Tag: الیکشن 2024

  • الیکشن 2024 : شہباز شریف کو این اے 242 کراچی سے کلین چٹ مل گئیں

    الیکشن 2024 : شہباز شریف کو این اے 242 کراچی سے کلین چٹ مل گئیں

    کراچی: الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شہبازشریف کے کراچی 242 سے کاغذات منظوری کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار کی اپیل بھی مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں این اے 242 کراچی سے شہبازشریف کے کاغذات منظوری کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

    پی ٹی آئی امیدوار حسنین چوہان نے کہا کہ بیان حلفی میں کاروبار سے متعلق غلط بیانی کی گئی ہے،شہبازشریف نےکاغذات نامزدگی میں درست حلف نامہ نہیں لگایا۔

    شہباز شریف کی اہلیہ کےنام 2 کمپنیاں گوشواروں میں موجود ہیں ،الیکشن ٹریبونل نے قرار دیا کہ تحقیقات اس کے دائرہ کار میں نہیں، دستاویزات موجود ہیں اور یہ اوپن و شٹ کیس ہے۔

    الیکشن ٹریبونل نے این اے 242 کراچی سے شہبازشریف کےکاغذات منظوری کیخلاف دوسری اپیل بھی مسترد کردی ، پی ٹی آئی امیدوار کی جانب سے الیکشن ٹریبو نل میں اپیل کی گئی تھی۔

    گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار کے اعتراضات بھی مسترد کیے گئے تھے ، اعتراض کنندہ پی ٹی آئی امیدوار نے سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان کردیا۔

    پی ٹی آئی امیدوار حسنین چوہان نے کہا کہ سپریم کورٹ تک شہباز شریف کا تعاقب کریں گے۔

  • بانی پی ٹی آٸی  این اے 122 سے الیکشن لڑسکیں گے یا نہیں؟  فیصلہ محفوظ

    بانی پی ٹی آٸی این اے 122 سے الیکشن لڑسکیں گے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

    لاہور: لاہور ہاٸی کورٹ اپیلیٹ ٹریبونل نے بانی پی ٹی آٸی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہاٸی کورٹ اپیلیٹ ٹریبونل میں بانی پی ٹی آٸی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس طارق ندیم بطور اپیلیٹ ٹریبونل نے بانی پی ٹی آٸی کی اپیل پر سماعت کی، ریٹرننگ افسر نے بیان دیا کہ دو وجوہات کی بنا پر کاغذات نامزدگی مسترد ہوٸے ایک توشہ خانہ میں سزا اور نااہلی اور دوسرا تجویز کنندہ اس حلقہ کا ووٹر نہیں ۔

    بانی پی ٹی آٸی کے وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ توشہ خانہ میں سزا کا کوٸی قانونی جواز نہیں ، یہ سزا تحاٸف ظاہر نہ کرنے پر دی گٸی کسی جرم کی وجہ سے نہیں یہ ایک تکنیکی معاملہ ہے ۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ اگر کوٸی پٹواری کسی کو سزا دے دے تو یہ اسی طرح تصور ہو گی، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ تیس نومبر کے بعد حلقہ بندیوں میں کوٸی تبدیلی نہیں کی جاٸے گی ، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندی میں تبدیلی کی، شماریاتی کوڈ کےمطابق تجویز کنندہ اسی حلقہ کا ووٹر ہے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک سزا ہوٸی اور وہ ان فیلڈ ہے اس کا کیا بنے گا ، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلاٸل دیے کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم دو حلقوں کے متعلق تھا اس فیصلے کا اثر اس کیس پر نہیں پڑتا۔

    انہوں نے کہا کہ سزا معطل ہوٸی ہے بریت نہیں ہوٸی، جس کے بعد عدالت نے فریقین کے وکلا کے تحریری دلاٸل جمع کروانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور قرار دیا کہ فیصلہ کل سنایا جائے۔

  • الیکشن 2024: ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ حتمی مراحل میں داخل

    الیکشن 2024: ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ حتمی مراحل میں داخل

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور ن لیگ میں الیکشن کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر حتمی مذاکرات جاری ہے، معاملات بدھ کو طے ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی اورن لیگ میں الیکشن کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ، بدھ کو دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات طے ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں نون لیگ جہانگیر ترین کے لودھراں کے حلقے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر راضی ہے، علیم خان، عون چوہدری ، نعمان لنگڑیال اوراسحاق خاکوانی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

    علیم خان کیلئے این اے ایک سو سترہ لاہور سے معاملہ طے ہوئے کا امکان ہے، ن لیگ نےابتدائی طور پر لاہور اور ملتان میں آئی پی پی سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ پررضامند ہے۔

    نون لیگ کے مقامی رہنما صدیق بلوچ لودھراں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر راضی نہیں، لودھراں میں ن لیگی رہنما صدیق بلوچ کا آزاد الیکشن لڑنے کا امکان ہے، لودھراں کی وجہ سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہوا۔

    ن لیگ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنےوالوں کوٹکٹ جاری نہ کرنے کاعندیہ دیا۔

  • چوہدری نثار کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    چوہدری نثار کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    راوالپنڈی : سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا اور کہا عوام کے کندھوں پر سوار ہوکر قومی اسمبلی جانا چاہتے ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق راوالپنڈی ٹیکسلا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرا داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کسی پارٹی کی دم پکڑ کر نہیں عوام کے کندھوں پر سوار ہوکر قومی اسمبلی جانا چاہتے ہوں۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ، اقتدار یا وزارت نہیں اصول اہم ہیں، کسی سیاسی جماعت پر تنقید کرکے ووٹ نہیں لوں گا، آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گا۔

    ن لیگ سے متعلق چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ن لیگ میرے ہاتھوں میں پروان چڑھی مسلم لیگ ن سے 35 سال کا تعلق رہا ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے چوان سالہ سےتعلق ہے ، اچھے دوست ہیں بانی پی ٹی آئی اس وقت مشکل حالات میں ہیں۔

  • کون کہاں سے الیکشن لڑے گا؟ مسلم لیگ ن نے اعلان کردیا

    کون کہاں سے الیکشن لڑے گا؟ مسلم لیگ ن نے اعلان کردیا

    لاہور : الیکشن 2024 میں مسلم لیگ ن کے لاہور سمیت قومی اسمبلی کے کئی حلقوں سے میدان میں اترنے والے امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے لاہور سمیت قومی اسمبلی کے کئی حلقوں کے امیدوار فائنل کرلیے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ این اے 117 پر ن لیگ آئی پی پی کے علیم خان کوسپورٹ کرےگی جبکہ این اے 118پر حمزہ شہباز اور این اے119 پر مریم نواز امیدوار ہوں گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ این اے 120 پرعلی پرویزملک یاسردارایاز صادق امیدوار ہوں گے جبکہ مریم نواز نےاین اے 121 پر شیخ روحیل اصغر کی حمایت کردی ہے۔

    این اے 122 پر سعد رفیق، این اے 123 پر شہبازشریف ، این اے124 پر رانامبشر اور این اے 125 پر ملک سیف الملوک کھوکھر امیدوار ہوں گے۔

    ملک افضل کھوکھر این اے 126 ، عطا تارڑ این اے 127، میاں نعمان این اے 128، وحیدعالم خان این اے 129 سے امیدوار ہوں گے۔

    لاہور:نواز شریف این اے 130سےالیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ نواب شیروسیر اور راجہ ریاض کوبھی قومی اسمبلی کا ٹکٹ ملےگا۔

    لاہور سمیت پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر اختلافات برقرار ہیں، ن لیگ اگلے2 روز میں حتمی امیدواروں کےناموں کااعلان کرے گا۔

  • فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی

    فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی

    کراچی : الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی اپیلیں مسترد کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں این اے 223 سے ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

    الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 71 ،70 اور 72 سے ذوالفقار مرزا کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر بھی سماعت کی۔

    وکیل فہمیدہ مرزا نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل فائل کردی ہے ، بینک سے لون کمپنی کے نام پر لیا تھا اپنے نام پر نہیں۔

    جس پر وکیل اعتراض کنندہ کا کہنا تھا کہ امیدوار کو اثاثے ،واجبات کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہے تو ،وکیل فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اعتراض کنندہ کو اعتراضات دائر کا حق حاصل نہیں ہے ، اعتراض کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔

    الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی اپیلیں مسترد کردی اور ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا

  • عام انتخابات سے قبل سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے استعفیٰ دے دیا

    عام انتخابات سے قبل سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے استعفیٰ دے دیا

    اسلام آباد: عام انتخابات سے قبل سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے استعفیٰ دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے خراب صحت کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انھوں نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کچھ دن تک اسپتال میں زیر علاج رہے ہیں، اور اب گھر پر ان کا علاج جاری ہے۔ دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکریٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے الزامات مسترد کر دیے

  • اسد قیصر کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    اسد قیصر کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    پشاور : پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور تیمور سلیم جھگڑا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی اور آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کیخلاف امیدواروں کی اپیلوں پر سماعتیں جاری ہے۔

    پشاورالیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور تیمور سلیم جھگڑا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    پشاورالیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرکے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے ، جسٹس شکیل احمد نے اسد قیصر کی اپیل منظورکرتے ہوئے آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

    آر او نے پارٹی اکاؤنٹ اپیل کنندہ کاذاتی اکاونٹ قراردیکر کاغذات مستردکئےتھے، وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مذکورہ اکاؤنٹ فارن فنڈنگ کیس میں خود پارٹی اکاؤنٹ قرار دیا، وکیل الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا اکاؤنٹ اسدقیصر کے نام پر نہیں پارٹی کا ہے۔

    دوسری جانب پشاورالیکشن ٹریبونل نےتیمورسلیم جھگڑا کو انتخابات کے لئے کلیئرقرار دے دیا، تیمورسلیم جھگڑا کےاین اے 28 اور پی کے 75 اور اُناسی سے کاغذات مسترد کئے گئے تھے۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی ، زین قریشی اور زلفی بخاری سمیت دیگر امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملی تھی۔

    الیکشن ٹریبونل سندھ نے شاہ محمودقریشی کو این اے214سےالیکشن لڑنےکی اجازت دی اور زین قریشی کو بھی این اے دوسو چودہ سے الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا گیا۔

    ریٹرننگ افسر کاکاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا، واجبات سےمتعلق سند پیش نہ کرنےپر ریٹرننگ افسر نےکاغزات مسترد کیے تھے۔

    زلفی بخاری نعیم حیدر پنچوتھہ اورحلیم عادل شیخ کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور ہوئے تھے۔

  • شاہ محمود قریشی سمیت دیگر امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    شاہ محمود قریشی سمیت دیگر امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    کراچی/ لاہور : پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی ، زین قریشی اور زلفی بخاری سمیت دیگر امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 کے امیدواروں کی اپیلوں پر ملک بھر میں الیکشن ٹریبونلزسماعتیں کررہا ہے۔

    الیکشن ٹریبونل سندھ نے شاہ محمودقریشی کو این اے214سےالیکشن لڑنےکی اجازت دے دی اور زین قریشی کو بھی این اے دوسو چودہ سے الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا گیا۔

    ریٹرننگ افسر کاکاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا، واجبات سےمتعلق سند پیش نہ کرنےپر ریٹرننگ افسر نےکاغزات مسترد کیے تھے۔

    زلفی بخاری نعیم حیدر پنچوتھہ اورحلیم عادل شیخ کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور ہوگئے اور ریٹرننگ افسران کےفیصلے کالعدم قرار دے دیے گئے۔

    پی پی دس سے راجہ بشارت کے کاغذات بھی بحال کردیے گیے جبکہ پی پی ون سے قاضی احمد اکبر، پی پی بارہ اور این اے پچپن سے عمر تنویر بٹ جبکہ این اے 51 اور پی پی 6 سے میجر ریٹائرڈ لتاسب ستی کی اپیلیں بھی منظورہوگئیں۔

    پی ٹی آئی امیدوار اسامہ احمد میلہ اور پی ٹی آئی امیدوارعنصر اقبال کوا لیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ، عنصراقبال این اے 83 اورپی پی 73,74،76سے امیدوار ہیں۔

    اس کے علاوہ این اے اکیس مردان سے پی ٹی آئی امیدوارمجاہدعلی خان ، پی کے 52 کوہاٹ سے شفیع اللہ جان، پی کے چھپن مردان سے امیرفرزند این اے 22 اور پی کے 58 مردان سے عبدالسلام آفریدی، پی کے چوون مردان سے عدنان خان، پی کے اٹھاسی سے میاں عمر کی اپیل منظور ہوگئی۔

  • الیکشن 2024 : بلاول بھٹو نے اہم فیصلہ کرلیا

    الیکشن 2024 : بلاول بھٹو نے اہم فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئندہ ماہ سے خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور 8 جنوری کو پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم خود چلانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو آئندہ ماہ سے کے پی میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

    بلاول بھٹو کے خیبرپختونخوا کے انتخابی جلسوں کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، بلاول بھٹو 8 جنوری کو کے پی میں پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

    بلاول بھٹو کے پہلے جلسہ کیلئے ڈی آئی خان، کوہستان، ضلع کرم کا حلقہ زیرغور ہے، بلاول بھٹو پشاور، مالاکنڈ، ڈی آئی خان، صوابی میں انتخابی جلسہ کریں گے۔

    بلاول بھٹو خیبرپختونخوا کے تمام ڈویژنز میں انتخابی جلسہ کریں گے، کے پی کے انتخابی جلسوں کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    خصوصی کمیٹی کے پی میں بلاول بھٹو کے جلسوں کے معاملات دیکھے گی۔