Tag: الیکشن

  • انتخابات کے بعد میاں‌ صاحب اپوزیشن میں‌ ہوں‌ گے: آصف زرداری

    انتخابات کے بعد میاں‌ صاحب اپوزیشن میں‌ ہوں‌ گے: آصف زرداری

    نواب شاہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد میاں‌ صاحب اپوزیشن میں‌ ہوں‌۔

    نواب شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ بلوچستان حکومت گرانے میں میرا کوئی کردار نہیں، اگر کوئی کردار ہوتا تو بلوچستان نہیں، پنجاب حکومت کو خطرہ ہونا چاہیے تھا۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوئی غیر آئینی قدم نہیں اٹھائے گی، پیپلز پارٹی نے 73 کا آئین بنایا، وہ کسی غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کرے گی،  آئین میں کسی ٹیکنو کریٹ گورنمنٹ کا تصور نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ہوسکتا ہے شریف برادران کفیل بچانے سعودی عرب گئے ہوں: آصف زرداری

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ امریکا سے بہتر تعلقات نہ رکھنا حماقت ہے، اس محاذ پر حکومت بری طرح ناکام ہوئی۔ میاں صاحب کی بی ٹیم میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو امریکہ سے بہتر تعلقات رکھ سکے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قصور واقعہ شہباز شریف کی حکومت کی ناکامی ہے، ہم احتجاج میں‌ طاہر القادری کے شانہ بہ شانہ ہیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اندیشوں کے باوجود سینیٹ الیکشن وقت پر ہوجائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • ہم نہیں توکوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی‘ ڈاکٹرعاصم

    ہم نہیں توکوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی‘ ڈاکٹرعاصم

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاکستان کی جو بدنامی کررہے ہیں وہ دیکھ رہے ہیں لیکن ہم ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلرپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے دبئی سے واپسی پرکراچی میں ایئرپورٹ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی ڈگڈگی دیکھ رہے ہیں۔

    ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ اداروں کے ساتھ کھیلواڑ ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں لیکن ہم پاکستان پر آنچ نہیں آنےدیں گے، پاکستان پاکستانیوں کا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے واضح کیا کہ ہم نہیں توکوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی۔

    ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔


    نوازشریف لیڈر نہیں ڈیلر ہیں، مرتضیٰ وہاب


    یاد رہے کہ گزشتہ روز اے آروائی نیوز کے خصوصی پروگرام گرینڈ ڈیبیٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف لیڈر نہیں ڈیلر ہیں کیونکہ انہوں نے ماضی میں اپنے مفاد کی خاطر متعدد بار معاہدے کیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں، یہ بھی سیاست کا حصہ ہیں ‘خواجہ آصف

    دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں، یہ بھی سیاست کا حصہ ہیں ‘خواجہ آصف

    لندن: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت اوراسمبلیاں مدت پوری کریں گی، دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں، یہ بھی سیاست کا حصہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے حالات بہتر ہیں جبکہ حکومت اپنے ایجنڈے کا زیادہ تر حصہ پورا کرچکی ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے غیر مستحکم ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالات بہترہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا الائنس بنانا اور مخالفت کرنا ان کا حق ہے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ملک میں 80 کی دہائی میں افغان جنگ کی وجہ سے مذہبی شدت پسندی بڑھی، پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہوا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ثالثی کا کردار ادا کرنا کوئی تشویش کی بات نہیں ہے، مذہبی انتہاپسندی کواعتدال پسندی میں تبدیل کریں گے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ لندن میں آفیشل میٹنگ کے لیے جہاں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنے بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اسمبلی مدت پوری نہ کرسکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آئندہ ہونے والے الیکشن کی مہم آصفہ بھٹو چلائیں گی، آصف زرداری

    آئندہ ہونے والے الیکشن کی مہم آصفہ بھٹو چلائیں گی، آصف زرداری

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جیالے کسی غلط فہمی میں رہے 2018 الیکشن کا سال ہے بھرپور تیاریاں کریں اس بار آصفہ بھٹو آپ کے ساتھ ہوں گی.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں شیری رحمان، جام شورو اور نادیہ گبول نے ملاقات کی اور ملک بھر کے بالعموم اور سندھ کی بالخصوص سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    سابق صدر آصف زرداری نے دورانِ ملاقات پارٹی رہنماؤں کو آئندہ الیکشن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی اور کارکنان کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ 2018 الیکشن کا سال ہے.

    انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں آصفہ بھٹو جیالوں کے ساتھ ہوں گی اور نواب شاہ سے لیکر ہر ایک ایک حلقہ آصفہ بھٹو کا منتظر ہوگا اور پھر سے دھما دم مست قلندر ہوگا.

    آصف علی زرداری نے کہا کہ اس بارجو پی پی کے جیالوں کے ساتھ نہیں ہوگا وہ پچھتائے گا اور اگلے سیاسی سیٹ اپ میں عوام کی اپنی حکومت کو دوام حاصل ہوگا.

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو قانون کا سامنا کرنا چاہیئے لیکن اداروں کو بدنام کرنے کی سازش میں ہم ان کا ساتھ نہیں دے سکتے اور نہ ہی کسی ایک شخص کو بچانے کے لیے جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مخالفین ووٹ کےبجائےسازش سےاقتدارمیں آنا چاہتے ہیں‘ سعد رفیق

    مخالفین ووٹ کےبجائےسازش سےاقتدارمیں آنا چاہتے ہیں‘ سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے لیے ترمیم نہ کی توانتخابات کا بروقت انعقاد نہیں ہوپائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نئی مردم شماری کے ابتدائی نتائج کا اعلان ہوچکا، انتخابات پرانی مردم شماری کی بنیاد پر کرانا آئین سے متصادم ہوگا۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئینی ترمیم سےگریزاں جماعتیں انتخابات سےخوفزدہ ہیں، مخالفین ووٹ کے بجائے سازش سے اقتدارمیں آنا چاہتے ہیں۔

    وزیرریلوے کا کہنا ہے کہ ‏ہر 10 سال بعد نئی مردم شماری آئینی ذمہ داری ہے جبکہ قومی ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ کیے بغیرمستقبل کی منصوبہ بندی ممکن نہیں ہے۔


    مردم شماری کے بجائے آدم خوری کی گئی، فاروق ستار


    انہوں نے کہا کہ ‏آخری مردم شماری 1998 میں مسلم لیگ ن لیگ ہی کے دورمیں کرائی گئی، پیپلز پارٹی نے اپنے دورمیں مردم شماری کی ذمہ داری ادا نہیں کی۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 2013 میں سپریم کورٹ نے جلد مردم شماری کا آئینی حکم دیا، رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے نئی مردم شماری کرائی۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پنجاب کی سیٹیں کم ہوئیں، ہم نے گلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے تعاون کریں تاکہ آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جا سکیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سوشل میڈیا کے بغیرصدرنہیں بن سکتا تھا‘  ڈونلڈ ٹرمپ

    سوشل میڈیا کے بغیرصدرنہیں بن سکتا تھا‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوشل میڈیا نے الیکشن جتوانے میں اہم کرار ادا کیا، اس کے استعمال کے بغیر وہ الیکشن نہیں جیت سکتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں جیت کا سہرا سوشل میڈیا کو جاتا ہے اس کے بغیر ان کا صدر بننا بہت مشکل تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے کچھ بھی کہنا ہو تو میں سوشل میڈیا کے ذریعے کہہ دیتا ہوں اور براہ راست پیغام بھیجنے سے غیرشفاف میڈیا کوریج سے بچ جاتا ہوں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ میرے بارے میں کوئی کچھ بھی کہتا ہے تو میں اس کا فوراََ جواب دے دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا پیغام رسانی کا بہت زبردست پلیٹ فارم ہے۔


    ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹس سیاست میں افراتقری پھیلا رہے ہیں‘ جان کیری


    یاد رہے کہ دو روز قبل سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹس کے ذریعے اہم اعلانات اور پالیسی بیانات دینے سے سیاست میں افراتفری پھیل رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • جنوبی کوریامیں صدارتی انتخاب کےلیےووٹنگ جاری

    جنوبی کوریامیں صدارتی انتخاب کےلیےووٹنگ جاری

    سیول: جنوبی کوریا میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔اعتدال پسند رہنما مون جے اِن کی کامیابی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کےآغاز ہوچکاہے جوپاکستانی وقت کےمطابق شام4بجے تک جاری رہے گی۔

    خیال رہےکہ کرپشن اسیکنڈل میں سابق صدر پارک گن کو رواں سال مارچ میں عہدے سے دستبردار ہونا پڑاتھا اور اب انہیں مقدمات کا سامنا ہے۔


    جنوبی کوریا کی سابق صدرپارک گن گرفتار


    بعدازاں پارک گن کو صدارت کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے بعد گرفتار کرلیاگیاتھا۔


    کرپشن کےالزامات‘جنوبی کوریا کی سابق صد پرفرد جرم عائد


    دوسری جانب پارک گن کی سہیلی چوئی سن سل پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر سے اپنے تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف کمپنیوں پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ لاکھوں ڈالرز کے عطیات ان اداروں کو دیں جن کا انتظام چوئی سون سل کے پاس تھا۔

    ان کمپنیوں میں جنوبی کوریا کی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ بھی شامل ہے اور اس کے عبوری سربراہ لی جائے یونگ بھی زیر حراست ہیں۔

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ملک کےالیکشن کمیشن نے آزاد وشفاف انتخابات کےانعقاد کااعلان کیاتھا۔جس کےلیے ووٹنگ آج ہورہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • چکوال پی پی 23میں ضمنی انتخابات‘پولنگ کاآغاز

    چکوال پی پی 23میں ضمنی انتخابات‘پولنگ کاآغاز

    چکوال : پنجاب کےشہر چکوال کےحلقے پی پی 23 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کےعمل کا آغاز ہوگیاہے جوشام پانچ بجے تک جاری رہےگا۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہرچکوال کے حلقے پی پی 23میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کاعمل شروع ہوگیا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کےجاری رہےگا۔

    چکوال کےحلقے پی پی 23 میں تحریک انصاف کے سلطان سرخرو اعوان اور مسلم لیگ نواز کے شہریار اعوان میں کانٹے کےمقابلے کاامکان ہے۔

    حلقے کے کل2 لاکھ اٹھاون ہزار اناسی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،ان میں ایک لاکھ اکیس ہزار ایک سو باون خواتین ووٹرزبھی شامل ہیں۔

    چکوال کے حلقے پی پی 23 میں مجموعی پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد ایک سو اٹھانوے ہےجن میں ایک سو اڑسٹھ مشترکہ جبکہ خواتین کے لیے پندرہ الگ پولنگ اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں۔

    خیال رہےکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارعلاقے کی معروف شخصیت اورسابق وزیرملک سلیم اقبال کےنواسے ہیں۔


    رکن صوبا ئی اسمبلی ملک ظہور انور اعوان انتقال کر گئے


    یاد رہےکہ یہ نشست رواں سال فروری میں ملک ظہور اعوان کی وفات سے خالی ہوئی تھی،ان کی جگہ انتخاب میں حصہ لینے والے ملک شہریاراعوان ان کے بھتیجے ہیں۔

    واضح رہےکہ حلقے کے کل امیدوار آٹھ ہیں جن میں سے اکثریت آزاد امیدواروں کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • فرانسیسی صدرکاانتخابات میں حصہ نہ لینےکااعلان

    فرانسیسی صدرکاانتخابات میں حصہ نہ لینےکااعلان

    پیرس :فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نےانتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق فرانسیسی صدرکاعوا سے خطاب میں کہناتھاکہ وہ دوبارہ منتخب ہونے کے خواہاں نہیں ہیں اور اسی لیے وہ دوہزارسترہ میں ہونےوالے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

    صدر اولاند نے اپنے خطاب میں گذشتہ برس پیرس اور رواں برس نیس میں ہونے شدت پسند حملوں کے حوالے سے کہا کہ آنے والے ماہ میں ان کی واحد ذمہ داری اپنے ملک کی رہنمائی جاری رکھنا ہے۔

    سوشلسٹ پارٹی کے صدرفرانسو اولاند نےاعتراف کیاکہ وہ منقسم شدہ بائیں بازو کومتحد کرنےمیں ناکام رہے۔

    صدر فرانسوا کے اعلان کے بعد اب سوشلسٹ پارٹی جنوری میں صدارتی امیدوار کا انتخاب کرے گی جس میں امکان ہے کہ وزیرِاعظم منوئل والس منتخب ہو سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیرِاعظم منوئل نے گذشتہ ہفتے بیان بھی دیا تھا کہ وہ صدارتی امیدار بننے کے لیے تیار ہیں۔

    واضح رہےکہ صدر فرانسوا اولاند کی مقبولیت میں کمی آئی ہے اور ملک کی جدید تاریخ کے وہ پہلے صدر ہیں جنھوں نے دوسری مدت کے لیے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

  • امریکی صدارتی انتخابات میں دہشتگردی کا خطرہ

    امریکی صدارتی انتخابات میں دہشتگردی کا خطرہ

    واشنگٹن : ایف بی آئی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ الیکشن سے ایک روز قبل القاعدہ کی جانب سے امریکہ میں ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی انتخابات میں تین روز رھ گئے ہیں اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن کی جانب سے امریکی ریاستوں میں ریلیاں کی جاری ہیں۔

    دونوں صدارتی امیداوروں کی ٹیم اب ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ اپنے حامی ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں:ہلیری صدربنیں توامریکہ آئینی بحران سےدوچارہوسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ

    امریکی حالیہ سروے کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی ایک وجہ ہلیری کا ای میل اسکینڈل اور ایف بی آئی کی جانب سے اس کی دوبارہ تحقیقات ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ارلی ووٹنگ کےتحت تین کروڑ 30 لاکھ افراد پہلے ہی حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں:اوباما کی تقریرکےدوران ٹرمپ کےحمایتی کی نعرے بازی

    دوسری جانب ایف بی آئی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے پاس جو اطلاعات ہیں اس کے مطابق الیکشن سے ایک روز قبل نیویارک، ٹیکساس اور ورجینیا کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    سیکورٹی حکام کا کہناہے کہ انسداد دہشت گردی کے تفتیشی افسران ان اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کرکام کر رہے ہیں اور تمام انٹیلیجنس رپورٹس شیئر کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ نیو ہیمپشائر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ’’اگر ہلیری کلنٹن صدر منتخب ہوتی ہیں تو وہ دہشت گردی کے لیے دروازے کھول دیں گی‘‘۔