Tag: الیکشن

  • گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ6میں ضمنی انتخاب،پولنگ جاری

    گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ6میں ضمنی انتخاب،پولنگ جاری

    گلگت : گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 6 ہنزہ میں ضمنی انتخاب کے لیےپولنگ کا عمل جاری ہے 36ہزار 392 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ 6 ہنزہ میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے،یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 36ہزار 392 ہے جن میں17 ہزار 461 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

    ضمنی انتخاب کےلیے 58 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ ن کےامیدوار میرغضنفرعلی خان کامیاب قرارپائےتھے۔

    یاد رہے کہ اکتوبر 2015میں میرغضنفرعلی خان کوگلگت بلتستان کا گورنر تعینات کردیاگیا جس کے بعد سے یہ نشست خالی ہے ۔یہاں مختلف وجوہات کی بنیاد پر 3 مرتبہ ضمنی انتخاب ملتوی ہوچکا ہے ۔

    حلقے میں پاکستان مسلم لیگ ن نے گورنر گلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان کے صاحبزادے شاہ سلیم خان کو اپنا امیدوار نامزد کیاہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق اسپیکر وزیر بیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عزیزاحمد امیدوار ہیں ۔آزاد امیدوار کرنل (ر) عبید اللہ بیگ اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

  • پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مسعود خان آزاد کشمیر کے صدر منتخب

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مسعود خان آزاد کشمیر کے صدر منتخب

    آزاد کشمیر: آزاد کشمیر میں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مسعود خان 42 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے۔

    صدر کے انتخاب کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسعود خان مسلم لیگ ن اور چوہدری لطیف اکبر پیپلز پارٹی کی جانب سے امیدوار تھے۔ مسعود خان کو 42 جبکہ چوہدری لطیف کو 6 ووٹ ملے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 48 اراکین جبکہ کشمیر کونسل کے 7 اراکین نے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

    دوسری جانب اپوزیشن کی جماعتوں مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف نے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا جبکہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم خان نے ابھی تک اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا لہٰذا وہ اپنا ووٹ استعمال نہیں کر سکے۔

    نو منتخب صدر مسعود خان کا تعلق ضلع پونچھ کے شہر راولا کوٹ کے نواحی گاؤں کوٹ متے خان سے ہے۔

    سنہ 1980 میں وزارت خارجہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے مسعود خان سفارتی دفتر میں مختلف عہدوں پر بیجنگ، ہیگ، نیویارک اور واشنگٹن میں تعینات رہے۔ وہ چین میں پاکستان کے سفیر رہے جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں۔

    سنہ 2003 سے 2005 کے دوران انہوں نے ترجمان وازرت خارجہ کے عہدے پر بھی کام کیا۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ مسعود خان آزاد کشمیر کے 23ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔

  • آزادکشمیر الیکشن،غیرسرکاری نتائج، مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل

    آزادکشمیر الیکشن،غیرسرکاری نتائج، مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل

    مظفرآباد: آزاد کشمیر میں قانون سازاسمبلی کے انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں،غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 41 میں سے 28 نشستیں مسلم لیگ ن نے حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے.

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی میں انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں کانٹے دار مقابلوں کے نتائج تیزی سے موصول ہونے ہورہے ہیں،41 حلقوں کے لیے ہونے والے الیکشن میں اب تک 34 حلقوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں،غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 41 میں سے 28 نشستوں میں کامیابی حاصل کر کے مسلم لیگ ن سر فہرست جماعت بن گئی ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دو دو نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں‌ اور مسلم کانفرنس و آزاد امیدوار ایک ایک نشست حاصل کر پائے ہیں.

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی اکتالیس نشستوں پر براہ راست آج انتخاب ہورہے ہیں،بارہ نشستوں میں سے نو پنجاب، دو سندھ اور ایک خیبر پختونخوا کی نشست بھی شامل ہے.
    مہاجرین کےلیے مختص نشست ایل اے تیس جموں سندھ، بلوستان کے تمام اضلاع سمیت پنجاب کے دس اضلاع میاں چنوں،جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ملتان، خوشاب، شیخوپورہ، ننکانہ، خانیوال، اوکاڑہ پر مشتمل ہے۔

    ایل اے چھتیس کشمیر ویلی پر نو امیدوار آمنے سامنے ہیں، یہ حلقہ سندھ اور کوئٹہ پر مشتمل ہے، کراچی میں اس حلقے کےلیے سترہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چھ اضلاع میں آٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کر دئیے گئے.

    چنیوٹ میں کشمیریوں کےلیے دو پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں،چکوال میں بھی دو نشستوں کےلیے آٹھ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں،جہلم میں دو حلقوں کےلیے 26 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں

    الیکشن کے لیے پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہےگی،انتخابات کے لیے پانچ ہزار چار سو ستائیس پولنگ اسٹیشنز اور آٹھ ہراز چھیالیس بولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں.

    انتخابات کے کے لیے سیکورٹی کے لیے فوج ایف سی،پولیس کے 37ہزار پانچ سو اہلکار تعینتات ہیں،جبکہ 14 حلقےحساس قرار دیے گئے ہیں.

    *آزاد کشمیر کے الیکشن کون کہاں کھڑا ہے

    واضح رہے کہ انتخابات میں 26لاکھ 74 ہزار 586 افراد ووٹ کا حق رائے دہی استعمال کریں گے،جبکہ دس حساس اضلاع کی مانیٹرنگ کے لیے جدید کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے.

  • آزاد کشمیر: سیاسی جماعتوں میں تصادم دوافراد جاں بحق کئی زخمی

    آزاد کشمیر: سیاسی جماعتوں میں تصادم دوافراد جاں بحق کئی زخمی

    مظفر آباد : آزاد کشمیر کے علاقے حویلی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، دوپانچ افراد جاں بحق کئی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی نشت ایل اے 16 حویلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں ریلی کے دوران تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایل اے 16 مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد عزیز بازو اور ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق تصادم میں دونوں پارٹیوں کی جانب سے اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق جبکہ امیدوار سمیت 09 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والے افراد کو راولپنڈی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تصادم کے بعد مشتعل افراد نے حویلی میں واقع بازار کی مختلف دکانوں میں آگ لگا دی تھی تاہم بروقت اقدامت کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ہے۔

    ترجمان آزاد کشمیر نے بتایا کہ ’’تصادم کے بعد حویلی میں حالات کشیدہ ہیں تاہم حالات کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے اور پیپلزپارٹی کے امیدوار کے ایل اے 16 کے امیدوار اور موجودہ وزیر فیصل راٹھور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

    دوسری جانب مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کے صدر کی رہائش گاہ پر اتنخابات کے حوالے سے اپنے منشور کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ ’’کسی بھی سیاسی جماعت نے کشمیریوں کے لیے کوئی منشور تیار نہیں کیا صرف مسلم لیگ ن ہی کشمیریوں کے مفادات کے حق میں ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وزیر اور کارکنان کی جانب سے لیگی کارکنوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 لیگی کارکنان جو جاں بحق جبکہ 10 کو زخمی ہوئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں شکست کے خوف سے  پی پی اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے اور عوام میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، کسی بھی جماعت نے کشمیریوں کے لیے کوئی منشور پیش نہیں کیا

    پی پی رہنماء قمر زمان کائرہ نے جوابی پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بلاول بھٹو نے سیاسی کامیابیوں کا آغاز کردیا ہے، کشمیر اب آنے والی اصل تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

     

  • آزاد کشمیر کے انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

    آزاد کشمیر کے انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں فوج تعینات کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانا پولیس کا کام ہے رینجرز کا نہیں۔

    انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرپشن کے خلاف تحریک چلانے جارہے ہیں۔ میں نے سنا ہے ان کے کنٹینر پر بلاول بھٹو آئیں گے۔ میری درخواست ہے کہ بلاول بھٹو کو اپنے کنٹینر پر چڑھانے سے پہلے ان سے سرے محل، ڈائمنڈ نیکلس اور سوئس بینک اکاؤنٹس کا بھی پوچھیں۔

    انہوں نے کہا کہ الزامات اور ڈرامائی تقریریں کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اویس شاہ کے مجرموں اور امجد صابری کے قاتلوں کا سراغ لگا کر رہیں گے۔

  • مسلم لیگ ن کے امیدوار ’’جواد گیلانی ‘‘ تحریک انصاف میں شامل

    مسلم لیگ ن کے امیدوار ’’جواد گیلانی ‘‘ تحریک انصاف میں شامل

    اسلام آباد : آزاد کشمیر الیکشن سے قبل مسلم لیگ کے امیدوارجواد گیلانی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جواد گیلانی اور جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مسلم لیگ کے امیدوار نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    Jawad2

    چیئرمین تحریک انصاف نے جواد گیلانی کی شمولیت کی منظوری دیتے ہوئے انہیں تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہونے پرخوش آمدید کہا اور مبارک باد بھی پیش کی۔

    اس موقع پر جواد گیلانی نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ تحریک  انصاف نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اور شعور بیدار کیا ہے‘‘۔

    Jawad1

    واضح رہے جواد گیلانی ایل اے 25 مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر امیدوار تھے تاہم اب تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوگئے ، آزاد کشمیر میں 7 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف   اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کےامیدواران حصہ لے رہے ہیں۔

     

  • منگولیا میں عام انتخابات میں منگولین پیپلزپارٹی نے برتری حاصل کرلی

    منگولیا میں عام انتخابات میں منگولین پیپلزپارٹی نے برتری حاصل کرلی

    اولان‌ باتور : منگولیا میں ہونے والے عام کےانتخابات کےابتدائی نتائج کےمطابق اپوزیشن جماعت منگولین پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا.

    تفصیلات کے مطابق منگولیا میں ہونےوالےعام انتخابات کےابتدائی نتائج کے مطابق اپوزیشن جماعت منگولین پیپلزپارٹی نےواضح برتری حاصل کرلی ہے.

    منگولیا کی اپوزیشن پارٹی ایم پی پی نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے ملک کی گرتی ہوئی معیشت کی بحالی کا وعدہ کیا تھا.

    دوہزار آٹھ سے دوہزار بارہ تک اقتدار میں رہنے والی ایم پی پی نے ڈیموکریٹک پارٹی کو بری طرح شکست دی ہے اور چھہتر رکنی پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ چند سال کے دوران منگولیا کی معیشت زبوں‌ حالی اور تباہی کا شکار ہے.

  • ویانا:الیگزینڈر وین ڈر بیلن آسٹریاکے صدر منتخب

    ویانا:الیگزینڈر وین ڈر بیلن آسٹریاکے صدر منتخب

    ویانا:یورپی ملک آسٹریامیں ہونے والےصدارتی انتخابات میں الیگزینڈر وین ڈر بیلن نے نوبٹ ہوفر کوشکست دے کریورپی یونین میں دائیں بازو کا پہلا صدر منتخب ہونے سے روک دیا.

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے دن الیکشن کے ابتدائی نتائج میں فریڈم پارٹی کےنوبٹ ہوفرکو برتری حاصل تھی تاہم یہ برتری بہت کم فرق سے تھی.

    گزشتہ روز ڈاک کےذریعے موصول ہونےوالےووٹوں کی گنتی کےبعد الیگزینڈر وین ڈر بیلن نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی.

    نوبٹ ہوفرنے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ ان کے لیے یہ ایک افسوناک دن ہے تاہم دکھی ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ انتخابات میں جو کوششیں کی گئی ہیں وہ ضائع نہیں گئیں،بلکہ مستقبل میں ان کا اثر نظر آئے گا۔

  • کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے ۔ عمران خان کا آزاد کشمیر میں خطاب

    کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے ۔ عمران خان کا آزاد کشمیر میں خطاب

    بھمبھر: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت میں تین سال میں پانچ ہزار روپے کا قرضہ لیا ہے مگر یہ عوام پر خرچ نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبھر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو آئی ایم ایف میں گروی رکھوا دیا ہے، تین سال میں پانچ ہزارارب روپے قرضہ لیا مگر وہ عوام کے اوپر پر خرچ نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج ہر پاکستانی ایک لاکھ بیس ہزار روپے کا مقروض ہے یہی وجہ ہے کہ آج آئی ایم ایف کے حکم پر گیس بجلی کے نرخ میں اضافہ کیا جاتاہے، جس کے سبب ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح ختم کررہی ہے، جب تک اس بیماری کو جڑ سے ختم نہیں کیا جائے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا، اس بیماری کو ختم کرنے کے لئے سب کا کڑا احتساب بہت ضروری ہے۔

    imi-post-1

    مولانا فضل الرحمن پرتنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا  کہ ’’ فضل الرحمان اسلام کے نام پر سیاست کر کے اسلام کو بدنام کررہے ہیں، مولانا صاحب کا کردار قوم کے سامنے ہے کہ کس طرح ڈیزل کی خاطر  مولانا صاحب نے اپنے ضمیر کا سودا کیاتھا۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے افراد کو بچانے کے لئے مولانا صاحب میدان میں آگئے ہیں، عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا کہ  آپ کی وجہ سے اسلام کا نام بدنام ہورہا ہے لہذا آپ اپنی جماعت کا نام تبدیل کردیں۔

    انہوں نے پانامہ لیکس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کہتی تھیں کہ اُن کا ملک اور بیرونَ ملک کوئی جائیداد یا اثاثہ نہیں، مگر اللہ نے اس جھوٹ کا ایسا انکشاف کروایا کہ ان کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات قوم کے سامنے آگئیں ہیں۔

    imi-post-2
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں آکر پانامہ لیکس کے الزامات کا جواب دینے کے بجائے اپنی پرانی کہانی سنائی، لندن کی عدالت نے میاں صاحب کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔

    عمران خان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ عوام کی دوسو ارب ڈالر کی رقم سوئس بینک میں ایک پاکستانی وزیر کے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ ہے اور وہ شخص ملک کے اہم وفاقی وزیر کے منصب پر فائز ہے، جبکہ میرا کوئی پیسہ یا اثاثہ بیرونِ ملک میں نہیں ہے۔

    حکومت نے تین سال بعد بھی اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی، عوام کے لئے حکومت نے اسپتال بنائے اور نہ ہی یونیورسٹیاں قائم کیں، تاہم ڈھائی کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

    انہوں نے خطاب کے آخر میں بھمبھر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپٹ عناصر کا بائیکاٹ کریں اور تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دیں تاکہ آپ کے بنیادی مسائل کو حل کرتے ہوئے آپ کا پیسہ آپ پر ہی خرچ کیا جائے۔

  • سندھ بھرمیں مخصوص بلدیاتی نشستوں کے لیے پولنگ جاری

    سندھ بھرمیں مخصوص بلدیاتی نشستوں کے لیے پولنگ جاری

    کراچی : سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں آج خواتین، نوجوان،کسان اور اقلیتوں کی مخصوص نشست کے لیے پندرہ ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان انتخابی معرکہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کی 1735یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں میں سے 1647 میں 8235 مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، اِن نشستوں کے لیے 9882 منتخب نمائندے خفیہ حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں.

    یاد رہے دوسرے مرحلے کے لیے حکومت نے میں مخصوص نشستوں پر الیکشن ’’خفیہ رائے دہی ‘‘ کے بجائے ’’شو آف ہینڈز‘‘ ذریعے کروانے کے لیے انتخابی قوانین میں ترمیم کی تھی،جسےاپوزیشن جماعتوں نے عدالت میں چیلینج کیا تھا،جس پر عدالت نے فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کے حق میں دیتے ہوئے حکومت کو خفیہ رائے دہی‘‘ کے ذریعے الیکشن کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

    واضع رہے 88 یونین کمیٹیوں پر ابھی الیکشن ہو نا باقی ہیں جو کہ 24 مئی کو منعقد ہوں گے.