Tag: الیکشن 2024 کے انعقاد

  • افواج پاکستان آرٹیکل 245 کے تحت  الیکشن 2024 کے انعقاد میں معاونت کریں گے

    افواج پاکستان آرٹیکل 245 کے تحت الیکشن 2024 کے انعقاد میں معاونت کریں گے

    اسلام آباد : افواج پاکستان آرٹیکل 245 کےتحت الیکشن 2024 کے انعقاد میں معاونت کریں گے تاہم سول آرمڈ فورسز اورافواج پاکستان پولنگ عملے کی ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات کے حوالے سے سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان کی تعیناتی سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئی۔

    افواج پاکستان آرٹیکل 245 کے تحت الیکشن 2024 کے انعقاد میں معاونت کریں گے، پاک فوج متعلقہ علاقوں میں تھرڈ ٹیئر کے طور پرکیوآرایف جیسی ڈیوٹی سر انجام دے گی۔

    الیکشن کے دوران امن عامہ کی صورتحال کو بہتر رکھنے کی پہلی ذمہ داری پولیس کی ہے، سول آرمڈ فورسز جیسا کہ رینجرز ، فرنٹیئرکوردوسرے مرحلے میں سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوں گی۔

    آرمی تھرڈ ٹیئر میں کسی بھی سیکیورٹی کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تعینات ہوگی جبکہ سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان کا عملہ محفوظ انتخابی ماحول کی فراہمی کے لیے تعاون کرے گا۔

    صرف سول آرمڈ فورسز بیلٹ پیپر کی چھپائی کے دوران پر نٹنگ پریس کی حفاظت پر مامور ہوں گی، انتخابی سامان کی ترسیل ،انتخابی عمل کےبعدواپس آراو دفاتر منتقلی کیلئےسیکیورٹی مہیاکی جائے گی۔

    الیکشن کے روز دفعہ 144 کے تحت ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی ہو گی، ہر افسر، جے سی او الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کےتحت اختیارات کابر وقت استعمال کرے گا۔

    سول آرمڈ فورسزاورافواج پاکستان پولنگ عملے کی ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں گے اور نہ ہی سول آرمڈ فورسز،افواج پاکستان پولنگ افسران کے کام میں کسی بھی طرح کی مداخلت کریں گے۔

    انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کے باہر خصوصی طور پر توجہ ماحول پُر امن بنانے پر مرکوز رکھی جائے گی ، سول آرمڈ فورسز لوگوں کی پولنگ اسٹیشن کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے جامہ تلاشی لیں گے۔

    سول آرمڈ فورسزاورافواجِ پاکستان گنتی کے عمل میں کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کریں گے اور گنتی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن کے باہر ڈیوٹی مستعدی کے ساتھ انجام دی جائے گی۔