Tag: الیکشن 2024

  • الیکشن 2024 : نواز شریف اور  مریم نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار

    الیکشن 2024 : نواز شریف اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل میں نواز شریف اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیلیں دائر کی گئیں

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

    جس میں باپ بیٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا تاہم لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے ان اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔

    ٹربیونل نے نواز شریف اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو درست قرار دیا اور ان کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔

    نواز شریف کے حلقہ این اے 130سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل مدمقابل امیدوار اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے اور مریم نواز کیخلاف این اے 119 سے اُن کے مدمقابل امیدوار ندیم شیروانی نے اپیلیٹ سے رجوع کیا تھا۔

  • ن لیگ نے ملتان کی 4 قومی اور 8 صوبائی نشستوں پر پارٹی ٹکٹس کا اعلان کر دیا

    ن لیگ نے ملتان کی 4 قومی اور 8 صوبائی نشستوں پر پارٹی ٹکٹس کا اعلان کر دیا

    ملتان/ میاں چنوں: پاکستان مسلم لیگ ن نے ملتان کی 4 قومی اور 8 صوبائی نشستوں پر پارٹی ٹکٹس کا اعلان کر دیا، ضلع خانیوال کے شہر میاں چنوں کے ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر بھی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں این اے 148 سے احمد حسین ڈیہڑ، این اے 151 سے ملک عبدالغفار ڈوگر، این اے 152 سے جاوید علی شاہ، این اے 153 سے رانا محمد قاسم نون کو ن لیگ کا ٹکٹ مل گیا۔

    ملتان میں پی پی 214 سے شہزاد مقبول بھٹہ، پی پی 215 سے شاہد محمود خان، پی پی 218 سے سلمان نعیم، پی پی 219 سے ڈاکٹر اختر ملک، پی پی 220 سے رائے منصب، پی پی 221 سے طارق عبدﷲ، پی پی 222 سے رانا اعجاز، اور پی پی 223 سے مہدی عباس لنگاہ کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر دانیال عزیز کا اہم اعلان

    میاں چنوں میں این اے 146 سے سابق ایم این اے میاں اسلم بودلہ کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جب کہ پی پی 207 سے سابق ایم پی اے مہر عامر حیات ہراج اور پی پی 280 سے سابق ایم پی اے رانا بابر حسین کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی انتخابی نشان سے متعلق  فیصلہ ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

    پی ٹی آئی انتخابی نشان سے متعلق فیصلہ ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پرمشاورت کے لئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا، جلاس چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

    اجلاس میں کمیشن کےچاروں ممبران اوراسپیشل سیکرٹریز شرکت کریں گے، کمیشن پشاورہائی کورٹ کےفیصلے پرآج مشاورت کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کالاونگ کمیشن کوپشاورہائیکورٹ فیصلےسےمتعلق قانونی نکات پربریفنگ دے گا۔

    یاد رہے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرکے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن ایکٹ 2017 کے شق 209 کے تحت شائع کرے اور آرٹیکل 215 کے تحت الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کوانتخابی نشان’’بلا‘‘الاٹ کرے۔

    تاہم پی ٹی آئی کےانتخابی نشان سےمتعلق پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ آئےاٹھارہ گھنٹےگزرگئے، الیکشن کمیشن نےتاحال پی ٹی آئی کےانتخابی نشان ’’بلے‘‘کانوٹیفکیشن جاری نہ کیا۔

    واضح رہے الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیا تھا۔

  • الیکشن 2024 : پاکستان تحریک انصاف کل اپنے  ٹکٹوں کا اعلان کرے گی

    الیکشن 2024 : پاکستان تحریک انصاف کل اپنے ٹکٹوں کا اعلان کرے گی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کل اپنے ٹکٹوں کا اعلان کرے گی ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پورے پاکستان کے امیدواروں کا اعلان ایک ساتھ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دے دیا، پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرنےوالا نشان بلا ہے۔

    بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ناجائزطور پر بلےکا نشان چھین لیاتھا، ہم نےجس طرح الیکشن کرائےتھےکبھی کسی جماعت نےنہیں کرائے تھے، کسی سے انتخابی نشان لینے کی الیکشن کمیشن کے پاس آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔

    چئیرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ کل ہم اپنے ٹکٹوں کااعلان کردیں گے، پاکستان کے ہر حلقے میں امیدوار کھڑا کریں گے اور حق دارامیدوار کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملےگا ، پورے پاکستان کے امیدواروں کا اعلان ایک ساتھ ہوگا اور 8فروری کو پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے جیتے گی۔

    سائفر کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں حکم امتناع کل ختم ہورہا ہے امیدہےکل ہائیکورٹ اچھا فیصلہ دے گی ، سائفر کیس میں ہمارا مطالبہ ہے ٹرائل اوپن ہو۔

    بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ ووٹ کے حق کیلئے بانی پی ٹی آئی کے پوسٹل بیلٹ کیلئے بھی درخواست کریں گے۔

  • ن لیگ کی جانب سے آج ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعلانات متوقع

    ن لیگ کی جانب سے آج ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعلانات متوقع

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے آج ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعلانات متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں نواز شریف نے سینئر رہنماؤں کو آج جاتی امرا طلب کر لیا ہے، پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے کوآرڈینیٹرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بھی حتمی مشاورت ہوگی، اور ن لیگ کی جانب سے آج قومی و صوبائی امیدواروں کا حتمی اعلان بھی متوقع ہے۔

    دوسری جانب آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات بھی زوروں پر ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے ن لیگ پر این اے کی 5 کی بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے لیے زور ڈالا ہے، لیگی کمیٹی اور شہباز شریف ایڈجسٹمنٹ کے حق میں ہیں تاہم حتمی منظوری نواز شریف دیں گے۔

    الیکشن 2024 : آئی پی پی کا ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے زور

    ذرائع نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں پر ہی ن لیگ کی آئی پی پی سے ایڈجسٹمنٹ ہوگی، جہانگیر ترین کو لودھراں کی بجائے ملتان کے حلقے سے ن لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کو این اے 130 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    ڈاکٹر یاسمین راشد کو این اے 130 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    لاہور : الیکشن ٹریبونل نے این اے 130 سے سابق وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کاغذات منظوری اورمسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری دن آگیا۔

    لاہور ایپلٹ ٹریبونل نے ڈاکٹریاسمین راشد کی کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل پر سماعت کی اور ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

    ایپلٹ ٹریبونل نے ڈاکٹریاسمین راشدکی اپیل منظور کرلی اور این اے 130 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    اس کے علاوہ الیکشن ٹربیونل نے پی پی 169 سے پی ٹی آئی کے محمود الرشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے اور ریٹرنگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

    پی پی ایک سوساٹھ لاہور سے اعظم خان نیازی کو انتخابات لڑنے کی اجازت مل گئی اور آراوکافیصلہ کالعدم ہوگیا۔

    امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کل جاری کی جائےگی، بارہ جنوری کوامیدوارکاغذاتِ نامزدگی واپس لےسکیں گے اور اسی دن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

  • الیکشن 2024 : سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیل آر اوز کو بھجوا دی گئی

    الیکشن 2024 : سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیل آر اوز کو بھجوا دی گئی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کےانتخابی نشانات کی تفصیل آراوز کو بھجوا دی تاہم پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان نہیں بھیجا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے ، الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کےانتخابی نشانات کی تفصیل آراوز کو بھجوا دی۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان ریٹرننگ افسران کو نہیں بھجوایا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سےنامزدامیدوارکومتعلقہ انتخابی نشان الاٹ کیاجائے، سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کسی آزاد امیدوار کو نہ دیے جائیں۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران کو آزاد امیدواروں کیلئے الگ انتخابی نشانات کی فہرست بھجوا دی گئی، فہرست میں موجودانتخابی نشانات کےعلاوہ کوئی نشان امیدوارکو نہ دیا جائے۔

    تحریک انصاف سمیت کئی سیاسی جماعتوں کا نام انتخابی نشانات والی فہرست میں شامل نہیں۔

  • الیکشن 2024 :  آئی پی پی کا  ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے زور

    الیکشن 2024 : آئی پی پی کا ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے زور

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے زور دینے لگی تاہم حتمی منظوری نوازشریف دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7نشستوں پرایڈجسٹمنٹ کیلئے زور ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ
    شہبازشریف نے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کو نواز شریف کی منظوری سے مشروط کردیا ہے۔

    لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی کمیٹی اورشہبازشریف ایڈجسٹمنٹ کےحق میں ہیں تاہم حتمی منظوری نوازشریف دیں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے11حلقوں پر ہی ن لیگ کی آئی پی پی سے ایڈجسٹمنٹ ہوگی، جہانگیرترین کو لودھراں کے بجائے ملتان کے حلقے سے ن لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ساہیوال سے نعمان لنگڑیال، لاہورسے عبدالعلیم خان ،عون چوہدری ، راولپنڈی سےعامرکیانی، ٹیکسلا سے غلام سرور اورخوشاب سے بھی ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے۔

    ذرائع کا مزید بتایا ہے کہ صمصام بخاری آبائی حلقےکےبجائےدوسرےحلقےسےایڈجسٹمنٹ کی پیشکش نہیں مانے تاہم نوازشریف کی منظوری سے کل تک ایڈجسٹمنٹ کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔

  • الیکشن 2024 : پیپلز پارٹی نے پنجاب سے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی

    الیکشن 2024 : پیپلز پارٹی نے پنجاب سے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی

    لاہور : الیکشن 2024 کے لئے پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب کے امیدواروں کا اعلان ایک دو دنوں میں کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب سے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ، جس کا اعلان ایک دو دنوں میں کردیا جائے گا۔

    پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل پارٹی ٹکٹ سے محروم ہوگئے، چوہدری اسلم گل کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو چکے ہیں۔

    اسلم گل بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ این اے 127 کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں، اسلم گل نے اسی حلقے سے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ایم این اے شائستہ پرویز ملک کے مقابلے میں 33 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت کا مؤقف ہے کہ اسلم گل خود الیکشن میں حصہ لینے کی بجائے پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ سے بلاول بھٹو زرداری امیدوار ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں کو ترجیح دی جارہی ہیں۔

    ت

  • جہانگیر ترین  کا این اے 155 لودھراں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    جہانگیر ترین کا این اے 155 لودھراں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لودھراں میں ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکی، ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور ن لیگی امیدوار صدیق بلوچ لودھراں میں مدمقابل ہوں گے۔

    ن لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےتحت ملتان میں جہانگیر ترین کیخلاف امیدوار کھڑا نہیں کرے گی تاہم جہانگیر ترین نے ن لیگ کو اپنا حلقہ لودھراں اوپن نہ چھوڑنے کا پیغام بھجوا دیا۔