حکام کے مطابق عام انتخابات کے لیے کے پی پولیس کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے پولیس نے انتخابات کے لئے 75 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مالی مشکلات کے باعث نگراں حکومت نے 50 کروڑ روپے جاری کیے، ہر ضلع کو ایک کروڑ روپے سے زائد رقم دی جائے گے۔

    پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فنڈز کا زیادہ تر حصہ فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا، فنڈز آئندہ ہفتے جاری کیے جائے گے۔

  • پیپلزپارٹی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

    پیپلزپارٹی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

    لاہور: پیپلز پارٹی کے انچارج سینٹرل الیکشن سیل اور سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر این اے 73 ڈسکہ میں زیرِ حراست 3 کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انچارج سینٹرل الیکشن سیل پیپلزپارٹی تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں لکھا کہ این اے 73 میں 3 کارکنوں کو غیر قانونی زیر حراست رکھا گیا ہے، ان کارکنان کو سیراں والی کے الیکشن آفس سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    تاج حیدر نے الیکشن کمشنر کو خط میں بتایا کہ پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں نے الیکشن آفس میں توڑ پھوڑ کی، پولیس نے الیکشن آفس میں فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا۔

    انہوں نے خط میں لکھا کہ ڈی پی او، ڈی ایس پی ڈسکہ گرفتار کارکنان کی رہائی سے انکاری ہیں، پولیس کھلے عام ن لیگی امیدوار کی حمایت کر رہی ہے۔

    تاج حیدر نے کہا کہ پولیس کے ہراساں کرنے سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے، چیف الیکشن کمشنر پی پی کارکنان کی رہائی کے احکامات جاری کریں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : دانیال عزیز کا پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا الزام

    الیکشن 2024 پاکستان : دانیال عزیز کا پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا الزام

    نارروال : سابق لیگی رہنما دانیال عزیز الزام عائد کیا ہے کہ میرے حلقہ این اے 75میں سرکاری ملازمین سے زبردستی شناختی کارڈ لیئے گئے ہیں، ناجائز اختیار استعمال کر کے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق لیگی رہنما دانیال عزیز نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقہ این اے 75میں سرکاری ملازمین سے زبردستی شناختی کارڈ لیئے گئے ہیں، قانوناً صرف الیکشن ڈے پر ڈیوٹی کرنیوالوں سے شناختی کارڈ مانگا جا سکتا ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ دیگرسرکاری ملازمین کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا حکم نہیں دیا جاسکتا، ناجائز اختیاراستعمال کر کے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    سابق لیگی رہنما نے کہا کہ ضلع نارووال میں محکمہ تعلیم کےاساتذہ اورملازمین کی تعداد 20 ہزار ہے، 20 ہزار ملازمین کےپوسٹل بیلٹ کے ذریعےبڑے پیمانے پر دھاندلی کی جا رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی کو روکنے کیلئےالیکشن کمیشن اورپنجاب حکومت کو درخواست دے رہےہیں،دانیال عزی

  • الیکشن 2024 پاکستان : این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز اور عالیہ حمزہ مضبوط امیداوار

    الیکشن 2024 پاکستان : این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز اور عالیہ حمزہ مضبوط امیداوار

    پاکستان کے کئی مشہور سیاست دان اس مرتبہ الیکشن کے میدان میں ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز لاہور کے حلقہ این اے 118 میں سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے، نئی حلقہ بندیوں سے پہلے یہ حلقہ این اے 124 تھا۔

    این اے 117 میں حمزہ شہباز کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار شاہد عباس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ عالیہ حمزہ ملک دیگر نمایاں امیدوار ہیں۔

    عام انتخابات 2024 میں لاہور کے حلقہ این اے 118 سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عالیہ حمزہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہیں۔

    قومی اسمبلی کے حلقے این اے 118 لاہور II کے نمایاں امیدوار کی فہرست۔یہ حلقہ داتا نگر، لوہاری گیٹ، موچی گیٹ، بھاری گیٹ، شیرانوالہ گیٹ، بادامی باغ، گوالمنڈی اور گڑھی شاہو کے علاقوں پر مشتمل ہے۔

    حلقے کی کل آبادی 9 لاکھ 50 ہزار افراد پر مشتمل ہے جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سات لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے۔

    خیال رہے سال 2008، 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز اس حلقے سے کامیاب ہوچکے ہیں تاہم 2018ء میں حمزہ شہباز کے سیٹ چھوڑنے پر مری سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم شاہد خان عباسی نے تحریک انصاف کے امیدوار محی الدین کو شکست دی تھی۔

    پاکستان میں انتخابات 2024 8 فروری 2024 کو ہوں گے اور کل 175 جماعتیں اور بڑی تعداد میں آزاد امیدوار مختلف قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : عام انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے ایپ تیار

    الیکشن 2024 پاکستان : عام انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے ایپ تیار

    لاہور: عام انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے ایپ تیار کرلی گئی، پولنگ اسٹیشنز پر تعینات عملے کے موبائلزپرایپ انسٹال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس آپریشنزونگ نے عام انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے ایپ تیار کرلی، ڈی آئی جی آپریشنز سیدعلی ناصررضوی نے بتایا ہے کہ پولنگ اسٹیشنزپر تعینات عملےکےموبائلزپرایپ انسٹال ہوگی۔

    ویجی لینس ٹیموں سمیت ایپ سے مانیٹرنگ ممکن ہو سکےگی جبکہ پولنگ سامان کی ترسیل، عملہ ونفری کی موجودگی اور پولنگ کاآغاز و اختتام بھی شامل ہیں۔

    پولنگ رکنے کی صورت میں فوری ایپ کی مدد سے آگاہ کیاجاسکے گا اور ایپ کےذریعےجیوٹیگنگ کی جاسکےگی۔

    ایپ کی مدد سے افسران وجوان اپنےڈیوٹی پوائنٹس پرباآسانی پہنچ سکیں گی جبکہ پولنگ اسٹیشنزپرتعینات نفری کی تفصیل حاصل کی جاسکے گی۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور سامنے آگیا

    الیکشن 2024 پاکستان : پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور سامنے آگیا

    کراچی : پیپلزپارٹی نے انتخابی منشور جاری کردیا ، جس میں تنخواہ دُگنی کرنے، 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنا، نوجوانوں کے لئے نئی نوکریاں اور کسانوں کے لئے اہم اعلانات شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے 64 صفحات پرمشتمل مکمل انتخابی منشور جاری کردیا، پیپلزپارٹی کے منشور میں عوامی حکومت کیلئے اصلاحات کرنے اور معاشی ترقی بڑھانے کا عہد کیا گیا ہے۔

    معاشی بہتری، اقتصادی اور بیرونی قرضے ختم کرنے اور نخواہ دار طبقے کی تنخواہ دُگنی کرنے کاپلان منشورکا حصہ ہیں جبکہ کم از کم تنخواہ 8 فیصد کا اضافہ ہر سال کرنا پی پی منشور میں شامل ہیں۔

    نوجوانوں کے لئے نئی نوکری پیدا کرنا اور 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنا پی پی پی منشور کا حصہ ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سےنمٹنے کا حل بھی منشور کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    تعلیم سب کے لئے ، پی پی پی منشور عوام کا بنیادی حق قرار دیا گیا اور کہا ہے کہ ہر30 منٹ کےسفر پر پرائمری اسکول اورایک گھنٹے کےسفر پر مڈل اورسیکنڈری اسکول لازمی ہوگا۔

    پاکستان کےہر ضلع میں یونیورسٹی کاقیام ، مفت پرائمری صحت اورادویات پورے ملک میں فراہمی پیپلز پارٹی کےمنشور کا حصہ ہے اس کے ساتھ تمام بنیادی صحت مراکزمکمل فعال کرنا ، ملک بھرمیں دل، جگر، گردہ مکمل فری علاج پی پی منشور میں شامل ہیں۔

    ملک بھرمیں 30 لاکھ غریبوں کومفت فراہمی ، کچی آبادی کو ریگولرائز کرکے مالکانہ حقوق دینا ، نجی شعبے کے افراد کو گھروں کیلئے سستا قرضہ فراہم کرنا بھی پی پی منشور کا حصہ ہے۔

    پیپلز پارٹی نے منشور میں کسانوں کے لئے اہم فائدوں کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان ہماری معیشت میں اسٹیک ہولڈر ہوں گے جبکہ کسانوں کوسبسڈی پر کھاد، یوریا فراہم کرنا ، زمینوں کی بہتری اور پانی فراہمی پی پی منشور کا حصہ ہے۔

    کسانوں کو جدیدموسمی تبدیلیوں کےبعد فصل لگانے میں آگاہی دینا منشور میں شامل جبکہ کسانوں کےفصل کی انشورنس کرانا حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

    پیپلز پارٹی نے منشور میں مزدوروں کیلئےبڑےدعوےکردیئے ہیں، انڈسٹریل اور دیگر مزدوروں کو مزدور کارڈ کےذریعے بنیادی سہولیات فراہم کریں گے جبکہ مزدوروں کو محنت کےمطابق تنخواہ کی فراہم کرانا حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

    پی پی منشور میں کہا گیا ہے کہ مزدور کارڈز کے ذریعے مزدوروں کے بچوں کی اسکول فیس مفت ہوگی، مزدور کارڈ کے ذریعےمزدورخاندان کے افراد کی صحت انشورنس ہوگی۔

    مزدور کارڈ سےسوشل سیکیورٹی اور پنشن کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی اور مزدوروں کو اولڈ ایج سہولیات معذوری سہولیات مزدور کارڈ کے ذریعے دی جائیں گی۔

    پیپلزپارٹی کے منشور میں یوتھ کارڈ کے اجراکا اعلان شامل ہیں ، محنتی نوجوان لڑکوں،لڑکیوں نوکری حاصل کرنے کیلئےمالی مدد کی جائے گی ، اعلیٰ تعلیم کے لئے طُلبہ قرضہ (اسٹوڈنٹس لون ) متعارف کرایا جائے گا۔

    ملک بھر میں یوتھ سینٹر قیام، لائبریری، ووکیشنل سہولیات سمیت دیگر کا قیام منشورمیں شامل ہیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : بجلی کی لوڈشیڈنگ  کے باعث 8 فروری کو پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

    الیکشن 2024 پاکستان : بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث 8 فروری کو پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن 8فروری کو پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی اور کہا پاور ڈویژن ملک بھر میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریزاں رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں لوڈشیڈنگ کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے،جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پولنگ ڈے پر پاورڈویژن کو لوڈشیڈنگ نہ کرنےکی ہدایت دی۔

    اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی طرف سے پاورڈویژن حکام کوتحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ پاورڈویژن ملک بھر میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سےگریزاں رہے۔

    خیال رہے پاکستان میں انتخابات 2024 8 فروری 2024 کو ہوں گے اور کل 175 جماعتیں اور بڑی تعداد میں آزاد امیدوار مختلف قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔